
بنتِ عبد المجيد
اسکول میں استانی نے بچوں سےٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کوانعام کاوعدہ کیا کہ جو بھی فرسٹ آیا اس کونئے جوتےملیں گے۔ ٹیسٹ ہوا
سب نے یکساں نمبرزحاصل کیےاب ایک جوڑا سب کودینا ناممکن تھا، اس لیےاستانی نے کہا کہ چلیں قرعہ اندازی کرتےہیں،جس کا بھی نام نکل آیا اس کو یہ نئے جوتے دیں گے اورقرعہ اندازی کےلیے سب کو کاغذ پراپنا نام لکھنے اور ڈبے میں ڈالنےکا کہا گیا۔
استانی نےڈبےمیں موجود کاغذ کےٹکڑوں کومکس کیاتاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوجائے اور پھر سب کےسامنے ایک اٹھایاجوں ہی کھلاتو اس پر لکھا تھا وفا عبد الکریم سب نے تالیاں بجائیں وہ اشکبار آنکھوں سے اٹھی اور اپنا انعام وصول کیا۔ کیوں کہ وہ پھٹے پرانے کپڑوں اورجوتے سے تنگ آگئی تھی۔والد کا سایہ سرسے اٹھ گیا تھا اور ماں لاچار تھی۔ اس لیےجوتوں کا یہ انعام اس کےلیے بہت معنی رکھتا تھا۔
جب استانی گھر گئی توروتی ہوئی یہ کہانی اپنے شوہرکوسنائی جس پراس نےخوشی کا اظہار کیا اورساتھ رونے کی وجہ دریافت کی تو استانی پھوٹ پھوٹ کررونے لگی کہ مجھے رونا وفا عبد الکریم کے جوتوں سے زیادہ دیگر بچوں کی احساس اوراپنی بے حسی پر آتا ہے۔جب میں نے ڈبے میں موجود دیگر کاغذ کے ٹکڑوں کو چیک کیا تو سب نے ایک ہی نام لکھ دیا تھا “وفا عبد الکریم”ان معصوم بچوں کووفا عبد الکریم کے چہرے پر موجود لاچاری کےدرد اور کرب محسوس ہوتا تھا،لیکن ہمیں نہیں جس کا مجھے افسوس ہے۔
میرے ایک استاد بتایا کرتے تھےکہ بچوں کے اندر احساس پیدا کرنااورعملا سخاوت کا درس دینا سب سےبہترین تربیت ہے۔ ہمارے کئی اسلاف کےبارے میں کتابوں میں موجود ہے کہ وہ خیرات، صدقات اور زکوٰۃ اپنے ہاتھوں سے نہیں دیتے بلکہ بچوں کو دے کر ان سے تقسیم کرواتے تھے جب پوچھا گیا تو یہی وجہ بتائی کہ اس سے بچوں کے اندر بچپن سے انفاق کی صفت اورغریبوں و لاچاروں کا احساس پیدا ہوتا ہے.



































