زبوں حالی کا شکار تعلیمی نظام

 سیدہ فاطمہ تحریم

 قوموں کوترقی یافتہ بنانےمیں طلبہ کی اچھی اورمعیاری تعلیم وتربیت کا بہت عمل دخل ہوتا ہےکیونکہ یہ طلبہ ہی ہوتے ہیں جو آنےوالے وقت میں ملک

وقوم کا مستقبل اور معمار ثابت ہوتے ہیں۔ اگر ان طلبہ کی اچھی تعلیم وتربیت کی جائے تو یہ ملک وقوم کی خوشحالی کے ضامن ثابت ہوتے ہیں لیکن مجھے یہاں بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہےکہ ہمارے ملک میں تعلیم کا گراف تیزی سے نیچے آتا جا رہا ہے۔

 بظاہر ہر سال ہمارے تعلیمی اداروں سےلاکھوں طلبہ فارغ وتحصیل ہورہےہیں ،مگر درحقیقت ان فارغ وتحصیل طلبہ میں اپنی صلاحیتیں منوانےاورخود کو ثابت کرنے کا فقدان نظر آتا ہے ۔

ان ڈگری ہولڈر طلبہ کاواحد مقصدایک اچھی زندگی گزارنےکےلئےاچھی سےاچھی نوکری تلاش کرنے سےآگےنہیں بڑھ پاتا۔ ایسے نوجوانوں کی ساری زندگی بامقصد بنے کے بجائے بے مقصد ہی گزرجاتی ہے،جس ملک میں معیشت کا نظام زبوحالی کا شکار ہواور جہاں ایک اچھی نوکری کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہو ۔ وہاں ایسےنوجوان درست سمت کا تعین نہ ہونےکےباعث اپنی ساری زندگی بھول بھلیوں کی نظر کرڈالتے ہیں۔

کچھ نوجوان ایسے بھی ہیں جو نوکریاں تلاش کرنےکی جستجوترک کر کےاپناکوئی چھوٹا موٹا کاروبارشروع کرنے کی کوشش کرتےہیں،جن میں کامیابی کی شرط ان میں تجربہ اور صلاحیت نہ ہونےکے باعث صفر رہ جاتی ہے، ایسے میں وہ نوجوان اپنا وقت اور پیسہ ، دونوں برباد کر ڈالتے ہیں۔

نوجوانوں میں ان کی درست سمت کا تعین یقینی بنانا اورایسےذخیرہ دماغ تیارکرنا،جو اپنے شعبوں میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور ملک وقوم کو ترقی یافتہ بنانے میں فائدہ مند ثابت ہوں ، ایسے نوجوان طلبہ کو تیار کرنا ہمارے تعلیمی اداروں کا کام ہے ۔ مگر افسوس ہمارے یہاں ،جہاں تعلیم بہت سے دیگر مسائل کا شکار ہے وہیں طلبہ کی ذہن سازی کرنے اور انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانے میں بھی بری طرح ناکام نظر آتی ہے ۔ ہمارے ملک میں تعلیم کس ناگفتابہ صورتِ حال کا شکار ہے اس کا اندازہ ہمارے سرکاری تعلیمی اداروں کو دیکھ کر باآسانی لگایا جا سکتا ہے ۔ ان سرکاری تعلیمی اداروں کو دیکھ کر ہم باخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارےحکمرانوں کے نزدیک تعلیم کی کتنی قدر اور

اہمیت ہے ،اور وہ کس قدراس بات کے خواہش مند ہیں کہ ہمارے ملک کابچہ، بچہ پڑھ لکھ کر کسی قابل بن سکے اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔

سرکاری اسکولزکی زبوں حالی دیکھتے ہوئےوالدین اپنےبچوں کونجی اسکولزہی میں داخلہ دلاناضروری سمجھتے ہیں، مگر ان نجی تعلیمی اداروں نے بھی والدین کی اس کمزوری سےفائدہ اٹھاتے ہوئے تعلیم کے نام پر اندھی کمائی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بھاری بھرکم فیس کے ساتھ ساتھ آئے دن” یلو، گرین ڈے “منانے کے نام پر پیسوں کا تقاضا والدین کواس مہنگائی میں عجیب مشکلات سے دوچار کرچکا ہے ۔ اگر میں یہاں یہ بات کہنا درست ہی ہوگا کہ ہمارے نجی تعلیمی اداروں نے تعلیم کو تجارت بنا رکھا ہے۔ان کا اولین مقصد طلبہ کی تعلیم وتربیت کرنا نہیں بلکہ ان کے والدین کی جیبیں ڈھیلی کرکے اپنا مال بنانا ہے۔چلیں کچھ دیر کو اس بحث کو چھوڑ کر اب آتے ہیں ان عوامل کی جانب جو طلبہ میں ذہن سازی کے فقدان کا باعث بن رہی ہیں۔

