
ثمينہ عابد
بچپن کى يادوں ميں جمعہ کا دن بہت روشن اورچمکتآسادکھائى ديتا ہے۔اس دن کى رونقيں آج بھى الگ سى دکھائی دیتی ہيں۔اس وقت اسکولوں ميں جمعرات
کوآدھى چھٹى(ہاف ڈے) ہوتا تھا اوراتوارکے بجائے جمعہ کو پورى چھٹى ہوتى تھى۔ يوں ڈيڑھ دن مل جاتا تھا۔دن چڑھےتک سونے کا رواج نہيں تھا،چھٹى والے دن بھى سب جلدی اٹھ جاتے تھے اور چھٹى کے دن سےمکمل لطف اندوزہوتے تھے۔گھر کے روٹين کے کاموں کے ساتھ بہت دنوں کے رکے کام بھى نمٹاليےجاتے تھے۔
پھردوپہر کے کھانے پہ اہتمام کيا جاتا تھا،اہتمام کيا تھا،آلوگوشت کا شوربے والا سالن بنا ليا پھر پلاؤبنا ليا۔ جمعہ کى اذان سے پہلےگھر کےسب کےکام بھى نمٹ جاتےتھے اورکھانا بھى تيار ہوجاتا تھا۔ بس پھر جمعہ کے لئے غسل اور صاف ستھرا لباس پہننے کى تيارياں شروع ،يوں محسوس ہوتا تھا گويا آج عيد کا دن ہو۔
اس وقت مسجدوں ُميں لاؤڈ اسپيکر کى اجازت تھى اور جمعہ کے خطبات گھربيٹھے سنےجا سکتے تھے،گھروں ميں گليوں ميں ہرسو تقدس اور پاکيزگى محسوس ہوتى تھى ۔اس کے ساتھ ساتھ جمعہ کے دن رشتے داروں کى آمد بھى متوقع ہوتى تھى اوريہ خبر گيرى اورخيرسگالى کے دورے ہوتے تھے۔
آپس ميں رابطے رکھےجاتےتھے،ليکن ان مہمان نوازيوں ميں تردد اوربناوٹ بالکل نہيں ہوتى تھى، مہمان بھى سادہ ميزبان بھى سادہ ،کھانوں ميں سادگى لباس ميں سادگى تعلقات ميں سادگى ،اگر کسى مہمان کے آمد نہيں متوقع تو چٹھے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود رشتہ داروں کے گھرجانا ضرورى سمجھا جاتا تھا ۔اس وقت ٹى وى،کمپيوٹراورموبائلزکو کل کائنات نہيں سمجھا جاتا تھا بلکہ مل بيٹھ کروقت گزارتےتھے۔
جمعہ کا اتنا مصروف اوراچھا دن گزارنےکے بعد اگلا پورا ہفتہ چاق و چوبند گزرتا تھا کوئى ٹنشن يا ڈپريشن نہيں ہوتا تھا،بلکہ اگلے جمعے کا انتظار رہتا تھا۔



































