
ثمینہ عابد
عورت کى ذمہ داری نسلوں کى تربيت نہيں بلکہ اس کى حيثيت من پسند کھلونےاورايک خوب صورت شوپيس کى
سى رہ گئى ہے۔عورت کو اس کى قابليت اورصلاحيت کى بنا پرنہيں بلکہ اس کى ظاہرى خوبصورتى کى بنا پر پرکھا جاتا ہے ۔نکاح مشکل ترين جبکہ طلاق اورخلع کا رحجاُن شدت اختيارکرگيا ہے۔
ماديت پرستى اورعيش پسندى نےعورت کو بيچ چوراہےميں کھڑاکیا ہےجہاں ہرطرف سےٹريفک کا زور بھى ہےاورعوام الناس کارش بھى ،جہاں حادثات کا خوف بھى ہےاورجان کا خطرہ بھى۔
مغرب سےمرغوبيت نےعورت کومرد کےمقابل کھڑا کر ديا ہے،"عورت کو ہرطرح کى آزادی حاصل ہے" اور"آج کى عورت مردوں سے کسى طور کم نہيں"، اس جيسے بہت سےسلوگن آج مقبول عام بنائے جا رہے ہيں ،جبکہ اسلام مرد و عورت دونوں کو ايک دوسرے کامعاون قرار ديتا ہے۔
ہمارا اليکٹرانک ميڈيا گھراورخاندان کى اہميت کو نظر انداز کرتےہوئےرشتوں کے تقدس کو پامال کررہا ہےاوراس کے ساتھ ساتھ ايک حيا دار معاشرے کى حييت کو بھى بدل رہا ہے۔آج حيا کى اہميت اور ضرورت پہلے سے بھى زيادہ ہو گئى ہے تاکہ ہمارى نسليں محفوظ رہ سکيں۔ ہمارے گھر اور خاندان بچ سکيں اور ہمارا معاشرہ مستحکم رہ سکے۔



































