
ثمینہ عابد
پچھلے برسوں میں کئی بارسویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات پے در پےہورہےتھے،مسلمانوں کے ایمان کو وقتاً فوقتاً چیک کیاجا رہا تھا، اب
اسلامی جمہوریہ پاکستان کےاندربھی قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ رونماہوگیا ہے،لمحہ بھرکوسوچیےاب اس کےآگے کیا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہمارے گھروں کےاندر۔۔۔۔۔۔۔۔نعوذ باللہ۔۔۔۔نعوذ باللہ
کسی مسلمان کی تو یہ جرآت ہوہی نہیں سکتی کہ وہ کسی بھی آسمانی کتاب یا صحیفےکی بےحرمتی کرے۔ کتنا بھی گناہ گار فاسد، منافق ہوپھربھی نہیں ، مقدس کتابوں کی بےادبی ایک مسلمان کبھی نہیں کرسکتا۔
یہ ایک پلاننگ کےتحت ہورہا ہے ، پہلےعیسائی طبقے کو ان کی مقدس کتاب جلا کراشتعال دلایا گیا ،میڈیا فوراً حرکت میں آگیا ، وڈیوز،اپ ڈیٹس،معافیاں تلافیاں جاری تھیں کہ ۔۔۔۔۔۔ قرآن پاک کی بےحرمتی۔۔۔۔۔۔۔۔ نعوذ باللہ۔۔۔کیاہمیں اور ہماری نسلوں کواس چیزکا عادی بنایا جارہا ہےکہ غلط کام اس کثرت سےکرو کہ نہ وہ غلط لگےنہ وہ غلط رہے۔
ایمان کی آزمائشیں بڑھتی جا رہی ہیں ۔ فتنےتیزی سے مسلمان گھروں میں داخل ہو رہے ہیں ۔ دشمن دین ہمیں بےایمان اوربےعمل کرنےکےلیے ہرحربہ استعمال کررہا ہے ،ہم ان کے پیدا کیےایک فتنہ کا توڑ ڈھونڈتے ہیں تب تک چار فتنے مزید تیار ہو چکے ہوتے ہیں۔
ایسے میں اللہ کی رسی(اسلامی شریعت) کو مضبوطی سےپکڑنا ہو گا۔ قرآن سے تعلق جوڑنا ہو گا۔ اپنے اورآنے والی نسلوں کےایمانوں کو بچانے کی فکر کرنی ہوں گی ،مذہبی جماعتوں کوفرقہ واریت چھوڑ کرایک ہونا ہوگا۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو سیاست سے وقت نکال کر اپنی شناخت کی فکر کرنی ہوگی۔



































