
بنت عبد المجيد
منزل کی طرف ایک قدم اٹھائیں گےتو فاصلہ ایک قدم کم ضرور ہو گا،بالکل ایسے ہی اگر ہم اپنے اندر ایک خوبی پیدا کریں گےتو ایک خامی دُور ہو جائے گی۔
آہستہ آہستہ اپنی خامیاں دورکرنےکی کوشش کرنا شروع کردیں گےتو ایک مثالی شخصیت بن کرابھرنے لگیں گے۔
اگرانسان اپنی ذات میں مثالی ہوجائےتو یقین رکھیں کہ دنیا کتنی ہی نامکمل کیوں نہ ہواس سے فرق نہیں پڑے گا۔ اپنے اندر کے کانٹے کم کریں گے توآپ کی زندگی گلستان بن جائے گی۔ ورنہ ایک پھول بن کرمہکنے تو ضرور لگے گی..
جسے دیکھو اُسے اپنے سے بہتر سمجھو،اگرچہ تُم اطاعت گزار ہو اور وہ گناہ گارہولیکن۔۔۔ لیکن۔۔۔۔ لیکن!! ہو سکتا ہے یہ تمہاری آخری اطاعت ہو اور اُس کا آخری گناہ۔آپ کا مقابلہ کسی سے نہیں ہے آپ کو کسی سے بہتر ہونے کا کھیل کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس صرف اس شخص سے بہتر بننے کی کوشش کرنی ہے جو آپ گزشتہ کل تھے۔



































