
نورالسحر
کوئی بہانہ نہیں چلے گا اس تقریب میں لازمی شرکت کرنی ہے۔ نائلہ نے اپنے بھائی کی تقریب نسبت کا دعوت نامہ
پکڑاتےہوئے زور دیا۔ میں نےخوشی خوشی ہامی بھرلی۔ بڑی بہن نے اس تقریب میں شرکت سےانکار کرتےہوئے دلیل دی کہ ایسی تقریبات سےخدابچائے۔۔۔حشرسامانی کا پورا انتظام ہوتا ہے۔۔۔۔آپی! نائلہ اوراس کے اہل خانہ شرعی حدود کی پاسداری کرتےہیں۔ میں نے اسے کسی شادی بیاہ کی ثقریب میں بھی بے حجاب نہیں دیکھا۔ تو کیا آج اپنی تقریب میں دوسروں کےحجاب کا پاس نہیں رکھے گی ۔۔۔۔
وہ نائلہ سے بخوبی واقف تھیں سو کسی قدرشرمندہ ہوتےہوئےہامی بھرلی۔ میں نےسکھ کا سانس لیااور بڑے اہتمام سے تیارہوئی۔
انہوں نے حیرت سے میرےسراپےکا جائزہ لیا۔آخرکوایسی تقریب میں شرکت کا موقع خال خال ہی توملتا ہے،جہاں ضیافت کا مکمل مل مل ۔۔۔۔۔اہتمام ہوں۔۔۔خوشی سے نہال میں آپی کے ساتھ ہال میں داخل ہوئی تو رنگ میں بھنگ پڑ گیا۔۔۔
ساری خوشی ہوا ہوئی۔۔۔اپنی سادگی پر طیش آیا۔۔۔آپی سےنظریں ملانے کی ہمت نہ ہوتی تھی۔۔۔ذہن ماؤف کہ یہ وہ تقرہب تونہیں جس کا مجھے انتظارتھا۔۔۔۔ پورا ہال بقعہ نور بنا میوزک کی دھیمی لے میں" نسبت"طے پانے والے"دو اجنبی"
ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنارہےتھے۔۔۔مووی میکرکےعلاوہ جابجا مرد وعورت اس منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کررہے تھے۔۔۔۔دل اضطراری کیفیت میں تھا اور دماغ ایک ہی دہائی دے رہا تھا ۔۔۔اف میرے مالک !آج حجاب ایک بار پھر اپنوں میں بیگانہ ہوا ۔۔۔۔۔ گوہر ولعل کی حفاظت دور دجل میں مشکل ہوا۔۔۔خوبی تو یہ ہے کہ خوشی کے وقت رب کی خوشی تلاشی جائے۔۔۔۔۔۔ ذرا سی ہمت اور عمل کی مضبوطی۔۔۔۔ اجتماعیت کے اس موقعے پر پیغام محمدی کا پرچار۔۔۔۔۔کتنا معتبر ٹھہرے گا رب کی نگاہ میں ۔۔۔۔۔۔



































