رمضان مرحبا

ریطہ طارق

زندگی ایک بار پھرملی ہے،رمضان کا تحفہ پھرسےموسم بہار بن کر آیا ہے۔ نیکیوں کےسمندر میں پھرغوطہ لگانا ہے۔ آئیں

رمضان کا استقبال کریں۔ ماضی کی گرد جھاڑ کر رینیو کریں،حال کی پیمائش کریں کہ وہ بھی کتنا ہے کب تک ہے۔.

وہی ساعت جو پہلے گزری اور ہر سال گزری، پچھلےرمضان میں کتنی نیکیاں کمائی تھیں کتنی ضائع کردی ہیں اب تک، عمر رواں دواں ہے،کاش یہ جان سکیں کہ زندگی کی شاہراہ پر کونسے رستے دھڑکن رک جائے، کاش پہچان سکیں کہ زندگی کی ابدی حقیقت اس انمول تحفے کی معراج رمضان کی مبارک گھڑی آرہی ہے اس ابرِ رحمت میں بھیگ بھیگ جائیں، اس کے ہر قطرے سے سیراب ہوجائیں، اس کا ہر پل ہر لمحہ خود میں سیراب کردیں۔.

ماضی کے سمندر میں ہر آنے والا لمحہ دن بدن تحلیل ہورہا ہے،برف کو پگھلادینے والا سورج روز بہت کچھ پگھلاکر اپنا کام سر انجام دے رہا ہے رک سکا ہے نہ رکے گا وقت کے اپنے پاس کوئ مہلت نہیں ہے، اسے تھامنے کے لیے ہمارے پاس کچھ ہےاگر تو آنے والی نئی سیل ہے،لوٹ کر اپنا سرمایہ بڑھانا ہے ۔ منافع حاصل کرنا ہے۔ اپنا اسٹیٹس بدل لیں۔ کم وقت میں زیادہ منافع چاہیے تو قناعت پسند بن جائیں۔.

دل کو ہربغض وعداوت سےپاک کرلیں اوراس کےساتھ بہترین تیاری اپنے گھروں کو پاک صاف کرلیں۔ہررات نئے دن کے بعد سیاہی لپیٹ لیتی ہےاور دن رات کےپردے سے نکل آتا ہےاور ہم سے التجا کرتا ہے"چلو کہ میرے ہر لمحے کو نیکیوں میں غرق کردو،خدا کی محبت میں ہر پل کوغنیمت سمجھ کر گزارو، اس گھڑی کا سفر قرآن سے جڑنے پر معمور کرلو،میں دن ہوں پھر پلٹ کر نہ آؤں گا اگلے دن بھی نیا ہوگا اور رات بھی نئی ہوگی۔".

کتنی بےرخی ہے کہ ہمیں دنیا کی مادی چیزوں کی فکر لاحق ہوتی ہے مگر ہماری نگاہ میں گزرنے والے اوقات سستے ہوتے ہیں جبکہ سب سے قیمتی وقت ہے وہ جو اللہ نے آپ کی رحمت سے دے رکھا ہے، لمحے سیکنڈ میں منٹ میں گھنٹے اور پھر دن کے بعد مہینوں سالوں غرض صدیوں میں تحلیل ہوجاتے ہیں۔ان سب میں محاسبہ کتنا ہوتا ہے کب کیا ہوا تھا، نفس کس طرح کہاں پر چلا تھا کیا پایا تھا کیا کھویا تھا کیا کچھ پچھتاوے بھی ہیں؟؟؟

کچھ اصلاح کے مرحلے بھی ہیں یا وہی روش جس کے عوض ہمیں خسارےہی حاصل ہوئے؟ ہمارے اخلاق میں کیا تبدیلی رونما ہوئی؟

ہم اس رمضان کا استقبال کیسے کریں گے؟ کیوں کریں گے؟ اس پہلو سےکئی  باتیں نکلتی  ہیں۔دل کو صاف کرکے... کیونکہ گرد آلوددل کے ساتھ ہماری عبادت رب العزت پسند نہ کرے گا۔.

اپنےآپ کو سنوار کر...عاجزی، اعلیٰ ظرفی، محبت، یگانگت، چشم پوشی،قناعت، تقویٰ،صلہ رحمی، فیاضی، قربانی، صبرواستقامت جیسے ہیرے موتی سے اپنے سفر کا لبادہ سجالینا۔ کیونکہ ان نگینوں کے بنا روکھی پھیکی عبادت اس کھانے کی طرح ہوگی جیسے کوئی ذائقہ نہ ہو۔ عبادت میں خشوع و خضوع پیدا کرنا تاکہ ہمیں یہ احساس ہو کہ ہم جس کی عبادت کررہے ہیں اس کا تعلق ہماری روحانی عمارت سے ہے۔  ایک تربیت ہونا کہ آئندہ پورے سال ہم ایسی ہی عبادت کے متمنی ہوں  گے۔ ایسے تلاوت کرنا اور روانی رکھنا کہ دل میں اترتی ہر آیت اس کا مفہوم ہمیں اپنی گرفت میں لےلے۔ اس سحر میں ہمارے دل اتنے نرم ہوجائیں کہ اقامت دین کی روح اپنے رستے کشید کرنے لگیں، جہاد کے جذبے جنم لیتے رہیں۔.

یتیم مسکین اور اپنے سے نیچے انسانیت کے درد کا مسیحا بن جانےوالی عبادت ہمیں راہ خدا کے لیے خرچ کرنے والا بنادے۔ زندگی کی آغوش میں موت کی یاد ہمارے آخرت کی فکر سے وابستہ رکھے.

ان گنت ایسے مراحل بھی آتے ہیں جب رمضان میں ہماری کیفیت عام دنوں سے ہٹ کر ہوتی ہے۔اسے رمضان کے بعد بھی محسوس کرنا کہ یہ تربیتی ورک شاپ ہمیں فیض پہنچاتی رہے.

ذرا سوچئے!

اس مناجات کے مہینے کی برکت کا بھی کیا کہنا جب شیطان بھی بند کردیئےجاتے ہیں، خلوت کے شب و روز میں قرب الہیٰ پانا کتنا آسان ہوجاتا ہے۔ اپنی ہی لگاتی صدا کی باز گشت سے مستفید ہونا، دستک دے کر اس کی خوشنودی حاصل کرنا جو ہر طرف سے اپنے در وا کیے بیٹھا ہمیں تاک رہا ہے۔.

ذراسوچئے

محبت کی کتنی بڑی ڈیل ہے نا۔.

اپنی امانت،عہد وفا کی ذمہ داری محسوس کرنے کا نادر موقع ہے،جس تشخص کو ہم نے اپنی قوم میں کھودیا اسلام سے بیگانہ کردیا اسے اس کی جگہ پہچانے کا قیمتی موقع ہے کہ ہر چیز اپنی جگہ ہی اچھی لگتی ہے۔وہ خودی جو ہم سارا سال اپنے آپ میں نہ ڈھونڈ سکے اس خودی کو اعتماد کو بحال کرنے کا بہترین موقع ہے۔انفرادی و اجتماعی فرائض سمجھنے کا نادر موقع ہاتھ نہ جانے دیں۔.

اپنے دل کو یکسو کرکے اللہ رب العالمین کی وحدت اپنے نفس پر طاری کرکےتو دیکھیں ضرور پھرہم رمضان کی روح اپنے دل میں جذب کرسکیں گےوگرنہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔.

شہر شہر کی خبریں

عوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات وعطیات الخدمت کو دیں : نوید علی بیگ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )چیف ایگز یکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کےعوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات اور

... مزید پڑھیے

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت” استقبال رمضان“ کی تقریبات

کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہر بھر کے کلیسٹرز میں استقبال رمضان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،تقریبات لیای ،نئی

... مزید پڑھیے

الخدمت اور رینجرز کے اشتراک سے ملیرمیں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے تحت پاکستان رینجرز کے اشترک سے ضلع ملیر کے مضافاتی علاقے دستانو چنا میں لنک روڈ پر

... مزید پڑھیے

تعلیم

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

طوفانی بارشیں :بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ (تعلیم)

کوئٹہ(ویب ڈیسک )طوفانی بارشوں کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ کی امتحانی فارمز اور فیس یکم تا 21مارچ 2024 جمع کروائی جا سکے گی (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دو م باہم کے سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

مرکزی کردار کیلئے رنگت گوری رنگ دیکھی جاتی ہے، صبا حمید

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت دیکھی جاتی ہے۔

... مزید پڑھیے

جاناں ملک کی ہسپتال میں سرجری‘ مداحوں کو خیریت سے آگاہ کیا

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ جاناں ملک بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق

... مزید پڑھیے

اداکارہ عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

دبئی ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

رمضان کا اہتمام (بلاک)

رباب ارشد

سمیٹ لو برکتیں اس رمضان ساری

 نہ جانے اگلا رمضان نصیب ہو یا نہ ہو

... مزید پڑھیے

رمضان ہم اور فلسطین (سدرہ مظہر)

سدرہ مظہر

ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ افروز  ہو چکا ہے۔ اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مثال ذہن میں رکھیں۔ سیل کے بارے میں تو ہم

... مزید پڑھیے

رمضان میرے مہربان (بلاک)

رشیدہ صدف

پچھلے سال کی طرح میں تجھےپا کر بہت خوش ہوں، کہ بخشش کا جنت کا پروانہ لیے تو آگیا۔ خوش آمدید۔

... مزید پڑھیے