سفر یا آخری سفر

آسیہ محمد عثمان

سردی کے اس موسم میں بھاگتی دوڑتی زندگی کو کسی نہ کسی طرح سیٹ کرنے میں وقت گزررہا ہےکبھی کوئی کام رہ جاتا ہے تو کبھی کوئی لیکن زندگی

اپنی تیز رفتار سے چلتی ہی جا رہی ہے۔ اسی سفر میں آج جب میں گھر سے کوچنگ کے لیے نکلی تو وین والے انکل نے مجھے کوچنگ کے گیٹ پر چھوڑا اور خود گاڑی لے کر سڑک پر ہوا ہوگئے، مطلب چلے گئے۔

اب جب میں گیٹ سے اندر داخل ہوئی تو معلوم ہوا آج تو کلاس آف ہے کیوں کہ عمارت کی مرمت ہورہی ہے۔ مزدور کام کر رہے ہیں۔ خیر یہ خبر مجھے موبائل بند ہونے کی وجہ سے نہیں مل سکی۔ اب میں جووین کے سہارے گھر سے نکلی تھی نہ ہی موبائل اور نہ ہی بیگ میں زیادہ پیسے۔

چند قدم دور ہی میں شاہراہ تھی جہاں سے باآسانی رکشہ ٹیکسی مل جاتا ہے۔ کافی عرصے بعد تنہا باہر نکلی تھی۔ اسی لیے ایک الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا جو میں سڑک پاور ہاؤس کی طرف جاتی ہے ،وہاں تو کھڑا ہونا ہی مشکل تھا۔

مکھیوں کا چھتہ یعنی چگنچی رکشےجو ایک کےبعد ایک آتے ہیں اورآپ کے اتناقریب رکشہ روکتے ہیں کہ اگر آپ پیچھےنہ ہٹیں تو آپ کے پاٶں زخمی ہوجائیں ۔ابھی میں سڑک پر رکشے کا انتظار کر ہی رہی تھی کہ ایک چنگچی رکشہ رکا"باجی کہاں جاٶگی" اس کے سوال پر میں نے ڈرائیور پر نظر ڈالی تو ایک کم سے کم پندرہ یا زیادہ سے زیادہ سترہ سالہ بچہ رکشے سے چھانک رہا تھا کیوں کہ رکشہ خالی تھا تو میں نے بھی کہے دیا "یو پی" بچے نے کہا بیٹھ جاؤ باجی وہیں جائے گا اب یہ میرا پہلا سفر تھا چنگچی رکشے میں تھا لیکن تھوڑی ہی دور جا کر احساس ہوا کہ شاید آخری بھی۔

یہ بچہ موٹر سائیکل کی طرح رکشہ سڑک پر دوڑا رہا تھا۔ میرے کہنے پر اس نے آہستہ کر لیا،میں نے پوچھا کب سے چلا رہے ہو بچے نے جواب دیا دو سال سے مطلب اتنی کم عمری  سے تم موت کے کنوئے میں گاڑی چلا رہے ہو بچہ ہنس پڑا۔

ابھی ہم کچھ دور ہی پہنچے تھے کےبری طرح ٹریفک جام تھا ۔میں نے باہر جھانک کر دیکھا تو پتہ چلا چنگچی رکشو کی لمبی قطار لگی ہے اور تو اور ان کا کوئی اسٹاپ بھی نہیں سڑک کے بیچ میں ہی سواری اتار دیتے ہیں۔ خیر اللہ اللہ کر کے گھر پہنچی تو سفر کی اتنی تھکان کے جیسے کوئی جھولا جھول کر آۓ ہوں ۔

اب پتہ چلا میری دوستیں کیوں کمر کےدرد میں مبتلا ہیں۔ جب روز ایسے رکشو میں سفر کریں گی توایسا ہی حال ہوگا پھر میں نے اطمنان سے پورے سفر کے بارے میں سوچا کس طرح ہمارے بچے بڑے بزرگ ان چنگچی رکشو میں لٹک کر سفر کر رہے ہیں ۔کس طرح جان ہتھیلی پر رکھ کر گھر سے مزدوری کرنے جاتے ہیں اور خواتین جو ان چھ سیٹر اور نو سیٹر رکشو میں مردوں کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھ کر سفر کرتی ہوں گی؟ یہی نہیں بد ترین ٹریفک جام میں گھنٹوں پھنسی رہتی ہیں اور یہ کم عمر چنگچی ڈرائیور جن کے پاس لائسنس تو دور  کی بات شناختی کارڈ بھی نہیں اور ہوں بھی کیوں؟ ان کی عمر ہی نہیں۔

کیا ہماری حکومت عوام کو ایک محفوظ اور آرام دہ سفر کرنے کے کیلئے اچھی ٹرانسپورٹ سروس مہیا نہیں کرسکتی یا کم از کم ان چنگچی  رکشہ مافیا سے چھٹکارا دے دیں ۔میں یہ نہیں کہتی کہ ان کا روزگار چھین لیا جائے مگر کم از کم کوئی اصول وضوابط ہوں  اور رہی بات ٹرانسپورٹ کی تو ہم بچپن سے کراچی میں بس سسٹم دیکھتے اور سنتے آرہے ہیں ،آج بھی اگر گوگل پر سرچ کریں تو کراچی کی خوبصورت ترین بس سروس آپ کو نظر آئے گی جسے لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں پھر کیوں حکومت اس بس سروس کو ترجیح نہیں دیتی ؟ کیوں شہر کراچی اس چنگچی جیسے رکشو کی وجہ سے تمام شاہرہوں پر جام ہوجاتا ہے ؟کیوں کوئی ایکشن نہیں لیتا ۔میں ایک فی میل اسٹوڈنٹ ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ مستقبل جدید ہو ۔کراچی بھی ترقی کرے ۔نہ کہ کسی گاٶں کا منظر پیش کرے ۔عوام کو صاف پانی،گیس،بجلی،تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی اور محفوظ ٹرانسپورٹ بھی چاہیے۔ اگرحکومتی  ادارے ہی ان کا کچھ نہیں کر سکے تو پھر وہ دن دور نہیں جب گھوڑا گاڑی اور بیل گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی اور ہم کچھ نہیں کر سکیں گے لہٰذا کراچی روشنیوں کا شہر ہے۔ اسے اندھیرے میں نہ رکھیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے