
احسن اختر
بلدیاتی انتخابات کےنتائج کے بعد کراچی میں اقتدار کی چابی نئےلوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ کراچی مسائل کا گڑھ ہے۔ بلدیہ سے بہت سےمحکمے
سندھ حکومت کے قبضے سے واپس لینےکے لئے ہم آواز ہونا ہوگا۔ شہرکے حالات کی درستی کےلئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔۔۔ کراچی کےتمام پارکس،گرین بیلٹس اور باقی رہ جانے والی خالی قطعہ اراضی پرپھل دار درخت لگائے جائیں گے تو ساری عمر بلدیاتی قیادت کو لوگ یاد رکھیں گے۔ کراچی کے پارکس سے انٹری فیس اورکراچی میں چارجڈ پارکنگ ظالمانہ ہے۔اس ظلم سے شہریوں کو نجات دلانا ہو گا۔
سندھ حکومت سے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی واپس لے کرناجائز تعمیرات ہر صورت بند کرانا ہوں گی، یہ عمل کراچی کو تباہی سےبچانے کے مترادف ہوگا۔شہر میں پتھارے اورٹھیلوں کےلئے ہرمارکیٹ میں زون بنانا اور پولیس اور بلدیہ ملازمین کا بھتہ بند کرانا لازم ہوگا۔
برساتی پانی کی نکاسی کےلئے انڈرگراؤنڈ ٹینکس فوری بنانے سےتازندگی اس مسئلہ سےنجات ملےگی، پارکس اورانڈسٹری کے لئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔ بلدیہ کی جانب سے ہر محلہ میں درجنوں سوئیپرزمقرر ہیں۔ ان میں سے چند ہی تشریف لاتے اوربقیہ ففٹی ففٹی کے نسخہ پرپرائیوٹ کام کرتے ہیں۔اس سلسلے کو روکنا ہوگا۔
بلدیاتی اداروں میں افسران دوپہرکو تشریف لاتے ہیں صبح وقت پرآنےکویقینی بنانا ہوگا۔بلدیاتی اداروں میں رشوت کا چلن عام ہے۔ اس سلسلے کو روکنے کے لئے عوامی نمائندوں کو بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔ ورنہ سارے اچھے کام بھی پہلے کی طرح نقصان کا سبب ہوں گے۔ سرکاری کام میں تساہل پسندی نیک نامی میں کمی کردیتی ہے۔ پورا اہتمام ہونا ضروری ہے کہ کام جلد بروئے کار لائے جائیں۔ تحریک اسلامی کے ممبران کو اپنی مخالف جماعتوں کے ساتھ بہت اچھا دعوتی روابط رکھنا ہوں گےتاکہ کام با آسانی ہوسکیں۔
بلدیاتی حدود میں موجود سمندری ساحلوں کی صفائی کابخوبی انتظام اور سہولیات میں اضافہ ضروری ہےتاکہ شہریوں کوبہترتفریح مل سکے۔
نعمت اللہ خان کی اسکیم پرکام کرنے کی ضرورت ہےکہ سمندری پانی کو لیاری ندی میں چھوڑ کر اس کوٹرانسپورٹ اور تفریح میں استعمال کیا جاسکے۔
کراچی کی نواحی زمینوں اور کورنگی کراسنگ تا ابراہیم حیدری ندی کے خشک حصوں میں شجرکاری سے بہترین پھلوں کی پیداوار کی جاسکتی ہے۔
کراچی میں پیدا ہونےوالے لاکھوں ٹن کچرےسےبجلی پیدا کر کے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کےساتھ کے الیکٹرک مافیا سے چھٹکارا ممکن ہے۔
کراچی چڑیا گھر میں جانوروں میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ شہر میں شجرکاری کےلئےعوام کو درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دینے کےارشاد نبوی کی طرف توجہ دلا کر بڑی تعداد میں درخت لگائے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں نعمت اللہ خان کی اسکیم پرعمل کیا جاسکتا ہےکہ آپ اپنےمرحومین کے نام صدقہ جاریہ کے لئے درخت لگائیں دیکھ بھال بلدیہ کا عملہ کرے اور آپ وقتاً فوقتاً اس کو جانچ سکیں گے۔



































