
احسن اختر
پاکستان وہ ریاست ہےجوجمہوری سیاستسےوجودمیں آئی۔ مغربی جمہوریت اپنی تمام خامیوں کے باوجود 80 فیصد دنیا میں رائج ہے۔ پاکستان
میں بھی یہی نظام سیاست اورزیادہ خامیوں کےساتھ رائج ہے۔ دھونس ،دھاندلی،کرپشن انتخابی عمل کو سبوتاژ کرتا ہے۔
کراچی شہر میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پرشب خون مخلص سیاسی کارکنان کوموجودہ نظام جمہوریت سےخائف کردیتا ہے۔عوام مایوس ہو جاتی ہے کہ انتخابی عمل کےذریعے اس ملک اور شہرمیں تبدیلی ممکن نہیں۔ جمہوریت مخالف عنصر کی بات درست لگنےلگتی ہے کہ جمہوریت کا اسلام کی سیاست سےکوئی تعلق نہیں ۔جمہوریت لاحاصل کوشش ہے۔۔سول یہ پیدا ہوتا ہےکہ اگر جمہوری نظام نہ ہو تو پھرکیاراستہ باقی بچتا ہے۔
دراصل مسلمان کی زندگی کا مقصد صرف اسلام کے مطابق زندگی کےدن پورا کرنا ہےجواسلامی ریاست کی بدولت ممکن ہے۔ مسلم کی شان یہ ہے کہ وہ اسلامی ریاست قائم کرتا ہے۔
پھر اللّٰہ کے دین کو دنیا پر غالب کرنے کے لئےغیرمسلم ریاستوں کو یہ کہا جاتا ہےیا مسلم ہو جاؤیا جزیہ دے کرزمی بن جاؤیا لڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔
ریاست کیسےقائم کی جائے ۔۔؟
اس کے لئے جو جو طریقے ہیں وہ اختیار کئے جاسکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
تبلیغ ،مروجہ سیاست اس کے علاوہ تیسراراستہ اپنے ملک میں ہتھیار استعمال کرنا ہے جوشریعت میں ممنوع ہے۔کیونکہ مسلمان کی جان مسلمانوں پر حلال نہیں۔ جمہوری سیاست کے حامی اسلام پسند اسلامی ریاست کے لئے ایک موہوم سی امید اور اپنے رب کی بڑائی ہر جگہ بلند کرنے کو میدان سیاست میں اترتے ہیں۔
برائی کے اس معاشرے میں تبلیغ دین کے شیدا اپنے بھائیوں کو جنت کا راستہ دکھانے تبلیغ دین کرتےٓہیں۔ بظاہر اسلامی جمہوری سیاست ناکام ہے۔تبلیغ دین بظاہر ناکام ہے کیونکہ بدی پھیلتی جاتی ہے لیکن درحقیقت دونوں کام فتح یاب ہیں۔ جمہوری سیاست کو برا جاننے والے ، دراصل اس نظام کے زبانی حامی اور باطنی محافظ ہیں۔کیونکہ وہ جمہوری نظام میں زندگی گزارتے ہوئے اس کو درست کرنے کے لئے کوشاں اسلام پسندوں پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ وہ یہ بھول جاتے ہیں۔ جب ہم کسی پر انگلی اٹھاتے ہیں تو چار انگلیاں اپنی جانب ہوتی ہیں۔۔لہٰذا اپنی گلی محلہ سے اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک جدو جہد کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔اسلام کا پرچم پیارے وطن اور پورے عالم میں سربلند کرنا ہوگا۔ کامیابی یا ناکامی مشیت الٰہٰی ہے۔



































