
بنت عبد المجيد
دل بدل جائے تو سارااعمال نامہ بدل جاتا ہے۔بات دل کی ہے ،دل سےمراد یہ ہے کہ کیا دنیا حاصل کرنے کی تمنا ختم ہوئی ہے یا نہیں۔ دنیا حاصل کرنے کی تمنا
اگر ختم ہو گئی تو سمجھو آپ دل میں داخل ہو گئے ۔
اگر آپ میں ایثار کرنے کی تمنا ہو گئی تو آپ دل میں داخل ہوگئے۔اگرآپ میں عاجزی پیدا ہو گئی تو آپ دل میں داخل ہو گئےجو آدمی کمزور سےڈرتا ہے ۔وہ دل والا ہے ۔ وہ طاقت ور سے نہیں ڈرتا بلکہ کمزور سے ڈرتا ہے تو وہ دل والا ہے تو آدمی اپنے نوکر سے ڈرتا ہے۔ کمزورں سے ڈرتا ہے اورچھوٹوں سے ڈرتا ہے تو سمجھو کہ وہ دل والا ہو گیا اور اللہ کی رحمت میں آ گیا۔
جب ہم اللہ کی رحمت میں آتے ہیں تو ہم ان لوگوں سےڈرتے ہیں جو لوگ کسی کو ڈرا نہیں سکتے ۔ یہ اللہ کی مہربانی ہے ، اللہ کا احسان ہے الحمد لله



































