
ثمینہ عابد
پچھلےدنوں لاہور میں ہونے والی ایک رنگارنگ تقریب میں"مس پاکستان" کومنتخب کیا گیا،انتخاب کا معیار تھا متناسب جسم ، آنکھوں کو خیرہ کر
دینے والا حسن خوب صورتی ، دل لبھاتے جلوے اورادائیں ، ایسی تقریبات ہر سال منعقد کی جاتی ہیں اور"مس پاکستان " کا انتخاب کر کے میڈیا کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ ڈیزائنرز،پرنٹ اورالیکٹرونک میڈیا، فیشن کےدلدادہ ہزاروں لوگ وہاں موجود ہوتے ہیں ۔ گویا سب کی گواہی اس " شاہکارمس پاکستان " کا انتخاب کرتی ہے۔ وہاں جو کچھ ہوتا ہےاس سے قطعہ نظرہمارے اسلامی جمہوریہ پاکستان جس کی بنیاد توحید یعنی لا الہ الا اللہ ہے، وہاں" مس پاکستان " ایک باحجاب لڑکی کیوں نہیں ہو سکتی۔
قرآن وحدیث کا فہم دینےوالی ایک معلمہ "مس پاکستان " کیوں نہیں بن سکتی۔
پاکستان کی آئندہ آنےوالی نسلوں کوتعلیم وشعوردینے والی ایک استانی"مس پاکستان "کے معیار تک کیوں نہیں پہنچ سکتی۔ہسپتال میں دن رات ڈیوٹی دینے والی ڈاکٹر اورنرس "مس پاکستان " کیوں نہیں کہلا سکتی ۔
یہ سب اورانہی جیسی لا تعداد لڑکیاں جو کہیں تو ملک و قوم کی خدمت میں جتی ہوئی ہیں ،کہیں اپنے بےبس خاندان کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ کہیں نظر آرہی ہیں کہیں نظر سے پوشیدہ ہیں۔ وہ "مس پاکستان" کہلانے کی حقدار کیوں نہیں ہو سکتیں۔
کیا ہم لا الہ الا اللہ کو بھول گئے ہیں؟ کیا ہماری ترجیحات بدل گئی ہیں؟ کیا ہمارے معیاروہ بن گئے ہیں جودنیا پرستوں کے ہیں اور جودنیا کی چند روزہ زندگی سے دل لگائے بیٹھے ہیں ؟ تو پھر ہمیں ان دنیا پرستوں کے انجام سے بھی باخبررہنا چاہیے اور یہ بھی جان لینا چاہیے کہ واقعی یہ زندگی چند روزہ ہی ہے۔



































