ٹرانس جینڈرایکٹ کی مذمت کیوں؟

 سیدہ فاطمہ تحریم

آخر ٹرانس جینڈرایکٹ 2018 کی اتنی پر زورمذمت کیوں کی جا رہی ہے۔ آئیں اس کے چیدہ چیدہ حقائق پر نظر

ڈالتے ہیں ۔۔۔۔۔

ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 ایک گھناؤنا دھوکا ہے اور وہ کس طرح آئیں جانتے ہیں ۔۔۔۔۔

پیدائشی برتھ ڈیفیکٹ کےشکار افراد " خنثی"یعنی خواجہ سرایا انگریزی میں "انٹر سیکس " کہلاتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہمارے معاشرے میں حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہےجبکہ حقیقتاً ان کے اس پیدائشی نقص میں ان کا کوئی ذاتی عمل دخل نہیں ہوتا ہے۔ اسلام نے مرد وعورت کی طرح ان کے بھی حقوق مختص کیےہیں مگر افسوس ہمارا معاشرہ انہیں یہ حقوق فراہم کرنےمیں بری طرح ناکام ہے۔

 یہ لوگ تحفظ کے اصل حقدار ہیں۔ان "خنثی " کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں ایک بل بھاری اکثریت سے پاس کیا گیا ہے،جس کو ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کا نام دیا گیا ہے مگر حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے کیونکہ اس بل میں "خنثی" کو قانونی تحفظ فراہم کرنےکی آڑ لے کر " ہم جنس پرستی " کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

اگر یہ ایکٹ " خنثی" کو تحفظ فراہم کرنے کے لیےبنایا جاتاتواس قانون میں اسلام کےشرعی اصولوں کومقدم رکھا جاتا۔ "خنثی" کو ان کے سرپرستوں کی تحویل میں رکھنا، انہیں دیگر انسانوں کی طرح تعلم صحت اور نوکری فراہم کرنا اس ایکٹ کا حصہ بنایا جاتا۔ اور ساتھ ہی انہیں چند ٹکوں کے لیےناچنے گانےاور فحاشی کے کاموں میں استعمال کرنا سخت جرم قرار دیا جاتا ،مگر افسوس اس ایکٹ میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے بلکہ اس ایکٹ کو( انٹرسیکس پرسن ۔پروٹیکشن آف رائٹ ) کے بجائے(ٹرانس جینڈرایکٹ۔ پروٹیکشن آف رائٹ ) کا نام دیا گیا ہے۔

دراصل یہ قانون " خنثی" کی آڑلے کر" ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کے لیےبنایا گیا ہے۔ (ٹرانس جینڈر )دراصل ایک امریکن ایمبریلا ٹرم ہے۔یعنی ایک ایسی چھتری جو " بے حیائی 'بےراہ روی اور ہم جنس پرستی "جیسے گھناؤنے فعل کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔یہ ( ٹرانس جینڈر ایکٹ) دراصل  (یو گیکارتا کے اصول ) کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ کرنے کے لۓ بنایا گیا ہے۔

یہ وہ شیطانی ایجنڈا ہےجس کےمطابق انسان اپنی جنس کواپنی سوچ ' اپنے نظریات 'اپنےخیالات اوراپنےاحساسات کے مطابق بدلنے کا اختیار رکھتا ہےجبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ایسا کوئی اختیار سرے سے انسان کو حاصل ہی نہیں ہے۔ ہمارا جسم ہمارے پاس رب تعالی کی امانت ہےاور اس میں ردوبدل کرناایک ایسا گھناؤنا فعل ہے،جیسے شریعت نے حرام اور قاقل سزا قرار دیا ہے۔

اب آتے ہیں ان شقوں کی جانب جن کو اس ایکٹ میں قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ۱ ۔ اس ایکٹ کے مطابق " ہم جنس پرست " شادی کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے جو کہ شرعت کے مطابق حرام بلکہ کفر ہے۔۔۔۔۔۲ ۔ اس ایکٹ میں ان خواجہ سرا کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے جو دراصل مرد ہیں لیکن ناچنے گانے بھیگ مانگنے اورجنسی جرائم کو اپنا پیشہ بنا لیتے ہیں۔۳۔ اس ایکٹ کے تحت ہم جنس پرستوں کو مجرموں کی فہرست سے نکال کر انہیں ملک کا باعزت شہری بنانا اور انہیں سرکاری عہدے فراہم کرنا ہے۔

۴ ۔اس قانون کے تحظ کوئی بھی مرداپنے شناختی کارڈ میں عورت لکھوا کر خواتین کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے پڑھانے اور دیگر حقوق حاصل کرنےمیں آزاد ہے۔۵ ۔اورساتھ ہی اس قانون کے مطابق کوئی بھی عورت اپنے شناختی کارڈ میں مرد لکھوا کر معاشرے میں مردوں کے حقوق حاصل کرنےکا اختیار رکھتی ہے۔

مختصر یہ کہ مرد وزن خداکی بنائی جنس سےماورا ہوکراپنی خواہشات کے مطابق اپنی شناخت ڈھال لینے میں مکمل طور پر آزاد ہے۔درحقیقت یہ عقل وشعور سے بے بہرہ لبرل اور شیطانی دماغوں کا وہ گھناؤنا ایجنڈا ہےجو جنسی مجرموں کو حوصلہ افزائی فراہم کرتا ہے جبکہ ایک عقل و شعور رکھنےوالا انسان یہ بات باخوبی محسوس کرسکتا ہے کہ صنف مخالف کے ہارمون جسمانی ساخت اور خدوخال ایک دوسرے سے یکسا مختلف ہیں۔ایسے میں ایک مرد کا ایک عورت بن کر رہنا اور ایک عورت کا مرد بن کر زندگی گزارنا ہمارے معاشرے میں کس طرح کے نظام زندگی کو رائج کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔۔۔یہ ہم سب باخوبی سمجھ سکتے ہیں۔

یہ قانون ہمارے ایمان 'خاندانی نظام ' نظام عدل ' نظام تعلیم  ' نظام معشت ' نظام صحت ' نکاح  ' وراثت اور دیگر تمام اسلامی اقدار کی منافی کرتا ہے۔مختصر یہ کہ یہ قانون آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے۔کیونکہ آئین پاکستان شق نمبر ۲۲۷  کے مطابق " تمام قانون قرآن و سنت اور اسلامی احکامات کے مطابق بنایا جائیں گے۔اور کوئی بھی ایسا قانون نافذ نہیں کیا جاۓ گا جو قرآن وسنت اور اسلامی احکام کے منافی ہوں۔۔۔۔"

اب یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایسا غیرشرعی اور غیر اخلاقی قانون بنایا کس نے ہے۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟  2018 میں پاکستان میں ( مسلم لیگ ن ) کی حکومت تھی اور اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صاحب تھے۔ اس وقت یہ ٹرانس جینڈر ایکٹ ( پیپلز پارٹی ) کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ اس وقت ( ایم کیو ایم ) کی "نسرین جلیل" سینٹ کمیٹی کی چیئر پرسن تھیں۔جب یہ بل پیش کیا گیا اس وقت ( ق لیگ )  اور دیگر لبرل سیکولر جماعتوں کے ساتھ ملک پاکستان میں ریاست مدینہ کی دعوے دار جماعت ( پاکستان تحریک انصاف) نے مل کرقومی اسمبلی اور سینٹ سے اس بل کو تیزی سے پاس کروا کر یک دم سارے ملک میں نافذ کردیا۔

اور پھر جب (پاکستان تحریک انصاف )کی حکومت آئی تو انہوں نےاس غیر شرعی اور غیر قانونی بل کو منسوخ کرنے کے بجائے اس قانون کو( پاکستان تحریک انصاف ) کی رہنما "شیری مزاری" کی سر پرستی میں اور زیادہ معاصر بنا کر نافذ کر دیا۔

تو جناب یہ تھا وہ ایکٹ اوراس کی اہم شق جیسے پاکستان کی تمام بڑی جماعتوں(مسلم لیگ ن ) ( پیپلز پارٹی) ( پاکستان تحریک انصاف ) اور(ایم کیو ایم ) کی سر پرستی حاصل ہےاور ایک سروے کے مطابق (جولائی 2018 سے لے کر جولائی2021 ) تک (28723)افراد اپنی جنس تبدیل کرواچکے ہیں جو کہ ہمارے ملک و قوم کے لۓ لمحہ فکریہ ہے کہ یہ ہم کس راہ کے مسافر بن چکے ہیں ۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

ہم سے پچھلی قوموں پر اللہ پاک کا جو قہر نازل ہوا تھا ہم اس قہر کو آواز دے رہے ہیں۔ گناہ کو گناہ جانتے ہوئے اس پر آواز بلند نہ کرنا اس گناہ۔سے بھی بڑا گناہ ہے۔ اب یہ اس ملک وقوم کے غیور مسلمانوں اور علمائے دین کا سب سے اہم فریضہ ہے کہ اس ایکٹ کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔تاکہ اس گھناؤنے کھیل کا قلع قمع کیا جا سکے۔ورنہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پر اس خاموشی کے نتجہ میں اللہ کا قہر ٹوٹ پڑے۔۔۔۔۔

اللہ پاک ہمیں اپنا فریضہ احسن طریقہ سےادا کرنے کی توفیق عطا فرمائےاورایسے گھناؤنے منصوبہ سازوں سے ہمارے ملک پاکستان کو محفوظ رکھے ۔۔۔ آمین۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے