
ثمينہ عابد/ بلديہ ٹاؤن کراچی
ہمارے لباس اور دسترخوان ،ہماری شادی بیاہ اور رسم و رواج ،ان سب کو دیکھ کر آج کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ہم کس مذہب یا کس
طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔میڈیا نے تمام فرق ختم کر دیےہیں۔ رات کو میڈیا پر ایک چیز نظر آتی ہے تو صبح تک ہر چیز اس کے رنگ میں رنگی ہوتی ہے ،مثلا میڈیا پر شادی بیاہ کو جس انداز سے دکھایا جارہا ہے۔ ہر خاص و عام کی شادی میں آپ کو اس کی پوری جھلک نظر آئے گی۔
پچھلے دنوں شادى کى ايک تقريب ميں جانےکااتفاق ہوا۔يہ شادى متوسط طبقے سےتعلق رکھنے والےايک خاندان کى تھى۔ تقريب شادى ہال ميں رکھى گئى تھى۔تقريبات کا دير سے شروع ہونا اور دير تک جارى رہنا اب کوئى انہونى بات نہيں رہى ہے بلکہ يہ تو ہمارا مزاج بن گيا ہے،ليکن اب اس کے ساتھ ساتھ اور بھى بہت سى باتيں اورچيزيں ايسى ہونے لگى ہيں جو ہمارے مزاج کا ہمارى روايات کا اور ہمارے دين کا حصہ تو نہيں ہیں اور نہ ہى وہ ہمارے ليےسودمند ہیں مگر پھر بھى وہ سب کچھ غير محسوس طريقے سے ہمارى اندر داخل ہو گئى ہيں اور ہو رہى ہيں.۔
اس شادى ہال ميں تقريباً تمام ہى بچياں زرق برق فيرى فراکس ميں ادھر سے اُدھر پرياں سی بنى پھر رہى تھيں۔نگاہوں کو يہ چکا چوند بھلى تو بہت لگى مگر دل نے چپکےسےکہا ،اس چکا چوند کے ليےمتوسط خاندانوں نے اپنى پورى پورى تنخواہ لگا دى ہو گى يا پھر قرض پر قرض چڑھا ليے ہوں گے۔
پھر وہ موسيقى جو کانوں کو پھاڑ بھى رہى تھى اور ہوش بھى اڑا رہى تھی،خاندان کى دو تين خواتين تک يہ بات پہنچائى بھى گئى کہ نکاح کا مقدس فريضہ ادا ہو رہا ہے يہ دعائيں کرنے کا وقت ہے ،موسيقى بند کروائى جائے ،ايک دو نے توحيرت سے گھورا اور باقى جس جس کے بات سمجھ میں آئى سو آئی لیکن تب تک موسيقى کے سائے ميں نکاح ہو چکا تھا۔
اب مرحلہ آيا کھانے کا، واقعى سیانے لوگ ٹھيک کہتے ہيں ہمارى قوم کوصرف تعليم ہی کى نہيں تربيت کى بھی اشد ضرورت ہے۔کھاناجتنا کھايا گيا اس سے کئى گنا زيادہ ضائع کيا گيا،پليٹوں ميں من پسند بريانى پڑى پڑى ٹھنڈى ہو گئى،بھرى پليٹيں قورمے کى بے دردى سے ايک دوسرے کے اوپر اوندھى پڑى رہ گئيں،سلاد کچھ گر گيا کچھ روندا گيا......
رکيے، رکیے ، ابھى اور بھى بہت کچھ ہونا باقى ہے،کھانے کے بعد جب شکم سير ہو چکے اور دماغوں ميں بھی نيند کا خمار سا چھانے لگا تو ايک اور ستم کا سامنا تھا،اسٹيج پر دولہا دلہن کا کپل فوٹو شوٹ شروع ہوگیا، کيمرہ مين اور فوٹو گرافر اپنى ٹيم کے ساتھدلہا دلہن سے وہ وہ کچھ شوٹ کروا رہے تھے جو ہال میں موجود سب ہی لوگوں کا خون بھى گرما رہے تھے اور روح کو بھى تڑپا رہے تھے اور اس وقت ہال ميں بچے بھى موجود تھے کہ جن کى عمريں ان مناظر کى متحمل نہ ہو سکتی تھيں، نوجوان بھى تھے کہ جو اپنے ليے بھى يہى سب کچھ سوچنے لگے ہوں گے اور ان سب سے کم پر کسى طرح بھى راضى ہونے پر تيار نہ ہوں گے.عمر رسيدہ لوگ بھى تھے جو يہ سب ديکھ رہے تھے اور سوچ رہے ہوں گے کہ صرف" یہ "اصل زندگى نہيں ہے، اقبال کى خودى کہاں گئی؟کس نے اقبال کے شاہینوں کو کووں ميں بدل ديا ہے؟تماشے کب تک ديکھے جائيں گے؟ خرابی شروع کہاں سے ہوئی ہے؟ اور ٹھیک کرنے کا بیڑا کون اٹھائے گا ؟
میں ؟
یا



































