
بنتِ عبد المجيد
احساس شکست
جوں جوں ہم دوسروں کےمتعلق زیادہ جان لیتےہیں ،ان سے متعلق ہماری رائےاورفیصلہ بھی بدل جاتا ہے.ہم بہت سطحی چیزیں اوربہت جلدی میں رائے قائم کرتے ہیں،جس سے ہم خود اور دوسروں کےساتھ انصاف نہیں کرپاتے.
اسی طرح خود کادوسروں کےساتھ تقابل کرتےہوئے بھی ہم میں سے بہت سارے اسی سطحیت کا شکارہو کرمایوس ہو جاتے ہیں حالانکہ
ہر ایک کاماحول مختلف ہوتا ہے۔
مواقع مختلف ہوتے ہیں۔
زندگی مختلف ہوتی ہے۔
وسائل مختلف ہوتے ہیں ۔
مسائل مختلف ہوتے ہیں ۔
آپ اپنےکسی ہم عمرسے کسی کام میں پیچھےہیں تواس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کامیاب اورآپ ناکام ہیں ۔وہ افضل اور آپ کمتر ہیں۔ ممکن ہے آپ کو میسر مواقع، ظرف اوردرپیش حالات کو دیکھا جائے تو آپ ان سے بہت بہتر ہوں.
زندگی کی دوڑ میں خود کو کبھی کمتر نہ سمجھو کیونکہ یہی شکست احساس کمتری کی پہلی سیڑھی ہے۔



































