
ثمینہ عابد
"کس کی بنی ہےعالم ناپائیدار میں" جانا تو سب کو واپس اسی ایک جگہ ہی ہےنا، چاہےکوئی اعلیٰ فوجی افسر ہو چاہےعام سپاہی، چاہے کوئی طبعی موت
مرے ،چاہے ناگہانی موت، چاہے کوئی ہسپتال میں بیڈ پرپڑے پڑے جان دے ،چاہے مسجد میں سجدوں کے بیچ بم دھماکے میں جان دے،جانا تو سب کوواپس اسی ایک جگہ ہی ہے۔ فرق پڑتا ہے تو بس اعمال سے
کہ اپنے ساتھ کیا لےکر جارہے ہیں اور پیچھے کیا چھوڑے جا رہے ہیں۔
یا یہ کہ اس دنیا میں ہم اچھا یا برا ایسا کیا بوکے جارہے ہیں کہ جو آئندہ آنےوالی نسلیں کاٹتی رہیں گی اورہمارابویا ہواختم ہونے پہ نہ آئےگا ۔
یہ دنیا کےچاردن تو ہرحال میں گزر ہی جاتے ہیں۔عیش وعشرت میں بھی اور عسرت کے ساتھ بھی۔ انواع واقسام کی میسر نعمتوں میں بھی اور تگ ودو کے باوجود دو وقت کی دال روٹی کے ساتھ بھی ۔ ریشم و اطلس کے لباس میں بھی اور چیتھڑوں میں بھی ۔ دنیا کی زندگی توچار دن کی ہےاور چار دن گزرتے کب پتا چلتاہے۔۔



































