
نورالسحر
تحریک پاکستان کے وقت برصغیر کےتمام مسلم اسکالرز،سیاسی رہنما اورعام مسلمان کا اس بات پرمکمل اتفاق تھا
کہ پاکستان کا مطالبہ لاالہ اللہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔۔۔۔ پارلمنٹ کی پیشانی پرکلمہ طیبہ کے دونوں جزو کندہ ہی صرف اس لیے کیے گئے ہیں کہ اس ملک میں سارے قوانین قرآن وسنت کی روشنی میں کشید ہو کر مملکت خداداد میں نافذالعمل ہوں گے۔۔۔۔ پھر قیام پاکستان سےقبل جب قائد اعظم سے پاکستان کے دستود کے متعلق سوال ہواتوانہوں نے بھی دوٹوک الفاظ میں قرآن وسنت کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا اس کا دستور چودہ سو سال قبل بن چکا ہے۔۔۔۔۔ گویا نہ انہوں نےپاکستان کے دستور میں لبرل ازم کی گنجائش چھوڑی نہ سیکولرازم کی ۔۔۔۔۔
پھرکس بنیاد پر ہمارے وزرا غرب کی خوشی کی خاطر ٹرانس جینڈر ایکٹ کو ایک اسلامی ملک میں نافذ کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔۔۔۔ کیا نعوذو باللہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیےقرآن وسنت قانون پیش کرنے سےقاصرہے ۔۔۔۔یا تیسری جنس نے اس دور میں جنم لینا شروع کیا ہے ۔۔۔۔۔
بلاشبہ تیسری جنس ہمیشہ سے معاشرے کاحصہ رہی ہے اوران کےحقوق اسلام نے ساڑھے چودہ سال قبل متعین کردیے ہیں۔۔۔۔
عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والےوزراپرلازم ہےکہ بےحیائی کو فروغ دینے والےاس ایکٹ کونافذ کرنے کے بجائے تیسری جنس کے حقوق کےلیے قرآن وسنت کی روشنی میں قانون مرتب کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے علماء کرام ومفتیان کرام کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔۔۔۔
گناہ میں مبتلاہونا برا فعل ہے۔۔۔ لیکن اس پر اصرار کرنا۔۔۔ اوربےخوف ہو جانا اللہ کےعذاب کو دعوت دینا ہے۔۔۔۔کیا ہم قوم لوط پر آنے والے عذاب کو فراموش کر بیٹھےہیں؟
اے مشتاق تجھے سلام ۔۔۔۔تو نے ہمیں قبل ازوقت اس قانون کا بھیانک رخ کو دکھایا ۔۔۔تن نازک پرجو آشیانہ بنےگا ناپائیدار ہوگا۔۔۔۔ اے رب العزت ہم ڈرتے ہیں تیرے عذاب سے۔۔۔۔ہم تیری زمین پر تیرے نظام کے خواہاں ہیں۔۔۔۔اس مقصد کے حصول کے لئےہم قافلہ حسینی کے ساتھ ہیں ۔۔۔۔
بلاگر کے خیالات سے ایڈیٹر کامتفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































