صنف نازک کے گردہوا گھیرا تنگ

 عنبرین راشد

آج صبح ہی سے میں بہت خوش تھی مجھے اپنی محنت کا ثمرملاتھا گو کہ منزل پے قدم رکھ چکی تھی مگر ابھی

سفر باقی تھا دراصل میرا ایڈمیشن آرمی کالج پشاور میں ہوگیا تھا،خوش قسمتی سے میری خالہ کا گھر پشاور میں ہی تھا اس لئے امی کو بھی راضی ہونا پڑا۔ البتہ ابّو بہت خوش تھے وہ مجھے آرمی افسر بنانا چاہتے تھے اور وہ خود کینٹ کالج میں لیکچرار تھے اور دادا جان جو مجھے خوش دیکھ کر اور بھی زیادہ خوش تھے ان کا صبح ہی سے دعاؤں کا سلسلہ  جاری تھا امی کی نصیحتیں اور داداجان کی دعائیں میرے ساتھ تھیں ابونے بھرپور اعتماد کے ساتھ مجھےرخصت کیا اکلوتی اولاد ہونے کی وجہ سےسب کی نور نظر تھی ۔ اکیلے سفر کی وجہ سے جہاز کی سیٹ کروادی۔ تین بجے کی فلائٹ سے میں پشاور روانہ ہوگی جہاں خالہ اور فراز انکل اور انکا بیٹا علی میرا منتظر تھا۔ علی بہت  خوش تھا کہ اب اس کی تنہائی دور ہوجائے گی مگراس کے ارمانوں پراوس پری جب اسے پتا چلا کہ مجھے کالج کے ہاسٹل میں ہی رہنا ہوگا کیونکہ کالج خالہ ک گھر سے کافی دور تھا روزانہ آنا جانا آسان نہیں تھا البتہ ہرویک اینڈ پرخالہ کے گھر ہی گزرے گا۔یہ بھی علی کیلئے  خوش أئند بات تھی بہرحال دو دن خالہ کی فیملی کے ساتھ بہت اچھے گزرے تیسرے روز میں  ہاسٹل کے کمرے میں تھی ،جس میں تین بیڈ تھے میں اور میری روم میٹ ہانیہ جبکہ تیسرا بیڈ ابھی خالی تھا ہاسٹل کی وارڈن کافی سخت مزاج تھی ۔

ہر لڑکی ان کے غصے سے ڈرتی تھی البتہ ہانیہ پران کےغصے کا کچھ خاص اثر نہ ہوتا اس کی وجہ یہ تھی کے وہ ایک سرمایہ دار کی بیٹی تھی جس کا وارڈن  پر بھی رعب تھا اس لئے ہانیہ کو وہ زیادہ کچھ نہ کہہ پاتی ،ورنہ باقی لڑکیوں کی خوب خبر لیتیں ۔

ہانیہ سے میری دوستی صرف روم میٹ ہونے کی حیثیت سےتھی ہماری کلاسسز شروع ہوچکی تھیں ۔میرا زیادہ تر وقت پڑھائی میں گزرتا  تھا۔ایک ہفتے کے بعد ہمارے کمرے میں تیسری روم میٹ بھی آگئی جس کا نام انجم تھا وہ مجھے شروع ہی سے بڑی عجیب لگی شاید اسی لئے میں اس سے زیادہ دوستی نہ کر سکی اپنے کام سے کام رکھتی البتہ ہانیہ کی اس سےاچھی دوستی تھی کالج میں بھی دونوں ساتھ ساتھ  نظر آتی رات گئے تک باتیں کرتیں مجھے بھی بلاتیں لیکن میں رات میں جلدی سونے کی عادی تھی اس لئے ان کا ساتھ نہ دیتی بلکہ انکا ساتھ دینا ہی نہیں چاہتی تھی۔

ہانیہ کو اچانک اپنی کزن کی منگنی میں شرکت کےلئے کراچی جانا پڑا اپنے اسائنمنٹس بھی میرے سر پرڈال گئی ۔ویسے بھی اس کے نوٹس میں ہی تیار کرکے دیتی ۔پڑھنے کا شوق نہیں تھا تو یہاں آئی  کیوں تھی پتہ نہیں کس غریب کی سیٹ پر ڈاکا ڈالا ہوگا، میں نا گواری  سےسوچنے لگی انجم کی طرح اب مجھے ہانیہ سے بھی دوری محسوس ہونے لگی وہ دن میں کبھی نہیں بھول سکتی جب میں بڑی تیزی سے اپنے اسائنمنٹ بنانے میں مصروف تھی انجم میرے ساتھ کمرے میں موجود تھی۔ وہ اپنا کام ختم کرکے بیڈ پر جاچکی تھی میں اپنے کام میں بری طرح منہمک تھی اس کے ساتھ ساتھ انجم کے اوٹ پٹانگ سوالوں کا مختصر جواب بھی دے رہی تھی ،لیکن ٹھٹھکی جب وہ سامنے کرسی پر بیٹھی مجھےعجیب نظروں سےگھوررہی تھی میں نے اپنے اندر خوف کی ایک لہرمحسوس کی، دوسرے ہی لمحےاس خوف کو جھٹک کر اشارے سے پوچھا کیا ہوا اورپھر اپنے کام میں مصروف ہوگئی میرا کام تو پورا ہو گیا تھا مگر ہانیہ کا تھوڑارہ گیا تھا تھوڑی دیر آرام کرلو تین گھنٹے سے لگی ہو ہو چلو کینٹین چلتے ہیں ۔اس نے اٹھتے ہوئے میرا ہاتھ پکڑنا چاہا میں نے "منع کردیا نہیں مجھے نہیں جانا" میں نے اس کا ہاتھ جھٹکتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا۔ وہ بہت بولڈ نظرآتی تھی ہانیہ اور وہ کمرے میں بھی اسکارف کے بغیر ہی گھومتیں مجھےبڑاعجیب لگتا کیونکہ مجھےعادت تھی کہ دوپٹہ سرکےعلاوہ میرے گرد بھی لپٹا ہوتا ،دونوں ہی مجھے اکثر و بیشتر ٹوکتیں یہ کیا تم ہروقت پوری بیڈ شیٹ لپییٹ کررکھتی ہو بھئی انسان پیارا ہو تو اسے پیارا نظر بھی آنا چاہیے اس کے جواب میں میری تیز نظریں انہیں گھورتیں یہ میری تہذیب کا حصہ ہےجو اپنی تہذیب بھلا دیتے ہیں وہ بھٹک جاتے ہیں ۔

وہ دونوں ہی میری باتیں ہنسی میں اڑادیتیں لیکن آج تو اس نے حد ہی پار کردی میرا دوپٹہ کھینچ کر بیڈ پراتار پھینکا" ہماری طرح جیو سر اٹھا کر کوئی آنکھ اٹھا کرنہیں دیکھ سکتا" وہ بدتمیز کے ساتھ ساتھ ڈھیٹ بھی تھی۔ میں نے غصہ میں  دوپٹہ اٹھایا اور پھر سے اپنے گرد لپیٹا اگر سر اٹھا کرجینا اسے کہتے ہیں تو بہت جلد ٹھوکروں میں بھی آجاتے ہیں۔ میں کب پیچھے رہنے والی تھی اگر تم نے مزید تنگ کیا تو میں وارڈن سے شکایت کردوں گی میں اندرسے غصہ سے کانپ رہی تھی لیکن ظاہر نیہں ہونے دیا اچھی تو یہ پہلے بھی کبھی نہ لگی تھی ۔اب نفرت سی ہونے لگی پتا نہیں کس قسم کی فمیلی سے اس کا تعلق ہے۔میں نے کبھی اس سے اتنی بات ہی نہ کی تھی کہ اس سوال تک پہنچتی کل مجھے لازمی خالہ کے گھر جانا تھا گھر والوں سے بات کرنے کا دل چاہ رہا تھا پچھلے ہفتے جب بات ہو تو دادا جان کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی ۔علی کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا وعدہ کیا تھا تھا حالانکہ میرا گیم اچھا نیں تھا لیکن علی کے ساتھ بہت مزا آتا۔ انجم کھانا کھانے جاچکی تھی میں بھی جلدی سے کام ختم کرکے کھانا کھانے چلی گئی ۔

کھانےسے فارغ ہو کر جب میں اپنے روم میں داخل ہوئی تو انجم معمول کے خلاف سوچکی تھی۔اچھا ہی ہوا ورنہ سونے سے پہلے بھی منہ ماری ہونی تھی ۔میں بھی نماز سے فارغ ہوک بیڈ پر لیٹ گئی لیکن لائٹ بند کرنا بھول گئی۔ آج میں بہت تھک گئی تھی اٹھنے کا دل بھی نہیں چاہ رہا تھا ،اس وقت امی بہت یاد آئیں کتنے ہی کام وہ بغیر کہے ہی کردیتی ،چار وناچار لائٹ بند کرنے کیلئے اٹھی تواچانک میری نظرانجم پرپڑی غالبأ گریبان کا درمیانی  بٹن کھل جانے سےمردوں کی طرح بال نمایاں ہورہےتھےمیرے کانوں میں گھنٹیاں بجنے لگیں تو کیا یہ ۰۰۰۰۰ اس کے آگے میں نہیں سوچ سکی ۔میں بری طرح سے کانپ رہی تھی کہ اچانک دروازے پر دستک ہو میں نےجھٹ دروازہ کھول دیا سامنے زرینہ آنٹی کھڑی تھی جو وارڈن کے آفس کی پیون تھیں میں کچھ کہنے والی تھی کہ زرینہ آنٹی بول پڑیں آپ کے دادا کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے وہ ہاسپٹل میں ہیں آپ کی خالہ کے گھر سےکوئی آپ کو لینے آئے ہیں ۔اپنا سامان پیک کرلیں آپ کو کراچی جانا ہے ان تین جملوں نے میرے اوسان خطا کردیے میں سکتے کے عالم میں اپنا سامان لیکر فراز انکل کےساتھ گیارہ بجےکی فلایئٹ سے کراچی پہنچ گئی دادا جان کا نورانی چہرہ پورے راستے میرے سامنے رہا اوردعاؤں کے ساتھ أنسو بھی بہتے رہےہم سیدھے ہاسپٹل پہنچے امی کو دیکھ کر میرے أنسوؤں میں اور روانی أگئ سب ہی پریشان تھے لیکن صبح دادا جان کی طبیعت بہتر ہونے لگی میں نے موقع ملتے ہی امی کو انجم کے بارے میں بتایا یہ تمہارا وہم تو نہیں ہے امی نے خوفزدہ نظروں سے مجھے دیکھا نہیں امی مجھے وہ ویسے بھی کچھ عجیب لگتی ہے۔

میں نے اپنے خدشات اظہار کیا چلو شام میں تمہارے ابو سے بات کرتی ہوں تمہاری روم میٹ ہانیہ تو چھٹی پر ہے یہ بھی اطمینان کی بات ہے دادا جان کو رات میں وارڈ میں شفٹ کردیں گے پھر میں تمہارے ابو سے بات کرتی ہوں کہ اس سلسلے میں کالج کی وارڈن  سے بات کریں فراز انکل ہاسپٹل میں تھے ابو گھر آئے تو امی نے سارا معاملہ ان کے گوش گزارکردیا ابو کے چہرے پر پریشانی عیاں تھی دوسرے ہی لمحے ابو فون پرکالج میں کسی سے بات کر رہے تھے "کیا یہ تو بہت برا ہوا "ابو کے الفاظ سن کر میرا دل ڈوبنے لگا میں ابو کے پاس ہی بیٹھ گئی ابو فون بند کرکےاپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئےمیری طرف آنسو بھری أنکھوں سے دیکھا پھر مجھے گلے لگالیا"یا اللہ تیراشکر ہےتونے میری بچی کو بچالیا ورنہ میں تو کوئی سرمایہ دار بھی نہیں ہوں کہ اپنی بیٹی کا دفاع کرسکتا" امی بے چینی کے عالم میں پوچھنے لگیں کالج میں کیا ہوا ہے پھر ابو نے جو بتایا تو میرے پاؤں کے نیچے سےزمین نکل گئی۔

انجم نامی لڑکی جو حقیقت میں لڑکا تھا اپنے آپ کو نادراسے ڈاکومنٹس میں لڑکی رجسٹر کرواکر لڑکیوں کے کالج میں ایڈمیشن لے کر لڑکیوں کے ہاسٹل میں رہ رہا تھا ۔آج کالج کے سیکیورٹی گارڈ کی گن سے مارا گیا،تفصیل نہیں پوچھ سکا کیونکہ میں تو اپنے رب کا شکر کر رہا تھا کہ اللہ نے ہماری فیملی کو اس حادثے سے بچالیا۔اباجان کا بیمار ہونا رحمت ثابت ہوا گھرکے بزرگ تو رحمت ہوتے ہیں۔ آج یہ بھی ثابت ہوگیا بعد میں امی نے کالج فون کرکے تفصیل پوچھی تو پتہ چلا کہ ہانیہ اپنی کزن کی منگنی کینسل ہونے پر اسی رات واپس ہاسٹل آئی تھی انجم نے ہانیہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ ہانیہ کسی طرح کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی اسی دوران گارڈزراونڈ پر تھےموقع پر پہنچ کر اسے پکڑ لیا اور شدید مزاحمت کرنے پر گولی ماردی ابو سخت غصے میں تھے ۔ان کے ارمانوں پر پانی پڑچکا تھا یہ تو ایک واردات تھی جو ہمارے سامنےآئی  لیکن ہمارے ملک میں اس جیسی کتنی ہی واردت اس بل کے پاس ہونے کے بعد ہوچکی ہوں گی کیونکہ ٹرانس جینڈر ایکٹ بل پاس ہونے کے بعد ان تین سالوں میں تقریبأ اٹھائس ہزار افراد اپنی جنس ڈاکومنٹس میں تبدیل کراچکے ہیں ۔پتا نہیں اس قوم کو ابھی کتنے نقصان اٹھانا باقی ہیں اگر أج  اس بل کے خلاف ہم نے آواز نہ اٹھائی تواسکا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گی اوریہ واقعہ میری اعلی تعلیم کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوا حقیقتأ یہ ہماری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے