
نورالسحر اظہار
پچھلے دنوں فیرئرہال میں ٹرانس جینڈرایکٹ اوراسلام منافی فلم کی حمایت میں عورت مارچ کی طرزپر خواجہ سراؤں کا مورت مارچ ہواجواپنے نام کے
برعکس تھا ۔۔۔۔ اس مارچ میں دینی طبقے کو بلا خوف خطرکھلم کھلا تنقید کا نشانہ بنایا گیااوراپنے مذموم مقاصد کی راہ کی سب سےبڑی رکاوٹ قراردیا گیا ہے۔۔۔ شاہ لطیف کی شاعری کو محبت کی شاعری اورسندھ کی سرزمین کوسسی پنوں کی سچی محبت کی آماجگاہ کہنے والوں نے مارچ میں نظریہ پاکستان کی حفاظت کرنے والوں کےخلاف خوب زہراگلا ۔۔۔ بے ہودہ کلمات اور گالیوں کا بےحجابانہ استعمال کیا۔ سنیٹر مشتاق اور ماریہ بی بی کو آستین کا سانپ قراردیا۔۔۔تسلی نہیں ہوئی تو ایک قدم اور آگے بڑھے ۔۔۔اسٹیج پر ان کی تصویر کا اہتمام اسی مقصد کے لئے پہلے سے کیا گیا تھا سو دل میں لگی نفرت کی آگ کا اظہارتصاویر پر کالا اسپرے کرکے کیا گیا۔۔۔اس واقعہ سے مورت مارچ کے مذموم مقاصد سےآگاہی ہوئی ۔
نظریاتی مملکت میں متنازع فلم ریلیزنہ ہونا مسئلہ نہیں ہےبلکہ ہم جنس پرستی کے موضوع کو فروغ دینا اصل ہدف ہےتاکہ یہ زبان زد عام ہوجائےاوربےحیائی کو فروغ ملے ۔۔۔لادین طبقہ اب مغربی ایجنڈا پاکستانی معاشرےمیں متعارف کروانے کے لئے پہلے سے زیادہ مستعد اورفعال ہوچکا ہےاوریہ سب ارباب اقتدار اور ارباب اختلاف کی سر پرستی میں ہورہا ہے۔ پی پی کےفرحت بابر فلم پرلگائے گئےاعتراضات کے خلاف عدالت جا پہنچےاور پی پی کی شہلا رضا مورت مارچ کی مہمان خصوصی بن کر دینی طبقے پر دشنام طرازی کرنے والوں کی سرپرستی کرتی رہیںاور شہباز شریف اپنی پوری توجہ متنازع فلم پر لگائے گئے اعتراضات پرمرکوز کیے ہوئے ہیں۔۔۔ کلمہ کے نام پر حاصل ہونے والی ریاست میں حکمرانوں کا رویہ قابل گرفت ہے ۔
پچھلی تین دہائیوں سے دینی طبقات اور دینی سوچ رکھنے والی شخصیات کی جس طرح مسلسل حوصلہ شکنی ہورہی ہےوہ اب ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ۔اداروں کی سطح پر روارکھے جانے والےاس رویے کا قلع قمع ہونا ضروی ہےکیونکہ اداروں کی مجرمانہ خاموشی نےلادین طبقے کو اتنامنہ زور کردیا ہے کہ خلاف شرع فعل کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی سرعام تضحیک کیا جانا معمول چکا ہے۔۔۔اگر ریاستی سرپرستی میں یہی معمول رہا تو دینی طبقہ کا سخت رد عمل بھی سامنے آسکتا ہےجو کسی طور ملک کی بقا وسلامتی کے لئے درست نہیں۔۔۔اس لئے اب ضروری ہے کہ حکومت وقت درست اور نظریہ پاکستان کےمطابق اپنا موقف اپنائے اور دشمنِ دیں کے خلاف سخت قانونی وآئینی چارہ جوئی کرے۔۔۔
بازو تیرا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام تیرا دین ہے تو مصطفوی ہے



































