
بنت عبدالمجید
✨ لوگوں سے کم سے کم توقع رکھیں، اس سے آپ ذہنی دباؤ سے محفوظ رہیں گے۔
✨ اپنی طبیعت نہیں بلکہ سامنے والے کے اسٹیٹس کے مطابق گفتگو کریں۔
✨ گفتگو کرنے سے پہلے ذہن میں اپنی گفتگو کا خاکہ بنالیں۔
✨ گفتگو مختصر مگر پراثر اور مکمل کریں۔
✨ ہم احادیث کو امتحان دینے کے لئے کیوں پڑھیں، ہم امتحان میں نہ پڑجائیں اس لئے پڑھیں۔
✨ عزت مانگنے سے نہیں ملتی، عزت کردار سے ملتی ہے۔
✨ جسے اللّٰہ نے عزت دی ہے آپ بھی اُسے عزت دیں حسد نہ کریں۔
✨ کامیاب لوگوں کی سیرت میں ایک روشن پہلو وقت کو ضائع نہ کرنا بھی ہے۔
✨ غلطی ہو تو مان لیں اور غلط فہمی ہو تو دور کردیں۔
✨ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔
✨ اپنے ارادوں کو پہاڑوں کی طرح مضبوط رکھیں کیونکہ خاک ریت کے ذرات کو تو اڑا دیتی ہے لیکن پہاڑوں کو نہیں ہلاسکتی۔



































