بنت عبد المجيد
موت سے انجان مت بنیے
ہرمنٹ کوئی نا کوئی اس دنیا سےرخصت ہورہا ہےاوراس فانی دنیا کواپنے پیچھے چھوڑدیتا ہے۔ ہم سب اس قطار میں لگے ہوئےمگر انجان بنے ہوئے ہیں۔
ہمیں یہ نہیں پتہ کے ہم سے آگے قطار میں کتنے لوگ ہیں ۔ہم اس قطار میں پیچھے نہیں جا سکتے، نہ ہی اس قطار سےباہرآسکتے ہیں اورنہ ہی قطار کو چھوڑ سکتے ہیں تو جب تک ہم اس قطار میں اپنی باری کا انتظار کریں ۔
آئیے تب تک اپنے رب سےرشتہ پکا کریں گناہوں سے اپنےآپ کو بچائیں اور لذتوں کو ختم کرنے والی موت کو یاد کریں ؟
زندگی میں توازن رکھیے
اُمید اورحقیقت کے درمیان توازن رکھنےوالا شخص کبھی غمگین نہیں ہوتا۔ وہ لوگ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں جو زوال کی طرف جائیں یا کمال کی طرف صرف شکر کے راستے پر ہی سفر کرتے ہیں۔ ۔ ۔!!! تب ہی الله تعالیٰ نےسورہ ابراہیم میں فرمايا جس کا مفہوم کہ اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں ضرور بہ ضرور تمہاری نیکیوں میں اضافہ کروں گا اور نا شکری پر اپناہی نقصان کروگے یعنی شکر کرنےپر اپنا ہی نفع پاوگے اس لیے ہردم اپنے ربّ کائنات کا شکر بجالانا چاہیے۔



































