شہرمظلوم

عنبرین راشد

برائی بذات خوداپنا کوئی وجود نہیں رکھتی۔ بس نیکیاں نہیں ہورہی ہوں توبدی پھیل جاتی ہے۔اس طرح اندھیرا کوئی چیزنہیں۔روشنی کا نہ ہونا اندھیرا کہلاتا

ہے۔ایک چراغ بھی جلا دیا جائے تو اندھیرا اپنا وجود کھودیتا ہے۔

اس مظلوم شہر کراچی کو بھی ایک روشن چراغ کی ضرورت ہےایسی قابل اوربا صلاحیت قیادت کی ضرورت ہےجو دیانتداری  اورذہانت سے اس شہر کو دوبارہ سےتعمیر کردے۔عصبیت کے بتوں کو توڑ ڈالے ۔ اقربا پروری ظلم و نا انصافی کو عدل وانصاف سے بدل دے۔عوام کے حقوق کی پاسداری کرے اور قانون کی بالادستی قائم کرے۔

بد قسمتی سے کئی دہائیوں سے ہمارے ملک میں نسلی حکومتوں کا دور دورہ ہےبابا صاحب ،بھائی، بی بی جی کی سیاست نے سب سے زیادہ کراچی کے بلدیاتی ڈھانچے کومتاثرکیا ہے۔ کراچی جو پورے ملک کی معیشت کوچلاتا ہے أج مشکل صورتحال سےدوچار ہے کوئی اس کا کوئی  پرسان حال نہیں۔  وسائل کے ہوتے ہوئے بھی ان حکومتوں نے اس شہر کو کرپشن کے علاوہ کچھ نہ دیا ۔اس کےعوام بھاری ٹیکسز ادا کرنے کے بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔  ان پارٹیز کےمنتخب نمائندے کئی سال تک کراچی شہرکے میئراور ڈپٹی میئررہ چکے ہیں، لیکن کام نہ ہونے کےبرابر ہیں۔ آج بھی ان کے  نمائندے سینیٹ میں براجمان ہیں ۔ کراچی کی حالت زار پر احتجاج کرنے کے بجائے حکومتی مراعات میں گم ہیں۔ ان ہی کی درخواست پربلدیاتی الیکشن التوا کا شکار ہوتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پر تعیش وقت گزارا جاسکے۔ تمام ملکوں میں ادارے قانون کے تحت چلتے ہیں مگر یہاں عہدے قانون سے بالاتر نظر أتے ہیں ۔ ان کا مزاج جاگیردارانہ ہے۔  انہیں بادشاہت کی عادت ہے۔  عوام ان کی بد ترین کارکردگی کی وجہ سے انہیں مسترد کرچکے ہیں ،جب حکومت وقت میں یہ خرابیاں پیدا ہو جائیں تو عوام میں ظلم پھیل جاتا ہے،جس کا شکار شہر کراچی ہوچکا ہے،خاص طور پر کراچی بلدیاتی اداروں کی حالت کسی سےڈھکی چھپی نہیں ۔ پوری دنیا میں بلدیاتی اداروں کو سیاست سے علیحدہ رکھا جاتا ہے تاکہ گلی محلوں میں عوام کے منتخب اراکین بغیر درخواستوں کے بھی ہر خاص و عام کے مسائل حل کرسکیں صفائی ستھرائی کا جائزہ لے سکیں مگر شہر کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،ابلتے ہوئے گٹر تعفن پھیلاتے ہوئے نالے ٹوٹی ہوئی سڑکیں حکومت کی نا اہلی کا پتا دیتی ہیں ،پھر حالیہ بارشوں نے ان کی کرپشن کی کئ دأستانیں رقم کیں۔

 مہنگائی کا عذاب قوم پر ڈال کر اب سیلاب زدگان کےریلیف فنڈز پرنظررکھی ہوئی ہے۔بجلی پانی گیس کی عدم دستیابی جیسے بڑے تحفے کراچی کو دیئے سارے ظلم برداشت کرنے کے باوجود کراچی کے شہریوں نے اپنےسیلاب زدگاں بھائیوں کے لئے اپنے دل کھول دیے۔ اتنی امداد دی جو اس سے پہلے کبھی نہ دی جبکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم  پہلے سے کہیں بڑھ گئے ہیں۔

بہرحال ہم دیکھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی نےاتنی ترقی کرلی ہے کہ ملک کے کسی بھی حصےمیں حکومتی اہل کاروں کی نا اہلی بھی کسی وقت بھی دکھائی جاسکتی ہےمگر ستم یہ ہےکہ میڈیا بھی ان ہی کی عینک سے دیکھتا ہے کسی بھی واقعے سےعوام کی نظر ہٹانے کیلئے دوسرا بڑا واقعہ پیدا کردیا جاتا ہے تاکہ عوام اس کے پیچھے لگ جائیں اورحکام بالا اپنا مطلوبہ ہدف با آسانی پورا کرکے نکل جاتے ہیں،  اب چونکہ صحافت کا شعبہ بھی لفافوں کی نظر ہوچکا ہے اس لیئے عوام بری طرح بے بس ومجبور نظر آتے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ مورخ بھی اپنا کام زبر دست اندازمیں کررہا ہوتا ہے کہ ہزاروں سال پرانےدیانت داری سے کئے گیے کام کو بھی اج دکھایا جاسکتا ہے۔

 اسی خوف کے پیش نظربلدیاتی الیکشن کو باربارملتوی کیا گیاعوام کا حق راۓ دہی ایک دفعہ پھر چھین لیا گیا۔ کراچی کے ساتھ یہ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اب عوام جو کراچی کیلئے درد دل رکھتے ہیں ،سازشوں کے اس دور میں کسی کے بھی پیچھے چل پڑنے سے باز آئیں۔  سیاسی لیڈروں کے دفاع میں لڑائی جھگڑے ترک کریں اور شخصی غلامی سے أزاد ہو کر غیر جانبدارانہ اورمنصفانہ سوچ کو پروان چڑھائیں اس شہر کے ترقی ومستقبل کیلئے ایک دفعہ پھر متحد ہوجائیں کیونکہ کراچی پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اگر لسانیت و عصبیت کے اس بت نے ایک مہرا بھی ہلا دیا تو ملک کا چلنا دشوارہوگا ۔ لہٰذا اس کیلئے ضروری ہے کہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا جائے ۔ الیکشن وقت پر کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔  اعلیٰ عدالتوں کا حتمئ فیصلہ بھی یہی ہے تاکہ بلدیاتی و شہری اداروں کو عوامی منتخب نمائندوں کے ما تحت کیا جائے اورکراچی شہر ایک دفعہ پھر منظم ومتحد ہو کر دنیا کے بارونق شہروں میں شامل ہو جائے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے