
ثمينہ عابد
تحائف دينا سنت رسول صہ بھى ہے اوررب کى دى ہوئى نعمتوں کا شکرانہ بھى ۔تحائف محبتوں کا اظہاربھى ہيں اور رابطوں ميں
مضبوطى کا ذريعہ بھى ۔ تحائف دعائيہ کلمات کى صورت ميں ہوں يا اشياء کى شکل ميں دونوں ہى صورتوں ميں خوب صورت لگتے ہيں ۔ يہ اپنائيت کا احساس دلاتے ہيں اورفرحت بخش تازگى کا باعث بنتے ہيں۔
تحائف کى اپنى ايک زبان ہوتى ہے،جس کے ذريعے تحفہ دينے والےکى شخصيت کا اندازہ ہوتا ہے يعنى اس کے ذوق کا، اس کى مالى حيثيت کا ،اس کے ظرف کا ،اس کى محبت والفت کا جو وہ وسرے کے ليےرکھتا ہے.
تحائف کى اس قدروقيمت کے باوجود يہ بھى اکثر ديکھنےميں آتا ہے کہ لوگ اپنى حيثيت سے کمترچيزيں جووہ اپنے ليے پسند نہ کريں دوسروں کو تحفہ دے ديتے ہيں اور پھريہ کہ تحفہ دے کر دوسروں پہ احسان بھى جتاتے ہيں، بعض مرتبہ توايسا بھى ديکھنے کو ملتا ہے کہ لوگ اپنے گھروں کى فالتويا بيکار چيزيں دوسروں کو تحفتاً دينے سے بھى نہيں شرماتے بلکہ برملا کہہ بھے ديتے ہيں يہ چيز ہمارے تو کسى کام کى نہيں تھى ،يہ تمام باتيں تحائف کے زمرے ميں نہيں آتيں بلکہ دل آزارى کے زمرے ميں آتي ہيں اور کسى کى دل آزارى کرنا اللہ کو سخت نا پسند ہے،سوکسى کو اسلام عليکم کہنا ہو ، کسى کو خير و بھلائى کى دعا دينى ہو يا کسى بھى قسم کا تحف دينا ہو تو نيک نيتى اور خلوص دل سے دينا چاہئے تاکہ يہ آہس ميں محبتوں کا مضوط ذريعہ بن جائيں اور دلوں کو دلوں سے جوڑ ديں۔



































