نظرکوخیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کی

نورالسحر اظہار

باغ میں کھلے پھول۔۔مخملی ہریالی۔۔ ترثیب سے لگےپودے اوردرخت۔۔ مالی کی محبت،توجہ،محنت واخلاص کا نتیجہ ہوتے ہیں۔۔۔

یہ باغ جہاں آنکھوں کو فرحت وتازگی بخشنے ہیں ، وہیں ویران دل کی ویرانی۔۔ شادمانی ومسرت میں تبدیل کرنےکا ذریعہ ہوتے ہیں۔۔ ہوا کو بھی شفاف رکھتے ہیں۔۔۔اورماحول کو بھی شگفتہ۔۔۔ گویا باغ سراپا مہروالفت ہے۔۔ اگر نگہبان اپنی توجہ کام پر مبذول نہ رکھے لاپروائی برتے۔۔۔۔ باغ گھاس پھوس اورکانٹوں میں تبدیل ہو جائے۔۔۔لازماً باذوق مالک کے مزاج پر گراں گزرے۔۔۔ تکلیف کا سبب بنے۔۔ خاندان  بھی تو باغ کا استعارہ ہےاور بچوں کو نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم  نے  پھول سے تشبیہ دیکررکھوالی کی جانب متوجہ فرمایا اور ماں کمزور جسم کو تو پروان چڑھاتی ہی ہے۔۔۔ ننھے ذہنوں میں آنے والے خیالات کو کاٹ چھانٹ کرکے مثبت اورتعمیری سمت میں موڑنے کی سعی میں مصروف عمل رہتی ہے ۔۔رکھوالی جو ٹھہری۔۔۔ تخلیق کائنات بھی تو باغ کے مالک کی طرح باذوق ہے۔۔ وہ دنیا کو پرسکون۔۔۔امن وامان کا گہوارہ دیکھنا چاہتا ہے۔۔۔اشرف المخلوقات کو اپنا خلیفہ بنایا ہے۔۔۔اسی لئے اس کی تربیت کا خاص اہتمام فرمایااور خاندان کو بڑی اہمیت دی ۔وحی الہٰی کےذریعے خاندانی نظام کو مضبوط ومربوط رکھنے کے لئےجزیات کے ساتھ احکام نازل فر ماکرتا قیامت رہنمائی فرمادی اور رہبر کامل صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے عملی نمونہ پیش کرکے ابن آدم کو پابند کردیا کہ خاندانی ادارہ  کے اصول بنانے کی اجازت نہ کسی انسان کو ہے نہ کسی حکومت  وادارے کو۔۔۔۔ روۓ زمین پر آدم کو بھیجنے سے قبل خاندان کی بنیاد  جنت میں رکھ کر ابن آدم کو اسکی اہمیت و افادیت کی جانب متوجہ کیا۔

یوں دنیا کا پہلا خاندان ہونے کاشرف حضرت آدم اور بی بی حوا کو ملا۔ رب کائنات  نے دونوں فریقین کے درمیان ذمہ داریوں  کی تقسیم فطرت، قوت اور صلاحتیوں کو مد نظر رکھ کر کیااورواضح کردیا کہ یہ دونوں صنف نہ ایک دوسرے کی ضد ہیں اور نہ مسابقت کا ذریعہ۔۔۔ نہ مرد کو اختیار ہے کہ عورت کے مفادات پر نگاہ غلط ڈالے اور نہ بیوی کو اختیار ہے کہ شوہر کے مفادات کوحریصانہ نگاہوں سے دیکھے۔۔ دونوں اپنے اپنے دائرہ کار میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں ۔۔۔ یہ وہ ادارہ  ہے جس سے معاشرہ  تشکیل پاتا ہے۔ جس رب نے مرد وزن کی تخلیق فرمائی وہ دونوں کے جذبات واحساسات، جسمانی قوتوں اورفطری ضرور یات سےبے خبر کیسےرہ سکتا ہے۔اسی لئے صنف نازک کی فطری لطافت ونزاکت کو مدنظررکھتےہوۓ اسے گھر کی ملکہ قراردیا اورمرد کی جسمانی خدوخال اور مضبوط قوت ارادی کے سبب  قوًام بنایا ۔۔۔ قوام کیوں بنایا۔۔۔؟ "قوام اس بناء پر کہ مرد اپنا مال خرچ کرتا ہے" (النساء)جب کہ عورت کے ذمے مال خرچ کرنے کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ہاں! حق ملکیت اور  وراثت میں  حصہ مقرر کرکے اس کے وقارکودوچند کیا۔۔۔

گویا مسلم خاندان کاسربراہ مرد ہے۔سربراہ کیوں ضروری ہےبھلاسربراہ کےبناءکوئی ادارہ چل سکتا ہےلیکن مغرب نے قوانین فطرت سے بغاوت کی۔۔۔عورت کی عزت وعصمت کو کھلونا  بنایا۔۔۔اس کے احساسات وجذبات کو مجروح کیا۔۔اس کے حقوق غصب کیے۔۔۔ پھر مساوات مرد وزن کا نعرہ لگا کرعورت کو بازار جنس بنایا۔۔۔عورت نےگھر کے محاذ سےراہ فرار کیا اختیار کیا۔۔۔ نکاح کا مقدس بندھن تار تار ہوا ۔۔۔ بے حیائی وفحاشی کے طوفان نے خاندانی ادارے کو نیست ونابود کردیا۔۔۔ زنا کو فروغ ملا ۔۔۔ولدالزنا کو سنبھالنے کے لئے حکومتی سطح پر چائلڈ ہوم بنائے گئےاور بوڑھے والدین کے لئے اولڈ ہوم وجود میں آئے۔۔۔ مادی ترقی نے انہیں بام عروج پر تو پہنچا دیا لیکن فلسفہ حیات کی گرہ ان سےٓکھل نہ سکی۔۔۔

آزادی نسواں کی آڑمیں تشکیل پانےوالامعاشرہ دورکےڈھول سہانےکےمترادف ہمارے معصوم جوانوں کی آنکھیں خیرہ کرکے ان کے اذہان پر قابض ہونے کی کوششش کررہا ہے۔۔ہمارے خاندانی ادارے طاغوتی قوتوں کےخاص اہداف میں شامل  ہیں ۔۔۔ بے حجابی تو شیطان کی اولین چال تھی جس میں آدم اورحواگرفتارہوئے۔۔۔آج بھی اس کی پسندیدہ  چال یہی ہےکہ ابن آدم کو بے لباس کردے ۔۔۔دودہائی قبل طلاق و خلع کےالفاظ شاذ ہی سماعت سےٹکراتے۔۔۔ مسلم معاشرے میں معیوب جو سمھجے جاتے تھے۔۔۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد باغ کی نگہبانی کی خاطر ہر صورت سمجھوتے کو اولیت دی جاتی۔۔۔آج ہم طاغوتی چالوں کو سمجھنے کے بجاۓ آزادی نسواں کو  چیلنج سمجھ کرعورت کو بیٹی، بہن ،بیوی اور ماں کے کردار سے روشناس کرانے کے  بجائے ڈاکٹر، انجینیر پروفیسر،اداکار ،گلوکار بننے پرساری توجہ مبذول کیے ہوئے ہیں۔۔

مادیت کی اس دوڑمیں پیسوں سےانسان کوتولا جاتا ہےیہی وجہ ہےکہ گھریلوعورت کو بیکار گردانا جارہاہےکیونکہ وہ کچھ کمانہیں رہی۔۔آزادی نسواں تحریک نے صرف اشرافیہ کو متاثر نہیں کیا بلکہ امیر خاندان  سے لے کرغریب خاندان ۔۔سب اس کی زد میں ہیں۔۔۔ اب ہماری سماعت کو اچھنبا معلوم نہیں ہوتا کہ انتہائی غریب گھرانے کی نوبیاہتا دلہن اپنے شوہر سے ٹچ موبائل کے حصول میں آڑے آنے کی صورت طلاق لینےمیں عارمحسوس کرتی ہے ۔۔نا مستقبل کی فکر دامن گیر ہوتی ہے۔۔۔ بلاشبہ باغ سینچنا مشکل امر ہے لیکن اجاڑنا آسان۔

سرحدوں پر لڑنے والے مجاہدین جتنا۔یہی وہ احساس تھا جوامت کی ماؤں کی گود میں پلنےوالےبچےطارق بن زیاد ،محمد بن قاسم، صلاح  الدین ایوبی اور ٹیپو سلطان کی صورت طاغوتی چالوں کو ان کےغلیظ خول میں قید رکھتے۔۔۔ مغلوبیت کے باوجود صدیوں ہمارے خاندان اللہ کے قائم کردہ حدود وقیود کے مطابق قائم ودائم رہے۔۔ آج بھی سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ واحد ذریعہ ہے جسے اپنا کر خاندانی ادارے  مضبوط  کیے جاسکتےہیں ۔۔۔

نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیبِ حاضر کی

یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے