
نورالسحر اظہار
جس ہستی نے آدم کی تخلیق فرمائی اسی مبارک ہستی نے جسمانی ضروریات کے ساتھ ساتھ روحانیت کی تسکین کا بھی بھرپور
اہتما م جنت ہی میں فرمایا دیا۔۔علم وادب سے نواز کر اپنی تمام تر مخلوقات پر فوقیت دی۔علم کےذریعےسوچ وبچار اورغوروفکر کے در وا کئےاور شعور وآگہی کے منازل طے کرنے میں معاونت فرمائی۔۔۔
بحروبرارض وسماں انسان کےتابع کرکےاشرف المخلوقات کےدرجےپرفائز فرمایا۔۔۔اس لئےکہ سوچ وبچار اورغوروفکر کی جوصفت انسان کو عطا ہوئی ہےاس سے دیگر مخلوقات محروم ہیں۔۔۔۔چرند پرند حیوان اور حشرات الارض اپنی جسمانی اور جنسی خواہش کے حصول میں کسی تہذیب وشائستگی کے پابند نہیں لیکن وہ اپنے دائرہ کار سے باہر نکلنے کا یارا بھی نہیں رکھتے۔۔۔لیکن انسان وہ مخلوق ہے جسے بااختیار بنا کر احتساب کا پاپند کردیاچنانچہ احساس احتساب کو جاگزیں کرنے کے لئے اکتساب علم کو لازم قرار دیا۔۔۔روز اول سے جتنے بھی انبیاء کرام معبوث ہوۓ وہ سب کے سب بحثیت معلم انسان کو علم وادب اور تہذیب وشائستگی سکھانے کے لئے بھیجے گئے۔۔۔دین اسلام میں علم کی ایمیت کس قدر ہے اس کا اندازہ پہلی وحی کے ابتدائی پانچ آیات بخوبی کرتے ہیں۔۔
مسلمان وہ امت ہے جسے رب کائنات نے امت وسط کہہ کرمخاطب فرمایااورفرمایا تم میں ایک ایسا گروہ ضرور رہنا چاہئے جو لوگوں کو امر بالمعروف نہی عن المنکر کاحکم دیتا رہے۔۔۔یہ حکم ربی مسلمانوں کو بہت اہم ڈمہ داری کی جانب متوجہ کرتی ہے۔۔۔علم اکتساب کے ذریعے لازما اور یقینا ایسی خوبی سے متصف ہو جانا ہےکہ علم و عمل میں تضاد نہ رہے۔۔۔کردار کی بلندی ایسی کہ پہاڑ سمٹ کر رائی ہو جاۓ۔۔
کپڑے میں لگے پیوند بے باک کردار کےسامنےمعتبرٹھہرے۔۔۔نبی برحق صلی اللہ علیہ وسلم نےمہد سےلحد تک جس اکستاب علم کا حکم دیا وہ مادیت سے پاک۔۔۔ علم کےاصل ماخذ ومنبع سےعلم حصول کا حکم ہے۔۔
زمانہ معترف ہے جب تک مسلم بچوں کا نصاب قرآن وسنت سےطےپاتا رہا دنیا کی اصلاح کے لئےصدیوں نیک اورصالح قیادت موجود رہی لیکن آج دنیا ظلم وستم سےبھر چکی ہے۔تہذیب وسشائستگی سے نابلد ہے۔۔اخلاق وکردار نادر ونایاب ہوا چاہتا ہےتو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا اس علم کے ماخذ ومنبع سے محروم ہوچکی ہے جس کی بنیاد رب کائنات نے جنت میں رکھی تھی۔۔۔نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا حجتہ الوداع میں بڑی سختی کے ساتھ قرآن وسنت سے جڑے رہنے کا حکم نہیں دیا تھا۔۔
کیسی شرم کی بات ہےعلم کا اصل ماخذ ومنبع ہونےکےباوجود ہمارےبچےوہ نصاب پڑھ رہےہیں جس میں مادیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔اے لیول اور او لیول کے نصاب پر مغربی سماج و ادب کی چھاپ ایسی شدت سے ہے کہ طبقہ اشرافیہ سب سے زیادہ دین بیزار نظر آتا ہے۔حتی کہ دین کی مخالفت کرتے بھی نہیں چونکتا ہے۔
اس طبقے کا نصاب اخلاق سے عاری مادیت کے گرد گھومتا ہے۔ذراغور کیجیے یہی وہ طبقہ ہے جو سماج میں قابل تقلید گردانا جانا جاتا ہے۔اگر امراء کے بچے پاکستان میں رہتے ہوۓ مغربی طرز معاشرت اپنائیں گے تو سماج کا نچلا طبقہ کیسے مادیت کی دوڑ میں پیچھے رہ سکتا ہے۔افسوس تو اس وقت ہوتا ہے جب نظریہ پاکستان کوبالاۓ طاق رکھکر سرکاری سطح پر دین سے دور کرنے والے مواد تیزی سے شامل نصاب کئے جارہےہیں۔۔۔کوئی بھی ایسی آیت جو چہاد پر ابھارنے کا سبب بن سکتی ہے خارج از نصاب کیے جا چکے ہیں۔نصاب کو دیکھکر دماغ میں جوار بھاٹے اٹھنے لگتے ہیں کہ۔۔۔جماعت سوم کی انگریزی کی کتاب میں دیوالیہ ،نوروز اور کرسمس کے تہوار شامل نصاب کرکے معصوم اذہان کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔۔۔
جماعت چہارم کی اردو کی کتاب میں کھیل کےمختلف شغبے سےتعلق رکھنے والی خواتین کو بطور آئیڈیل پیش کرکے کیا ہم اپنی بچیوں کے اذہان سے عائشہ وفاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی پاکیزہ شخصیت محو کرنے کی مذموم کوشش نہیں کر رہے۔یہ چند ایک مثالیں ہیں ورنہ کسی بھی جماعت کی کسی بھی نصاب پر سرسری نگاہ ڈال لی جاۓ۔ذہن پریشان ہوجاتا ہے۔۔۔بے اختیار لب پکار اٹھتا ہے ان نصاب کا سرچشمہ وہ تو نہیں جسکی بنیاد جنت میں رکھی گئی تھی۔۔جس کے حصول کو دین محمدی میں فرض عین قرار دیا گیا تھا۔۔یہی وجہ ہے کہ تعلیم یافتہ طبقے میں اخلاق کا گراف اس قدر گرتا جارہا ہے ک ڈگری کاحصول محض مادیت کا ذریعہ گردانا جاتا ہے۔
۔ڈاکٹر، استاد ،وکیل ہو یا افسر مادیت کے دوڑ میں احساس مروت کوفراموش کرنےکارحجان تیزی سے پڑھ رہا ہے۔لازماًان صورتحال سے معاشرہ ہمدردی کے جذبے سے نا آشنا ہورہا ہے۔
نصاب اخلاقی قدروں اورسماجی روایات کا امین ہوتا ہے۔وطن عزیز میں پچھلی پون صدی سے نصاب کے ساتھ جو ظلم ہوتا رہا ہے، وہ اب سماج مزید سہنے کی قوت نہیں رکھتا۔۔مغرب کی نقالی کےبجاۓ اپنے مرکز سے رہنمائی لینا وقت کی ضرورت ہے۔۔۔بچوں میں مسلم صفات بیدار کئے بناء قوموں کے درمیان تخصص برقرار مشکل ہے۔۔۔
قہاری وغفاری وقدوسی وجبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتاہے مسلمان



































