
نورالسحراظہار
خلاف معمول آج نماز فجر کےبعد گھرمیں خاموشی کا راج تھا۔بچے اپنے نرم گرم بستروں میں محواستراحت تھے۔اور چھٹی کا
مزہ لے رہے تھے۔۔۔آج شاعر مشرق کا ایک سوپینتالیسواں یوم پیدائش منایاجارہا ہے۔۔بس اسی خوشی میں تعلیمی ادارے بند تھے۔۔جیسے بچوں نے علامہ کی زندگی کے ہمہ گیرگوشوں سے واقفیت حاصل کر لی ہو۔۔۔اور انکی شاعری کو اچھی طرح سمجھ لیا ہو۔۔۔مناسب تو یہ ہوتا کہ انکی علمی وادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنےکے لئے آفاقی شاعری سمجھنے سمجھانے کا اہتمام ہوتا۔۔۔۔
بچوں میں اقبال کی عظمت وبڑائی کا احساس جا گزیں کیا جاتا۔۔جیسے بیت بازی،کوئز،منتخب اشعار پر پینٹنگ اور پوسٹر سازی ,ترانوں اور نظموں کے مقابلے,علامہ کی شخصیت پر تقاریراور سب سے بڑھکر علامہ اقبال کی نظم " *نوجوان سے خطاب " نئی پود میں متعارف کرایا جاتا کیونکہ یہ نظم یکسوئی ودلسوزی بیدار کرکے تاریخ سے جوڑتی ہے۔نظریہ کو مضبوط کرتی ہے۔۔۔اور دلوں کو گرماتی ہے جیسے
کبھی اے نوجوان مسلم تدبر بھی کیا تو نے
وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے ایک ٹوٹا ہوا تارا
علامہ کی شاعری آفاقیت وجامعیت لئےہوئے ہے۔ جسےپڑھ کر نئی دنیا واہوتی ہے۔سوچوں کا بے کراں سمندرٹھاٹیں مارتا ہے۔
"عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے انکو اپنی منزل آسمانوں میں"
آپ کی شاعری دین سےہم آہنگ ہے ۔۔قرآن سے مماثل ہے۔۔یہ نسل نو کو مرکز سے جوڑنے کا ذریعہ ہے۔۔
زبان سے کہہ دیا لاالہ الااللہ تو کیا حاصل
دل ونگاہ مسلمان نہیں تو کچھ بھی نہیں
نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔۔سرماۓ کی حفاظت کرنا ہماری اورریاست کی ذمہ داری ہے۔آج جب کہ ہماری نوجوان نسل مادی ترقی کی راہوں پر گامزن ہونے کےلئے مختصر راستے کے حصول میں الجھ کر اپنا سب کچھ داؤ پر لگاۓ ہوۓ ہے۔۔۔علامہ کی شاعری نوجوانوں کے لئے امید نو کا پیغام ہے۔۔اس پیغام کو عام کرنا تمام سرکاری ونجی اداروں کا قومی واخلاقی فریضہ ہے۔۔
علامہ اقبال کی علمی وادبی خدمات کااعتراف بھی اسی طرح سےہو سکتا ہےکہ ان کی شاعری کو عمل کا پرہن دےکرزندہ کردیں ۔



































