
ثمينہ عابد
آج کا دن تو بہت ہى خوشگوار رہا ہے۔سارى ٹینشن اور تھکاوٹ اتر گئى ہے اور ہم تازہ دم سے ہو کر گھروں کو لوٹ آئے ہيں۔ "حريم ادب ضلع کيماڑى " کى
"ادبى نشست" نے ہمارے ليے ادب کى نئى جہتيں کھولي ہيں۔سوچنے کے ليے بہت سے نئے زاويےديے ہيں ،ہمارے ادبى ذوق کو تقويت بخشى ہے۔
بقول شاعر:
انداز بياں رنگ بدل ديتا ہے ورنہ
دنيا ميں کوئى بات نئى بات نہيں ہے
ہمہ جہت موضوعات سے مزين اس ادبى نشست کى ميزبانى افراء انصار اور ثمينہ عابد نے خوب نبائى ۔ نشست کا آغاز حافظہ بينش نے "سورہ القلم" کى تلاوت و ترجمہ سے کيا۔ اس کے بعد بارگاہ رسالت صہ ميں ثمينہ عابد نے گلہائے عقیدت پيش کيے۔
قائم مقام ناظمہ ضلع کيماڑى محترمہ آسيہ جميل نے اپنى شمولیت سے اس نشست کى رونق ميں نہ صرف اضافہ کيا بلکہ ادب سے اپنے گہرے لگاؤ کى بھرپور عکاسى بھى کى ۔
نائب نگراں حريم ادب کراچى محترمہ طلعت نفيس نے اپنى ٹيم کے ساتھ صدارت کے فرائض بخوبى نبھائے۔ اس ادبى نشست ميں جويريہ اعظم نے اپنے مضامین "امتحان" اور "آؤ دوڑ لگائيں" سنا کر داد سميٹى ۔ سماويہ وحيد کہ جن کا طرہ امتیاز "کشمير جدوجہد "پر مسلسل لکھنا ہے ۔
انہوں نے کشمير پر جذبات سے بھرپور کہانى سنائى۔ عائشہ خليق نے بہترين مکالموں کے ساتھ بچوں کے ليے اپنى کہانى" اچھى برى قسمت"آن لائن سنائى (وہ کراچى شہر سے باہر تھيں )افراء انصار نے ماں بيٹى کے تعلق پرمبنى کہانى "شناسائی" پيش کى ۔
سائرہ اظہاراور ثمرين عالم نے "تعليم کى افاديت " پر قرآن و حديث کى روشنى ميں اپنے اپنے بہترين مقضامين پيش کيے۔صبا واحد نے" جماعت سے وابستہ خواتين کى ذمہ دارياں "پر اپنى دل موہ لينے والى نظم سنا کر سب کے دل جيتے۔
ثمينہ عابد نے طنز و مزاح پر مبنى اپنى پنجابى نظم "بيگم شوہر تے آئی ایم ایف "سنا کر حالات حاظرہ کى عکاسى کى ،سمعيہ وقار نےايک گھريلو کہانى"اميد کى کرن" اور مائرہ وحيد نے بڑے ٹھہرے ہوئے الفاظ کے ساتھ "وہ ايک سجدہ کہ جسے گراں سمجھتا ہے تو " سنا کر سب کو عمل صالح پر ابھارا۔ آخر ميں قائم مقام ناظمہ ضلع کيماڑى محترمہ آسيہ جميل صاحبہ نے اصلاح معاشرہ کے ليے قلم کى حرمت و برکت پر ڈھيروں دعائيں مانگيں ۔
ادبى نشست کى خاص بات يہ تھى کہ اس ميں نوجوان لکھاریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئےادب کے دنيا ميں اپنے باشعور اورباعمل ہونے کا ثبوت ديا ۔
نشست ميں گلاب کى پتيوں نے سانسوں کو مہکائے رکھا ۔ چائے اور لوازمات نے محفل کو آخر تک تازہ دم کیا ۔ شرکائے محفل نے حريم ادب کا شکريہ ادا کيا کہ جس نے باذوق اورادب شناس لوگوں کو يک جا کرنےاوراردو ادب کى ترويج کا بيڑا اٹھا رکھا ہے۔



































