
نورالسحراظہار
بارش کی آمد سے قبل گہرے بادل ماحول کواپنےسحرمیں جکڑ لیتے ہیں۔ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکےموسم کوچار چاند لگا دیتے ہیں۔گویا ابرخداوندی
برسنے سے قبل ذی روح پراپنے اثرات مرتب کرنا شروع کردیتےہیں۔ بالکل ایسے ہی رمضان المبارک کی آمد سےقبل رحمت الہی کے جھونکوں سے معاشرہ منور ہونے لگتا ہے۔۔ یہ احساس ہر پل جاگزیں رہتا ہےکہ ماہ مبارک میں داخل ہونے سےقبل ذاتی ضروری کام نمٹالیےجائیں تاکہ نیکیوں کے لگے اسٹال سے پل پل مستفید ہواجاسکے۔۔وہیں غریبوں کی امداد بھی عروج پرہوتی ہے۔۔۔
دل مسرور ہوتا ہے کہ اس ماہ میں نیکی کرنا آسان اورگناہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔سو فرائض کے ساتھ ساتھ واجب اور نفل عبادات کا خوب اہتمام ہوتا ہے۔۔ قرآن کے مبارک الفاظ سے سماعت ہر دم مسفید ہوتے ہیں۔ تلاوت قرآن ,صلوۃ تراویح اور دورۂ تفسیر کا خوب خوب اہتمام ہوتا ہے۔۔۔ گویا قرآن حکیم فرقان حکیم سے تعلق استوارکرنے کی بھرپور سعی کی جاتی ہے۔۔۔ بلاشبہ یہی وہ کتاب ہے جو حق وباطل کو الگ کردینے والی ہےاور اسی کتاب کے نزول کے شکر کے طور پر روزے فرض ہوئے۔ حامل کتاب نے اسی کتاب کے بل بوتے پر پوری دنیا پرصدیوں منصفانہ حکمرانی کی۔۔۔
لیکن لحمہ فکریہ ہے کہ جس کتاب کی تلاوت امت مسلمہ پورےاہتمام سےکرتی ہے۔ اس سےتعلق انفرادی واجتماعی سطح پر نظر کیوں نہیں آتی۔۔اس کتاب کے ثمرات سےہر شعبے زندگی محروم کیوں ہے۔۔۔۔امت مسلمہ پر ذلت ورسوائی کے چھائے بادل گہرے کیوں ہوئے جاتے ہیں۔۔شام فلسطین،عراق،افغانستان کشمیر،برما ۔۔۔ ہر جگہ ظلم وستم کا شکار مسلمان ہیں۔۔۔بات صرف غور کرنے کی ہے کتاب اللہ قصے کہانی کی کتاب ہے نہ بے سوچے سمجھے محض ثواب کی نیت سے پڑھنے سے اس کا حق ادا کیا جاسکتا ہے۔۔یہ سراسرہدایت ہے۔۔ ہدایت بھی صرف انکے لئے ہے جو ہدایت کے لئے سرگرداں ہوتے ہیں۔۔۔
یہ ایسی کتاب ہے جس میں معاشی ،سماجی،سیاسی قوانین ہیں۔۔۔۔بھلا قوانین تلاوت کرنے کےلئےبنائے جاتے ہیں۔۔۔یا لاگو کرنے کےلئے۔۔۔پھرمحض تلاوت قرآن امت مسلمہ کی زندگی میں بہار کا سبب کیسے بن سکتے ہیں۔ جب تک دن رات زندگی کےمعاملات الکتاب کے خلاف چلتے رہیں گے سمندر کے جھاگ کی مانند بے وزن رہیں گے۔۔۔
وہ معزز تھے زمانے میں حامل قرآں ہوکر
ہم ذلیل وخوار ہوئے تاریک قرآن ہوکر



