ہمارے تعلیمی اداروں کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کےبجائے انہیں رٹو طوطا بنانا ہے۔ ہمارے درسی کتابوں میں موجود مضامین تقریباَپندرہ سے بیس سال پرانے ہیںجو اس اکیسوی صدی سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان مضامین میں جدّت لانے کے بجائے ان ہی پرانے مضامین کو گھسیٹا جا رہا ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ہمارے اساتذہ کرام ان مضامین کے نوٹس اور ٹاپک میں تھوڑی سی ردوبدل کر کے طلبہ کے حوالے کر دیتے ہیں ۔ جیسے طلبہ رٹا لگا کر یاد کر لیتے ہیں اور امتحانات میں پاس ہو جاتے ہیں۔ اس طرح ان میں سیکھنے سکھانے کا حوصلہ پروان نہیں چڑھ پاتا ہے۔

دوسری جانب ہمارے اساتذہ پرانےطریقوں پرچلنےکےخواہش مند نظرآتے ہیں ۔وہ نہیں چاہتےکہ طلبہ کی ذہن سازی اور تخلیقی صلاحیت پروان چڑھےاور کوئی ایسا طالب علم پیدا ہو جو اپنی ذہنی صلاحیت سے کام لے اور بات ،بات پر سوال اٹھائے۔ کیونکہ ایسے طلبہ ، اساتذہ کی پوزیشن خطرے میں ڈالنے کا باعث بن جاتے ہیں۔ اس ہی لئےوہ پرانےطریقوں پرچلتے ہیں تاکہ ان کی ساخت اور نوکری برقرار رہے ۔

طلبہ میں ذہن سازی کےفقدان کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج کل کے طلبہ آسانی کے عادی ہوتے جارہے ہیں ۔

 ایک وقت تھا جب طلبہ امتحانات میں کامیابی کے لئے اپنی درسی کتابوں اور اپنے اساتذہ کے لیکچرز کی مدد لے کر اپنے نوٹس تیار کیا کرتے تھے۔ اس طرح ان میں اپنے مضامین کو سمجھنے اورذہنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملتا تھا۔ لیکن آج کل جہاں ہرچیز فارسٹ ،اسماٹ اورریڈی میٹ مل جانا بہت آسان سی بات ہے وہیں مارکیٹ سے تیار نوٹس کا حصول کون سامشکل کام ہے ۔ بہت سے مشہور اکیڈمیز مناسب قیمتوں میں اپنے تیار نوٹس مارکیٹ میں فروخت کر رہی ہیں ،جن کو یاد کر کے طلبہ اپنے امتحانات کی تیاری باآسانی کر سکتے ہیں ۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو یہ آسانیاں انہیں دھیرے دھیرے سستی اور کاہلی کی جانب دھکیل رہی ہیں۔

طلبہ میں سہل پسندی کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ والدین کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ پڑھنے لکھنے کے لئے بچوں کو ہر طرح کی سہولت میسر ہو ، تاکہ وہ اپنی پڑھائی پر یکسوئی کے ساتھ فوکس کر سکیں ۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے والدین اپنے بچوں کے لئے بہتر سے بہترین اسکولز کا انتخاب کر تے ہیں ۔جہاں بچوں کے لئے ہر طرح کی سہولت دستیاب ہو  اور اگر بھاری بھرکم فیس کے عوض ہی سہی، لیکن اگر ائیر کنڈیشن کلاسز مل جائیں تو سونے پر سہاگا ہے،مگر والدین یہاں اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہ سہولتیں ہماری نئی نسل انجوامینٹ کے طور پر لیتی ہے اور اس طرح وہ سہل پسندی کا شکار ہوتے جارہے ہیں، ان سہولیات کی فراہمی کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اسکول ، کالج اور پھر یونی وسٹی تک پہنچتے پہنچتے وہ طلبہ ان سہولیات کے اس قدر عادی ہو چکے ہوتے ہیں کہ پھر باہر کی گرمی برداشت کرنے ، محنت کرنے اور مشقت جھلنے کے قابل نہیں رہ پاتے ۔

ایک بڑا ٹاسک حاصل کرنے کے لئےانسان کو کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ کئی ناکامیاں دیکھنی پڑتی ہیں ، سنبھل کر گرنا اور گر کر سنبھلنا ہوتا ہے۔ ریسک لینا پڑتا ہے، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور یہ سب کرکے ہی ایک شخص مشکل اعصاب کا مالک بنتا ہے اورکامیابی سے ہم کنار ہوتا ہے لیکن جس شخص نے ساری زندگی سہل پسندی میں گزری ہو وہ عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد زندگی کی الجھنوں اور مسائل سے نبر آزما ہونے میں بری طرح ناکام ہو کر رہ جاتے ہیں۔

یہاں ایک بات اور کہناچاہوں گی کہ ہمارے مخلوط تعلیمی نظام نےہمارے تعلیمی مراکزکےامیچ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایسے اداروں میں لڑکے، لڑکیوں کی فرینڈ شپ ایک عام بات ہےمگر یہ فرینڈ شپ آگےجا کر کن کن مسائل کو جنم دیتی ہے،اس بات سے ہم سب باخوبی واقف ہیں۔

طلبہ کی تعلیمی میدان میں عدم دلچسپی کی ایک وجہ یہ بھی ہےکہ ہمارے تعلیمی ادارے بچوں کی تربیت ان کی ذہنیت کے مطابق کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔ آج ہر اسکول کا فوکس کمپیوٹرسکھانے کی جانب ہےجو کہ اچھی بات ہے،مگر ان بچوں میں کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جوکمپیوٹر پراگرامنگ سے زیادہ آرٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔کچھ بہترین مقرر ہوتے ہیں ۔ کچھ میں لکھنے لکھانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ اور کچھ دیگر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں ۔ اگر ان بچوں کی صلاحیتوں کوجانچ کو ان کی ذہن سازی کی کوشش کی جائے تو وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میںنکھار کر معاشرے کا کارآمد فرد بن سکتےہیں،مگر افسوس ہمارے یہاں سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا طریقہ رائج ہے ۔

ہمارے طلبہ میں ڈپریشن کی ایک وجہ والدین ، اساتذہ اورطلبہ کےدرمیان کاﺅنسلینگ کا شعور نہ ہونا بھی ہے ۔ ایک بچہ جب میٹرک میں پہنچتا ہے تو اس کے سامنے اپنے مضامین کا انتخاب کرنے کے لئے کئی راستے ہوتے ہیں،مگر وہ کسی فیلڈ کے بارے میں بہتر معلومات نہ ہونے کے باعث اپنی درست سمت کا تعین کرنے میں ناکام رہ جاتا ہے۔ اس معاملے میں یا تو والدین اور رشتے ایسے اپنے اپنے فیلڈ کو انتخاب کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ، یا پھر وہ اپنے دوستوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنے لئے ایک راہ کا انتخاب کر لیتا ہے ، جو اس کے لئے کسی بھی صورت موضوع نہیں ہوتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ چند سالوں بعد وہ اپنی فطرت اور فیلڈ سے مطابقت نہ ہونے کے باعث اپنے مضامین سے اکتا ہٹ کا شکار نظر آنے لگتا ہے۔اب یا تو وہ طالب علم اپنی تعلیم درمیان ہی میں ادھوری چھوڑ دیتا ہے یا لگے بندھے بس اپنی پڑھائی جاری رکھتا ہے۔ کیونکہ اس کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوتا ہے ۔

نوجوانوں کی اپنے اپنے شعبوں میں ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہےکہ ہمارے یہاں فی زمانہ ایک ہی فیلڈ کی ایک پوری کھیپ تیارکی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر یہ رجحان دیا جائے کہ آنے والا وقت کامرس کا ہے تو پوری نسل کامرس کی جانب متوجہ ہوجائے گی اور اگر یہ کہا جائے کہ آنے والا دور آئی ٹی کا ہے تو ہر طالب علم اس ہی فیلڈ میں کامیابی حاصل کرنا چاہے گا۔اگر یہ کہا جائے کہ میڈیا میں بہت اسکوپ ہے توپوری نسل اس ہی فیلڈ میں دھکیل دی جائے گی۔ آپ اب خود سوچیں کہ جب ایک ہی فیلڈ میں لاکھوں ایکسپرٹ تیار کئے جائیں گے تو انہیں ان کی فیلڈ کے مطابق نوکریاں کہاں سے فراہم کی جائیں گی۔ ؟؟

یہ وہ مسائل ہیں جوآج کل کے طلبہ کولاحق ہیں اورجس کےباعث وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کا شکارنظر آتے ہیں۔ لیکن اگر ان طلبہ کو صحیح وقت پر ان کا فطری رجحان دیکھتے ہوئے صحیح مشورہ دیا جائے تو یہ اپنے مستقبل کا صحیح فیصلہ کر کے نوکریاں کرنے والے بننے کے بجائے نوکریاں دینے والے بن سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ان طلبہ کو درست ٹریک پر چلایا جائے ۔ ان میں اتنا اعتماد پیدا کیا جائے کہ یہ اپنا فیصلہ خود لینے کے قابل ہو سکیں ۔ چیلنج قبول کرنے والے بن سکیں۔ ان میں اتنی خود اعتمادی پیدا ہو سکے کہ انہیں اپنی قابلیت اور صلاحیت کو نکھارنے کے لئے کسی بیساکھی کی ضرورت نہ ہو۔ لیکن یہ سب اس ہی وقت ممکن ہے جب ہمارے سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے اپنا اپنا الو سیدھا کرنے کے بجائے ان سنجیدہ مسائل کی جانب توجہ دیں اور ایسے قابل اور باصلاحیت طلبہ کی ذہن سازی کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ تاکہ یہ طلبہ مستقبل میں ہمارے ملک وقوم کی معیشت کو مستحکم بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے