عدم برداشت

سیدہ فاطمہ تحریم

میں کافی دنوں سے اس موضوع پر لکھنا چا ہ رہی تھی مگرکبھی وقت کی کمی اور کبھی مصروفت کےباعث وقت نہیں نکال پا رہی تھی لیکن گزشتہ شب

گزرے ایک واقعہ نے مجھے قلم اٹھانے پرمجبور کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ کل  رات میرا شہرکی ایک مصروف شاہراہ سے گزر ہوا۔ کراچی جیسے شہرمیں ٹریفک کا دباؤ ملنا معمول کی بات ہے لیکن اصل مسلئہ تب شروع ہوا جب بیچ سڑک پر دو کار سوار....گاڑی ہٹ ہو جانے کی وجہ سے آپس میں الجھ پڑے۔ غلطی کس کی تھی نہیں معلوم ۔۔۔۔۔؟؟؟

 لیکن بیچ سڑک پرہوتے  ہوئےان کےلڑائی جھگرے اور گالم۔گلوچ نے ٹریفک کی روانی کوبری طرح متاثر کیا تھا۔بچے گاڑی کی کھڑکی سے اچک اچک کر اپنے باپ کو دوسرے شخص سے الجھتا دیکھ رہےتھے۔ باہر موجود لوگ بھی خاموشی سے اس ساری لڑائی کا مزہ لے رہے تھے اور کچھ تو موبائل نکال کر اس سارے منظرکی عکس بندی کرنے میں مصروف  تھے۔

عجیب سی بے حسی سارےماحول پرچھائی ہوئی تھی۔دونوں ہی فریق ایک دوسرے کوبخشنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے بلکہ اپنے اپنے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اچانک ہی بات اتنی بڑھی کہ نوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔ تب جا کر کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا کر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔ مجمع چھٹنے لگا اور ٹریفک کی روانی معمول پر آنے لگی۔۔۔۔۔

یہ تو صرف میری نظروں سے گزرا ایک واقعہ ہے لیکن ہمارے یہاں ہرگلی کوچے چوراہے،بازار، دوکان ۔۔۔۔ہسپتال تک  میں ایسے ان گنت واقعات سے بھرے پڑے ہیں۔ آخر ہم سب اتنے عدم برداشت  فطرت  کا شکار کیوں ہوتے جا رہے ہیں ۔ غلطی کرنے والا اپنی غلطی مانے کو تیار نہیں ہے۔ تو دوسری جانب مقابل فریق بھی ناک رگڑوائے بغیر معاف کر دینےکا روادار نظر نہیں آتا ہے۔ بات صرف یہیں ختم نہیں ہوجاتی ۔۔۔۔ اس سے آگے بڑھتے ہیں۔۔۔۔

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔ اور ہر دوسراشخص ہی سوشل میڈیا پرایکٹونظر آتا ہے۔مختصر یہ کہ ہر شخص چاہے وہ جہاں کہیں بھی ہو باآسانی دوسرے فرد کی بات جاننے اور اپنی بات کہنے کےلیے بلکل آزاد ہے۔ آزادی رائے اچھی بات ہے۔مگر مسائل تب جنم لیتے ہیں جب آپ کی آزادی رائے دوسروں کی دل آزاری کا باعث بنے لگے۔

آج اگر ہم اپنے ملک کے حالات دیکھیں تو عجیب نفسانفسی کاعالم ہے۔ہمارے لیڈروں کے سیاسی انتشار نےملک میں ایک انارگی سی پھیلا رکھی ہے۔ہر دوسرا شخص اپنے اپنے لیڈر کی شان میں اس طرح رطب السان نظرآتا ہے جیسے  وہ کوئی اتنی عظیم ہستی ہوجو ہر گناہ اور غلطی سے پاک ہو۔ دوسری جانب اس لیڈر کے مخالف جواباً اس حد تک بد زبانی کرتے ہیں کہ اللہ کی پناہ۔۔۔۔۔۔۔۔

گالم گلوچ اور ایک دوسرے کی شان میں حد سے گرے ہوئے الفاظ کا استعمال کر کے ہم جیسےدلی سکون پانے لگے ہیں۔ کیا یہ سب عوامل ہماری تہذیب اور دینی اقدار کے منافی نہیں ۔ کیا ہمارے نبی کریم۔صلی اللہ علیہ وسلم نے  بھی اپنے بد ترین  دشمن کے ساتھ یہ سلوک روا رکھا ۔۔۔۔؟؟؟ْ

کیا ہمارا دشمن ہمارا مخالف ۔۔۔۔ ہمارےنبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کے مخالفین سے بڑا ہے۔۔۔۔؟؟؟؟

نہیں بالکل نہیں ۔۔۔۔۔

تو یہ ہم کس راہ کے مسافر بنتے جا رہے ہیں۔ ایک لمحے کو رک کر سوچیں ۔۔۔۔۔اپنا محاسبہ کریں ۔ اپنے فعل کا احتساب کریں۔ شاید کہ میری بات کسی کےدل میں اتر جائے۔۔۔۔۔۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے