
بنت عبد المجيد
اچھے نمبرز قابلیت کا معیار نہیں ہوتے بلکہ ذہن میں زیادہ معلومات موجود ہونے کی ایک علامت ہوتے ہیں ۔
یہ دیکھا دیکھی کےماحول میں محض وقتی دوڑ ہوتی ہے چونکہ یہ پروفیشنل اسکلزکی ترقی یافتہ سائنسی دنیا ہے جو ہمارے تعلیمی نظام سے ایک صدی آگے کا سفر کیے ہوئےہے،خود میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں کسی فن میں ماہر بن کر دکھائیں کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔ انشاءالله
"سوچ کی زیادتی "
زیادہ سوچنا کسی مسئلہ کا حل نہیں۔ پریشان ہونے سے آپ صرف اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔ کیا یہ زندگی اتنی ہی لمبی ہے کہ ہم پریشانیوں اورزیادہ سوچنے کے لئے وقت ضائع کرتے رہیں۔ محدود سی زندگی ہے تو کیوں نہ اس کو پریشانی سے دوررکھتے ہوئے اس کے ہر لمحے کو انجوائے کریں۔
بھلا ایسا کیا نقصان ہو جائے گا۔ آپ کے پاس تھا ہی کیا، جو آپ نےکھو دینا ہے۔ آپ تو آئے ہی خالی ہاتھ تھےاور جانا بھی خالی ہاتھ ہے ۔پھر کون سا نقصان اور کون سے خدشات ۔۔۔۔ کیوں سوچ سوچ کر اپنی زندگی کو عذاب بنایا ہوا ہے۔ سوچیے کہیں یہ آپ کا اپنا پیدا کردہ عذاب تو نہیں؟



































