
نورالسحر اظہار
شہرکراچی پچھلی دو دہائیوں سےمیئرسےمحروم ہے۔مقامی حکومت کی عدم موجودگی نے شہر قائد کو مسائلستان بنادیا ہے۔ کرپشن، رشوت،
غیر معیاری تعلیم، نوکری کی عدم دستیابی،صحت کی سہولیات کا ناپید ہونا، ٹرانسپورٹ کےمسائل،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے سبب حادثات ،پانی کی عدم دستیابی اور ٹینکرزمافیا کا شہرپر راج۔۔ جیسےمسائل سےشہرکراچی برسوں سے نبرذ آزماہے لیکن بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نےشہریوں کی رات کی نیندیں اوردن کا چین غارت کر دیا ہے۔ گن پوائنٹ پر موبائل فون کا چھین لینا۔۔۔ راہ گیر کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا ۔۔۔ رات کی تاریکی میں ہویا دن کی روشنی۔۔۔ نت نئے مکرو فریب سے گھروں میں داخل ہوکر رقم سمیٹ لینا اور قیمتی اشیاء لیکربا آسانی فرار ہو جانا۔۔۔ سیاسی عدم استحکام نے عثمان جیسے ان گنت قابل سپوت اہل کراچی سے چھین لیے ہیں۔۔۔ یہ کافی نہ تھا ۔۔۔اب بچوں کی بڑھتی ہوئی اغوا کی وردات نے ہر ذی روح کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔۔ایسا معلوم ہوتا ہے کراچی ملک بھر کے جرائم پیشہ گروہ کامسکن ہے،جہاں ان سے تعرض کرنے والا کوئی نہیں ۔انہیں کھلی چھوٹ ہےوہ جو چاہیں کرتے پھریں۔۔۔ اللہ رب العزت ملک عزیز کے تمام شہر دیہات اپنے حفظ وامان میں رکھے۔۔۔
اخبارات اور شوشل میڈیامیں جتنی کرمنل خبریں شہرکراچی سےمتعلق ہوتی ہیں ،اتنی نہ اسلام آباد سےمتعلق ہوتی ہیں، نہ لاہور شہر کےمتعلق۔۔۔۔ سماعت سے جب ایسے واقعات ٹکراتے ہیں کہ گاڑی میں سوار باپ کو اس کے معصوم بچوں کے سامنے مال کے حصول کے لیے زد وکوب کیا۔۔۔۔ دل مضطرب ہو جاتا ہےکہ بچوں کے ذہن پر ان واقعات کے کیسے منفی اثرات مرتب ہوتے ہوں گےاور کتنے بچے نفسیاتی امراض کا شکار ہوتے ہوں گے۔۔۔۔ کیا یہاں کوئی قانون نہیں۔۔۔۔ اندھیر نگری کے ہم باسی ہیں۔۔۔ چوپٹ راج ہمارا مقدرہے ۔۔۔ ذرامقبوضہ علاقے سے میرے شہر کا موازنہ تو کیجئے جہاں محصورین کے ساتھ کسی بھی سانحہ کا ہونا معمول ہوتا ہے۔۔۔۔ بلا تردد۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بیان۔۔۔ کراچی کے ایشوز کوبلا وجہ بڑھا چڑھا کر بیان کیا جارہاہے۔۔۔۔ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔۔۔ محترم وزیراعلیٰ صاحب آپ صرف یہ بتادیں سندھ حکومت کی عملداری میں لیڑوں کا یہ کون سا جادوئی گروہ ہے،جس کےسامنے کراچی کی پولیس بھی بے بس ہے۔۔۔54 فیصد اون کرنے والے شہر میں امن وامان ناپید کیوں ہے۔۔۔
اس لیے کہ پولیس میں مقامی لوگوں کو بھرتی نہیں کیا جاتا۔۔۔ لسانیت اور سیاست کو فوقیت دی جاتی ہے۔۔ہماری جان ومال کی حفاظت ایسے افراد کیسے کر سکتے ہیں جو شہر کے مسائل سے نابلداور ان کے دل درد سے خالی ہوں۔۔۔
منافقت کی سیاست ڈبو کے چھوڑے گی
یہ بے حسی کی قیادت ڈبو کے چھوڑے گی
کراچی کے مسائل کا واحد حل بلدیاتی انتخابات میں مضمر ہے۔۔۔حقیقی اور مخلص قیادت کراچی کا مستقبل ہے۔۔



































