
ثمينہ عابد
جپٹنا پلٹنا ، پلٹ کر جپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
جيسےستاروں کے جھرمٹ کو کہکشاں کہتےہيں، ايسےہى اصلاحى ادب لکھنے والى لکھارى خواتين جہاں اکٹھى ہوجائيں ،وہ
يقينا "حريم ادب کاپليٹ فارم "ہى ہو سکتا ہے،فاران کلب ميں ادارہ حريم ادب نےايک اورخوب صورت پروگرام کا انعقاد کيا گیا ۔
اصل ميں تو يہ اردو ادب سےمتعلق ايک معلوماتی ورکشاپ تھى ليکن فاران کلب کےکانفرنس ہال کے اندرماحول انتہائى شگفتہ اورپرسکون ہونے کى وجہ سے يوں محسوس رہا تھا کہ جيسے ايک ہى خاندان کى سب بہنيں ،کزنزآپس ميں مل بيٹھى ہوں ۔ پروگرام کے دوران آپس ميں شائستہ مذاق بھى چل رہا تھا اورعلمى گفتگو بھى جارى تھى حالات حاضرہ پر بھى بات ہو رہى تھى اور اصلاح معاشرہ کے ليےادب کا کردار بھى موضوع گفتگو تھا۔
صدرحريم ادب محترمہ عاليہ شميم کى تلاوت قرآن پاک اوردعاؤں نےپروگرام ميں بہت سارے رنگ بھر ديے۔ماہنامہ بتول کى مديرہ صائمہ اسماء نے بہت مدلل انداز ميں ادب سے متعلق ہر پہلو پرکھل کر بات کى ۔ ساتھ دلچسپ سوال و جواب کا سلسلہ بھى جارى رہا۔
جمعہ کا بابرکت دن تھا سب خواتين نےظہر کى نمازمل کرادا کى اوراس کے بعد پرتکلف ماحول ميں کھانا کھايا گيا ۔اس کے بعد دوسراسيشن" ادب ميں ہمارى ترجيحات" پر ہوا۔ بہت سے نئےآئيڈياز پربات ہوئى،جس سےاچھےسا اچھا لکھنے کى تحريک نے مزيد زورپکڑا۔مجموعى طور پر يہ ايک بہترين ادبى ورکشاپ تھى جس نے شرکائے محفل کو ادب کى دنيا ميں لکھتے رہنے کے ليے تازہ دم کرديا۔ اردو ادب کے ترويج کے ليے اس ادبى کاوش پرحريم ادب اپنى پورى ٹيم کےساتھ تعريف وتحسين کا مستحق ہے۔



































