
احسن اختر
ہم میں سے بہت ہیں جو دفتر کےلیےخریداری کرتے ہیں اور رسید زیادہ کی بنواتے ہیں۔ بظاہر مفلس دکھائی دینےوالا رنگ ساز،رنگ کےڈبےسے ٹوکن نکال
کر جیب میں ڈالنا حق جانتا ہے۔غریب حلال کمائی کھانے والا پھل فروش زبردستی خراب گلا ہوا پھل نظر بچا کرڈال دیتا ہے۔ موچی کے پاس بستے کی زپ تبدیل کرانےجائیں تووہ دس روپے والا کنڈا 80 روپے میں تبدیل کرتاہے۔
غریب رکشےوالا ،خاتون کو بچوں کے ہمراہ دیکھ کرمجبوری سے فائدہ اٹھاتا ہےاورزائد کرایہ وصول کرتا ہے۔
ٹریفک پولیس اہلکار،غریب رکشہ سوزوکی ڈرائیور سےروز روڈ پرگاڑی چلانے کا خرچ لے کراپنے گھر کی دال روٹی کا خرچ پوراکرتا ہے۔
دودھ والا ہماری صحت کی خاطرپانی ملا کردودھ کا گاڑھا پن کم کرتا ہے۔ گوشت والا پریشرپمپ سےپانی بھر کر گوشت کاوزن بڑھاتا ہے۔ سبزی والا پانی مارمار کر سبزی کا وزن دگناکرتا ہے۔ دکان پرسیلز مین موبائل پرگرل فرینڈزسے توجہ سے باتیں کرتا ہے۔
فوٹو کاپی کرنےوالا اپنی دکان پرامتحانی پرچہ کئی گھنٹے پہلے کچھ رقم کے عوض طالب علموں کو مہیا کرتا ہے۔ مولانا دین سکھانےکا معاوضہ لیتے ہیں۔ مدارس کے مہتمم بڑی گاڑیاں چلاتےاورشاندار رہائش گاہوں میں رہتے اور روز مانڈے کھاتے ہیں۔
اسکول انتظامیہ بچوں کےوالدین کی کھال کھینچ کرلہو کاآخری قطرہ تک چوس لیتےہیں۔ کلرک آپ کی فائل کواوپر کرنےکے پیسےسے اپنا گھر چلاتے ہیں۔ غریب پنکچروالا نظر بچا کردو پنکچراورلگا دیتا ہے۔ پنکچر والے سے نئی ٹیوب لو تو بازار سےدو تین سو روپے زائد میں دیکردانت نکالتا ہے۔۔
کالم نویس اوراینکرکے،سیاسی جماعتوں سےپیسے لیکر ان کے رہنماؤں کی تعریف میں عوام کے ذہن موڑتے ہیں۔ سرحدوں پر ماموراہلکار ٹرک کے ٹرک بیرونی اسمگلنگ کےسامان کے چھوڑ کر بس میں بیٹھےعام انسانوں کی سخت تلاشی لیتے ہیں۔مشہور ایکٹریس ،سیاسی جماعت کے لیڈر کا کالا دھن بیرون ملک لیکر جاتی پکڑی جاتی ہیں اوراس کو پکڑنے والا کسٹم افسر مار دیا جاتا ہے۔مشہور صحافی اپوزیشن اورحکومت کے درمیان فٹبال بنتا ہےاور کینیا میں ماردیا جاتا ہے۔



































