
احسن اختر
حکومت پاکستان اورعوام کی باڈی لینگویج کہتی ہےکہ ایسا نہیں جواقدامات حکومت کو اٹھانے تھے جنگی بنیادوں پرآنے والے خطرے سے نمٹنے کے
کیلئے وہ نہیں اٹھائے گئے۔
عوام بھی مست ہیں ۔کوئی تبدیل ہونے کے لئے تیار نہیں۔آنے والے کٹھن دنوں کی تیاری صرف آئی ایم ایف پروگرام میں دوبارہ شمولیت اورکڑی شرائط ہی نظر آرہی ہیں۔ محب وطن عوام کوبیرون ملک سے درآمد شدہ ہرشے کی خریداری بند کرنا ہوگی، جیسے ایک سے زیادہ موبائل فون یاموبائل کی بلا ضرورت تبدیلی، بچوں کے درآمد شدہ پیمپرز کےاستعمال میں کمی، چائے کا استعمال میں کمی ، درآمد شدہ کپڑے، بیگ، جوتے کی خریداری بند کرنا ،درآمد ی کاسمیٹکس کا استعمال بند کرنا وغیرہ ۔
شادی ہالزکو پابند کیا جانا چاہیےکہ وہ دن کے وقت شادیوں کی بکنگ کریں۔
بازار صبح سویرے تا شام سات تک ہی ہمیشہ کھلنا معیشت اورصحت کے لئے ضروری ہے۔
ڈاکٹرزکوپابند کیا جائے کہ وہ ملکی ساختہ سستی دوائیں بطورعلاج تجویز کریں۔ سری لنکا میں کاغذ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسکول بند کرنا پڑے ۔
سرکاری و نجی اسکول انتظامیہ کو پابند کرنا ہوگا کہ وہ اس برس کتابیں تبدیل نہ کریں۔ ہربچہ اپنی کتابیں پچھلےدرجے کے بچوں سے تبدیل کر لے۔اسکولوں میں لکھنے کے بجائے سمجھنے اورسمجھانے پر توجہ دی جائے جیسے ایک بچہ قرآن کریم جیسی کتاب حفظ کرلیتا ہے،اسی طرح زبانی سمجھ کر علم سیکھنے سے بچوں کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
ایک برس عمرے اور حج پرحاضری میں کمی سے زرمبادلہ کی کمی کے خطرہ کو دور کیاجاسکتا ہے۔آئی ایم ایف سے مزید قرض لینےسے معذرت کر کے بیرون ملک پاکستانیوں اور سچے دوست ممالک کا اعتماد بحال کرنا ہوگا ۔ اپنے وسائل سے گزشتہ بیس برس سے بند صنعتوں کو بحال کرنے کے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
ملکی صنعت کے لئے بجلی سستی کرنا اور ایندھن کے متبادل سستی بجلی کےمنصوبوں پر عملدرآمد پہلا حل ہے۔ہمارا ملک بہترین معیار کے کھلونے بناتا تھا ،سلیکو کمپنی اور دیگر چھوٹی کمپنیوں کا مال دنیا کےممالک میں جاتا ہے،جس سےزرمبادلہ ملتا وہ مہنگی بجلی سےبند ہوا،پاکستانی شوز انڈسٹری علاقے میں ہر ملک سے آگے تھی جو اب متاثر ہے۔ پاکستانی پنکھےاب عالمی منڈی میں انڈیا کامقابلہ نہیں کر پا رہے۔ یہ سب مہنگی بجلی اور ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ تھر کے کوئلے سے فوائد اٹھا کرسستی بجلی پیدا کرنا ہوگی۔تمام بجلی پیدا کرنے والے بیرونی ممالک کے اداروں سے معذرت کر کے ہمیشہ کے لئے ملک سے نکالنا مسلہ کا حل ہے۔
امیر طبقے کے لئے گزشتہ چھ ماہ میں لاکھوں ڈالرکی لگژری گاڑیاں منگائی گئیں ۔ پورے پورے لشکرجتنے لوگ حکومت سنبھالنے کے بعد نوازشریف صاحب سے ملنے لندن جاتے رہے۔ یقیناً ان کے اخراجات میں بھی ڈالرز خرچ ہوئے۔ایسی حرکتیں ملک اور عوام کا اعتماد مجروح کرتی ہیں۔گزشتہ دنوں بجلی کا بریک ڈاؤن کی وجہ اورذمہ دار پوشیدہ رہے۔کمیٹی سلیمانی چادر اوڑھ کر روپوش ہوئی۔ سنا یہی گیا کہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے بریک ڈاؤن ہوا لیکن قریباً تین سو ارب کا اضافی خرچ ملکی عوام کو کرنا پڑا۔ ایسے اقدامات بیوقوفانہ ہیں جن سےبےیقینی پھیلتی ہے۔
ملک میں تمام خالی قطعہ زمین پر پھل دار درختوں کی افزائش ہمیں کبھی بھوکا نہیں مار سکتی ، حکومت کا کام پالیسی ترتیب دیکر عوام میں شعور پیدا کرنا ہے، جو نہ ہوا۔۔۔ایوان صدر،ایوان وزیراعظم، کمشنرز اور بیوروکریٹ افسران ، فوجی افسران کو 100 گزکے فلیٹوں میں رہنا ہوگا۔ان کے بھاری اخراجات کا بوجھ اٹھانا اب ملک و قوم کے بس میں نہیں۔
آخری بات یہ ہے کہ عوام کو ووٹ دیتے وقت بھی سوچنا ہوگا کہ ہم جن لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں کیا وہ ہمارے عوام کی اکثریت کی طرح طرز زندگی اختیار کرتے ہیں؟ اب ایسے متوسط طبقے کے ایماندار لوگوں کا ساتھ دینا ہوگا جن کے پیٹ پر دو پتھر بندھے ہوں اگر عوام کے پیٹ پر ایک پتھر ہو۔۔۔
نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































