
بنت عبدالمجمید
محاسبہ
مقاصد میں کامیابی اورشخصیت میں پختگی کوواضح کرتا ہے روز سونےسے قبل اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔ یہ محاسبہ زندگی کے ہر زاویے
اورہرتعلق کا کرناچاہیےکہ آج میں نےکتنےلوگوں سےتعلق جوڑا۔کتنےلوگوں سےتعلق توڑا کتنے جھوٹ بولے۔کتنےسچ بولے۔اپنے مقصد میں کہاں تک کامیاب ہوئی۔ نئی سوچ اور نئی فکر نے میرے وجود میں کتنا اثر کیا۔ سب سے بڑامحاسبہ آج دن بھر کی کارروائی کے بعد کیا۔میں اس مقام پہ کھڑی ہوں کہ جس میں میراالله مجھ سےراضی ہو۔ اگر دل مطمئن نہ ہوا تو سمجھ لو کہ اگر کل کا دن ملا تواللہ پاک ایک اور موقع دے رہا ہےکہ اپنا آپ سدھارلوابھی وقت گزرا نہیں ورنہ '' *یہ وقت بھی گزرجائےگا''اورسب کچھ پاتھ سے نکل جائے گا۔
سفر
سفربےشک کتنا بھی سخت کیوں نہ ہو۔۔ منزل تک پہنچنےکی سرشاری اس کوآسان کردیتی ہے۔۔میں، آپ اور ہم سب سفرمیں ہیں۔۔اپنے اپنے چیلنجزکے ساتھ ۔۔ کسی کا ہمسفر من پسند ہے۔۔ کسی کا نہیں ۔۔ کوئی اکیلا ہی رواں دواں ہے۔۔کیسے بھی حالات ہوں۔۔ جیسی بھی مشکلات درپیش ہوں۔۔ چلتےرہیں اور اپنے ساتھ والوں کا دھیان رکھیں خاص کر ان کا جو خاموشی سے چل رہے ہیں ۔ان سے حال چال پوچھتےرہیں۔۔ کبھی کبھار پوچھنا بھی بہت ہوتا ہے۔ اگلےکو بہت تسلی ہوجاتی ہےکہ میں اکیلا نہیں۔۔ ہم یہاں ایک مختصر مدّت کے لیے آئےہیں ۔۔کوشش کریں کہ ہماری موجودگی ہرشے کیلئے خواہ انسان ہوں یا جانور رحمت بنے زحمت نہیں۔



































