میں درنایاب ہوں

نورالسحر اظہار

میں قلعہ اسلام کی بیٹی ہوں ۔ میری پیدائش پرخاندان بھر میں خوشیاں منائی جاتی ہیں کیونکہ میں رحمت خداوندی ہوں۔ گھربھر کی رونق ہوں۔ میری اچھی

تربیت پرمیرے بابا اورماں پرجنت واجب کردی جاتی ہے۔ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت خاص کا احساس انہیں ہر دم سرشار کیے رکھتا ہے۔ یوں بابا مجھے آنکھوں کی ٹھنڈک گردانتے ہیں۔ میری جان کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ میری معصوم ادائیں ان کی زیست قرارپاتی ہیں۔ وہ مجھے سینے سے لگاتے ہیں۔میری خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور میری ماں۔۔۔۔ وہ تو اول روز سےمیری تعلیم وتربیت کےلئےدن رات ہلکان ہوئےجاتی ہے۔ شرم وحیا کے زیورسےمجھے آراستہ کرتی ہے۔ محبت واخلاص، مہرو وفا کا سبق گھول کر پلاتی ہے اور جب حیا کی ردا پہناتی ہے تو کان میں شرگوشی کرتی ہے۔ اس کی لاج رکھنا تم پرواجب ہے کیونکہ  دنیا کی بہترین عورتوں نے دنیا کے بہترین مردوں سے پردہ کیا۔ یوں میں ردا کے حصارمیں میلی نگاہوں سے محفوظ ومامون ہوجاتی  ہوں۔

یہ احساس بھی مجھے سرشار کیےرکھتا ہےکہ میری پہلی سانس کے ساتھ  میرےکان میں اقامت دین کی دعوت دینے والی قابل احترام بزرگ ہستیاں خالد وضرار کےجانشین ہیں اور میں ایسے باکردار جانشینوں کی مہد تا لحد ذمہ داری ہوں۔ باباجب مجھے شریک حیات  کےساتھ رخصت کرتے ہیں تو میرا درجہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ میں اپنے محل کی ملکہ قرار پاتی ہوں۔ جہاں میرے احساسات وجذبات کا قدر دان میراشوہر ہوتا ہے۔یہ اس خالق کا مجھ پر احسان ہے کہ نسل نوکی تخلیق میں مجھے بھی کسی حد تک شریک کیا، یوں جب میں ماں کے منصب پرفائز ہوتی ہوں تو بیٹا میرے پاؤں کے نیچے اپنی جنت تلاش کرکے رب کے حضور سرخرو ہونے کی سعی کرتا ہے۔ اللہ اللہ انبیاء ،اولیاء، صدیقین، وشہدا پرمیری خدمت واجب کی گئی۔۔  بناء باپ کے نبی کی آمد نے میرا درجہ دوچند کردیا۔ رب کی رحمت  اور احسانات کا شمار ممکن نہیں۔ کھانا پکانے کا اجر جہاد میں مصروف  رہنےوالےمجاہدین جتنا۔۔ شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری پررب کی خوشنودی کا عندیہ۔۔ جائیداد میں میراحصہ۔۔ نان ونفقہ کی ذمہ داری قوام پر۔۔۔یوں میری زندگی ملکہ کی صورت ہے۔ بھوک وپیاس سے بلکتے بچے کی خاطر میری بھاگ دوڑ رب کو ایسی بھائی کہ میرے نقش پا پردوڑنا فرزندان  توحید پرواجب قرارپاتا ہے۔ خدائی کا دعویٰ کرنے والےمتکبر اور ملحد شوہر کے سامنے جان کا سودا کرکےحق پر ڈٹ جانے پر رب کائنات نے جنت میں محل کی خوشخبری سنائی۔ کامل ہستی صلی اللہ علیہ وسلم  پرسب سے پہلےایمان لانے کا اعزاز بھی توملاہے۔

حب رسول میں ڈوب کرسب سے پہلے میں نے شہادت کا جام پیا۔۔ پھرکیونکر اپنی قدرومنزلت فراموش کروں۔۔۔ میں معتبر ہوں، قابل قدرہستی ہوں۔۔۔ میری جانب اگر ایک بھی میلی نگاہ اٹھتی ہےتو پچاس ہاتھ اس کونکالنے والے بھی ہر دم موجود رہتے ہیں کیونکہ میری ایک آواز پرسندھ فتح ہوجاتا ہے۔ میری ایک چیخ پر اندلس زیرہوجاتا ہے۔۔ مجھے کوئی غم نہیں۔۔۔ضروریات زندگی کے لئے در در کی ٹھوکر نہیں کھاتی۔۔میری نسوانیت سیپ میں رکھےموتی کی مانند قیمتی ہے۔ اس کا مجھے فہم وادراک ہے۔

 احساسات وجذبات کی حفاظت ہی کے سبب میں انمول ہوں۔ میرے ناز وادا  خاص ہیں، اس جوہری کےلئے جو میرا وقار پہچان لے۔۔یوں ذراسی احتیاط اور قدرمنزلت سے واقفیت کے سبب مغربی تہذیب کی چکا چوند میری  نگاہوں کو خیرہ کرنےسےقاصر رہی ۔ مساوات  مرد و زن کے پرفریب نعروں کی صداؤں میں میری سماعت سچ وحق سے آشنا رہی لیکن بہت سی موتیاں آزادی نسواں کے پر فریب نعروں کے بھینٹ چڑھ گئیں۔۔مکڑی کی جال میں پھنس گئیں، یوں سیپ سےباہر کیا آئیں جنس مخالف  کےلئے خطرہ ایمان بن گئیں۔ سج دھج نےجہاں مردوں کے جذبات کوبرانگیختہ کیا،وہیں یہ خود بھی بے مول ہوئیں ۔۔۔بازارجنسں قرارپائیں۔  آلودہ نگاہوں کے حصار نےقدروقیمت ختم کردی ۔گوہرعصمت ہرکس وناکس کے ہاتھ کیا لگا،روزمسلی جاتی ہیں۔ روندی جاتی ہیں۔ سراب کے پیچھے بھاگتی نازک آبگینہ کی آبروٹھوکروں کی زد میں ہے۔

میں اپنے محل میں مضبوطی سےردا پکڑے سوچتی ہوں ،بے آبرو ہوتی یہ قیمتی موتی اگ اپنامقام پہچان لے تو معاشرے میں پھیلی بےسکونی سکون وعافیت میں تبدیل ہوجائے ۔۔۔

نو

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے