
نورالسحر اظہار
اس وقت پاکستان میں بننے والی فلم جوائے لینڈ پر باشعور طبقہ ک جانب سے خدشات وتحفظات بڑے زور وشور سے جاری ہیں۔
مختلف ادارے بالخصوص اسلام آباد کے سنسر بورڈ نے اس فلم پر 13اعتراضات کرکے بین کردیا ہےجسکو 18 نومبر 2022 کو ریلیز ہونی تھی۔۔۔ سنسر بورڈ کے مطابق اس فلم میں انتہائی بے ہودہ, اخلاق سے عاری اسلام سے متصادم فحش ڈائیلاگ کا بے حجابانہ استعمال ہوا ہے۔
ٹرانس جینڈر عورت اورہیرو کےتعلقات کےایسے اخلاق باختہ مناظرفلمائے گئےہیں جو عوام میں ہم جنس پرستی کی راہ ہموار کرنے کی سعی ہے۔۔ یہ فلم آسکرایوارڈ کےلئے منتخب ہو چکی ہے اوراسے کیور پام ایوارڈ سےنوازا جا چکا ہے،جس کے ویب پر جلی حرف میں لکھا ہوا ہےیہ ایوارڈ"ہوموسکیسولٹی ایل جی بی ٹی اینڈ فیمینیززم "کے پرچار کرنے والے ڈراموں فلموں کو دیا جاتا ہے ۔
اس ادارے کے پانچ ججزز ہیں جن میں سےتین کا تعلق فرانس سےہے۔جی ہاں وہی فرانس جو پچھلے ڈیرھ دو عشرےسےتندہی کے ساتھ شعائر اسلام کا مذاق اڑانے اور اہانت رسول میں پیش پیش ہے۔
کیورپام کے سربراہ جج کا کہنا ہےکہ فلم جوائےلینڈ ہم جنس پرستی کوفروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔یقینا الیکڑانک میڈیا سے منسلک سرگرم، پیشہ ور افراد اور مختلف چینل مالکان فلم کے مذموم مقاصد سےآشنا ہیں۔۔ اور اسلام پسند صحافی اس حوالے سے اپنا مثبت کردارادا کرنےکی سعی کررہےہیں لیکن حیرانی ہوتی ہےجب خود کومحب وطن کہلانے والاصحافی شاہ زیب خانزادہ فلم پر بین لگتے ہی متحرک ہوئے اور فلم ڈائریکٹر صارم صادق کے انٹرویوکا اہتمام کیا جنہوں نے بڑی معصومیت سےعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم پر نجانے کیوں بین لگا ہے۔اس کی کہانی ہمارے معاشرے کی کہانی ہے۔ہر فیملی کی کہانی ہے۔۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ فلم کا پروڈیوسر سرمد کھوسٹ ہم جنس پرستی کا کھلم کھلا حامی ہے۔
ویب وزٹ اس کا ثبوت ہے۔اس طرح یہ متنازع کردار کامالک ہے۔اس فلم پر جیسےہی بین لگی اسےریلیز کروانے کی ایک دوڑ لگ چکی ہے۔۔ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ,ثانیہ ,سیمی راحیل سمیت پاکستانی سیاست دان سب متحرک ہوچکے ییں۔۔ذرا سوچئے!اس فلم میں واضح اعتراضات کے باوجود پپلیز پارٹی کے فرحت اللہ بابرعدالت کا دروازہ کھکھٹاتے ہیں اور بین کے خلاف دہائی دیتے ہیں۔
ہمارےوزیراعظم شہباز شریف بھی ملک کے تمام سیاسی وغیرسیاسی مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی پوری توجہ فلم پر ہونے والے اعتراضات پر مرکوز کئے ہوئےہیں اورانہوں نے اعتراضات کےریویو کے لئے فی الفور کمیٹی بنانے کا حکم صادر فر ما دیا ہےجبکہ ٹرانس جینڈر ایکٹ اس وقت عدالت میں چیلنج ہےلیکن اس کے باوجود اپوزیشن وحکومت ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کو پاس کرنے کے لئے جس طرح ماضی قریب میں متحد ہوئی تھی اب پھر سے اسلام سے متصادم فلم کو ریلیز کرنے کے لئے ایک جان دو قالب کا کردار ادا کرتی نظر آتی ہے ۔
ان تمام حقائق کی روشنی میں ہم خوب اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ ایسی فلموں, ڈراموں کو بین الااقوامی ایوارڈ سے کیوں نوازا جاتا ہے۔۔۔۔ ہمارے ضمیر فروش سیاستدان ,حکمران اور دیگر نام نہاد شخصیات کیونکر طاغوتی قوتوں کی صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔ان حقائق کے بعد دل ودماغ میں ایک ہلچل سی ہے اور لب پر دعا مچل مچل جاتی ہے۔۔۔
اے اللہ! ہہاں قدم قدم پر ضمیر فروش میر جعفر ومیر صادق سے واسطہ ہے۔۔۔۔بے شک یہ وطن تیری رضا سے معروض وجود میں آیااور تو ہی اسکا محافظ ہے۔۔۔
نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































