
نورالسحر اظہار
احمد پٹیل بھی دیگرنوجوانوں کی طرح اپنے مستقبل سےمایوس تھا۔۔ میری اس سے دوسال قبل کراچی کی خستہ حال سڑک پر ملاقات اس حال میں
ہوئی تھی کہ مایوسی کے گرداب میں ڈوبا وہ اپنی جان سے بس چھٹکاراچاہتا تھا۔ میں نے اس کی دکھ بھری داستان سنی ،گلے لگایا ،تسلی دی اورپھر گاہےبگاہےاس سےملاقات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔۔اس کا مسئلہ کیا تھا۔۔۔۔ بڑھتی مہنگائی میں تعلیمی اداروں کی من مانی فیسں میں اضافہ۔۔۔۔ اس پرسونے پر سہاگہ جوڑ توڑ کر حاصل ہونے والی فیس اسٹریٹ کرائمز کے نذر ہو گئی۔۔ ہم چند لوگوں نے مل کر اس کے سیمسٹر کی فیس ادا کردی اورجماعت اسلامی کے ایک ادارے میں پارٹ ٹائم جاب بھی دلوادی۔۔۔ یوں وہ نوجوان تپتے صحرا سےگویا نخلستان میں آگیا۔
جماعت کی سیاسی و معاشی سرگرمیوں کا وہ پہلےبھی معترف تھالیکن اب اسےیقین ہوچلا تھا کہ کراچی کی سالوں کی بےبسی اورمحرومی ختم ہونے کوہے۔ ہمارے حقوق غضب کرنے والوں کو لگام ڈالنے والاحافظ مستعد ہے۔۔۔اس کی دلنوازسخن پر دیگر شہریوں کی طرح اسے بھروسہ ہے۔ نگاہ بلند پرہرکس و ناکس کواعتبار ہے۔۔ بلاشبہ اس مرد مجاہد نے یہ مقام جہد مسلسل عمل پیہم سے حاصل کیا ہے۔۔ اس کی شرافت دیانت بے لوث خدمت کی دنیا متعرف ہے۔وہ اپنی بےداغ سیاسی جدوجہد کے سبب اہل کراچی کے دلوں پر راج کرتا ہے۔۔اپنا مستقبل اسے سونپ کر سب مطمئن تھے۔۔کراچی کا بیٹا ہی کراچی کی قسمت سنوارسکتا ہے۔۔ لیکن پھر کیا ہوا۔۔۔
احمد پٹیل کی آزووں کا گویا خون ہوا۔۔اسےاپنے مستقبل سے پھر خوف محسوس ہونےلگا۔۔اس پر ڈپریشن کےدورے پڑنےلگے۔۔اسے اپنے سماعت پر یقین نہ آتا تھا کہ اکیسویں صدی میں بھی ایساتماشہ ہوسکتا ہے۔اس کی آنکھیں برستی تھیں اوردل بےقابو ہوا جاتا تھا۔۔۔ بھلاتین لاکھ ووٹ لینےوالی سیاسی پارٹی کیوں کر نولاکھ ووٹ لینے والی جماعت پربرترٹھہری۔۔۔احمد پٹیل سمیت ہزاروں نہیں لاکھوں نوجوان حیرت واستعجاب کے عالم میں ہیں۔۔۔ان کا ماتم ختم نہیں ہوتا کہ وہ سیاسی پارٹی جوسالوں سے کراچی کے وسائل پر قابض ہےجس نے اہل کراچی کوسواے محرومی کے کچھ نہیں دیا۔۔۔اس نے کراچی ایک ایسےشخص کےحوالے کردیا جس نے ہار کے خوف سے یوسی الیکشن ہی نہیں لڑا۔۔ دھونس، دھندلی ،جعلی ووٹ، غنڈہ گردی،پولیس سرپرستی میں اسلحہ کے زور پر جمہوریت پرشب خون مارنے کی تاریخ پرانی ہے۔۔ سقوط ڈھاکہ ہویا کراچی کے حقوق پرڈاکہ۔۔۔اس کی سرشت میں ہےنہ اس نے ماضی سے سبق لیا ، نہ حال اس کے پیش نظرہےاور نہ مستقبل سے اسے کوئی دلچسپی۔
بلاشبہ جماعت اسلامی تمام آئینی راستوں کےذریعے باطل قوتوں سےٹکرانےکاعزم وحوصلہ رکھتی ہے۔۔۔ اقتدار اس کی منزل کبھی نہیں رہی۔۔ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا مقصود ہے۔۔۔وہ کل بھی پرعزم تھی اورآج بھی پورے قد سے کھڑی باطل قوتوں کو بے نقاب کر رہی ہے ۔
ناجائزتدابیر سے جیتنےکوہار اورجائز تدبیر سے ہارنے کو جیت اللہ کے بندوں کا ہمیشہ حقیقی پیمانہ رہا ہےلیکن احمد پٹیل سمیت کراچی کےنوجوانوں کا مستقبل جب داؤ پر لگا ہوتوعوارض اذہان سےمعاشرہ پاک نہیں رہ سکتا۔جب امانتیں نااہل کم ظرف ،بد اخلاق، بددیانت اور بدکار کے حوالے ہوجائیں تو پوری قوم بربادی کے دہانے پر پہنچ جاتی ہے۔موجودہ صورتحال میں سول جمہوریت سپرمیسی کا راگ الاپنے والی اور جمہوریت کو بہترین انتقام گرداننےوالی انا پرست منہ زورسیاسی جماعت سےسوال ہے کیا معصوم جوانوں کی نفسیات پرمرتب ہونے والےمنفی اثرات کا مداوا بھی کرسکے گی۔۔
لشکر بھی تمہارا ہےسربھی تمہارا ہے
تم سچ کو جھوٹ لکھ دواخبار بھی تمہارا ہے
خون مظلوم زیادہ نہیں بہنے والا
ظلم کا دور بہت دن نہیں رہنے والا
ان اندھیروں کا جگر چیر کا نور آئے گا
تم ہو فرعون تو موسیٰ بھی ضرور آئے گا
نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگر کےخیالات سےمتفق ہوناضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































