
نورالسحراظہار
پانی کی قدر وقیمت اس وقت تک ہے جب تک وہ مرکزسے جڑا رہے۔۔۔حرکت میں رہے۔۔۔اگررک جائے تو اپنی وقعت کھوبیٹھتا ہے۔۔۔رحمت کی
جگہ زحمت بن جاتا ہے۔ ہیت ورنگت تو تبدیل کر ہی لیتا ہے۔۔۔ تعفن اورچراثیم کی آماجگاہ بھی بن جاتا ہے۔۔ جیسےآبشاراورچشمےکا پانی جب تک جاری وساری ہے ہر ذی روح کے لئے آسودگی اور خوشحالی کا ذریعہ ہے لیکن جوں ہی اجتماعیت سے نکل کر کسی جوہڑ یا گڑھے میں مقید ہوا جمود کا شکار ہوا۔۔۔اپنی اہمیت وافادیت سےدستبردار ہوا۔۔ تخلیق کائنات کا ذرہ ذرہ ابن آدم کو اسی لئے اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔۔۔تاکہ سوچ وبچار کا دھارا مثبت سمت میں بہتا رہے۔۔۔حکمت وبصیرت تک رسائی ممکن ہو۔۔جسےیہ گوہر نایاب ملا وسوسے سے پاک ایمان کی دولت ملی۔۔۔یہ دولت ہر کسی کو کب ملا کرتی ہے۔۔۔اس دولت کے امین وہی بناے جاتے ہیں جو تلاش و جستجو کو اپنا شعار بناتے ہیں۔۔ سطحی سوچ و فکر کو اور دل میں آنے والے وسوسے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہیں ۔۔۔انکے اعلی کردار سمندر کے مانند وسعت وگہرائی لیے ہوتے ہیں اور سب کواپنی بانہوں میں سمیٹ کر مرکز سے جوڑے رکھتے ہیں۔۔۔اوروماالحیوۃ الدنیا الا متاع الغرور کی عملی تصویرہوتے ہیں ۔۔ایسے ہی وہ لوگ اطعیواللہ واطعیوالرسول کی زندہ مثال تھے۔۔۔سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طاقت کاسرچشمہ ومنبع تھا۔۔جن کے سامنے طاغوتی طاقتیں اپنے بدبودار خول سے باہر آنے کی جرات نہ کرتی تھیں۔۔۔شعائر اسلام پرانگلی اٹھانے کی جرأت کرنا تو دور کی بات سوچ بھی نہ سکتی تھیں۔۔اور اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مجال نہ ہوتی تھی ۔۔۔اگر ایسا شاذو نادر ہو جاتا۔۔شمع رسالت کے پروانے گستاخ رسول کا سر تن سے جدا کردیتے۔۔
وٓمٓنْ یُطِعِ الرَّسُوْلَ فٓقٓدْ آطٓاعٓ اللّٰهُ
کا ہر وقت احساس جوتھا۔۔۔ لیکن آج کیسی بےبسی ہے۔۔۔لاچاری ہے ۔۔۔۔ نبی برحق صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف طاغوت تواتر سے ہرزہ سرائی کر کے ہماری ایمانی قوت جانچ رہا ہے۔۔جوہڑ میں گرنے والا پتھر سواۓ ارتعاش کے کسی اور صفت سے ناآشنا ہے۔۔کفار جان چکےہیں۔۔ہم صرف ہجوم ہیں۔۔۔کوئی مقصد نہیں رکھتے۔۔۔میلوں ٹھیلوں کے رسیا ہیں ہیں ۔۔ٹوٹا ہوا تارا ہیں۔۔۔مدکز سےدور نکل کر اپنا وقار کھو بیٹھے ہیں۔۔اسی لئےکفار کی ہمت بڑھ رہی ہے وہ جھتے کی صورت شعائر اسلام پر کھلم کھلا حملہ کررہے ہیں۔۔۔قوانین شریعت کو بے وقعت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔ اور ہم دشنوں کے چالوں کو سمجھنے کے بجائے جلسے جلوس میں مگن ہیں ۔۔۔۔مزار کی جالیوں کی مدحت کو حب رسول سمجھے ہوۓ ہیں۔۔۔
کھبی اے نوجواں مسلم تدبر بھی کیا تو نے
وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا



































