بنت عبد المجيد
جیت کی جو ڈش ہےاس میں قابلیت، ذہانت اورسخت محنت ڈلتے ہیں لیکن اہم ترین چیزہےضد اور استقامت۔ یاد رکھیےکہ یہ دنیا ضدی لوگوں کونوازتی ہے
جو جیت کے پیچھے ہاتھ دھو کی پڑ جاتے ہیں۔۔
پوری کتاب پڑھنا مشکل ہے؟صرف دو صفحات پڑھ لیں۔۔ دو میل پیدل ؟نہیں؟ صرف دس منٹ چل لیں، لیکن روزانہ کریں۔ کام شروع کرنے کے لیے یقیناً موٹیویشن چاہیے لیکن اس کو ختم کرنے کے لیے جو زیادہ ضروری ہے استقامت چاہیے روزانہ ۔ بعض لوگ آغاز بہت شاندار کرتے ہیں لیکن اختتام تک سنبھال نہیں پاتے۔ سب کچھ حتیٰ کہ اپنے آپ کو بھی تباہ کرلیتے ہیں۔ خواب دو ہوتے ہیں۔۔۔۔ ایک جوسوتے ہوئے دیکھتے ہیں ایک وہ جو سونے نہیں دیتے۔
بات سیدھی سی ہے۔۔ اگر آپ کسی نئی منزل پہ جانا چاہتے ہیں جہاں پہلےکبھی نہیں گئے ، تو وہ کام کرنے پڑیں گےجو پہلے کبھی نہیں کیے۔ رستہ خوبصورت ہو تو منزل کا پوچھ لینا کیسی ہے ؟ لیکن اگر منزل خوبصورت ہو تو رستے کی پروا نہ کرنا۔ بڑے انعام والے راستے آسان نہیں ہوتےاور ہاں۔۔ جس رستے پہ جانا ہے نا ، آپ کے والدین ،اساتذہ اس سے گزرآئے ہیں کہاں مشکل ،کہاں آسانی سب پتا ہے انہیں ۔۔ پیار بھی بہت کرتے ہیں آپ سے ۔۔ نئے تجربے کرنے سے بہتر ہے مان لیں بات ان کی کیوں کہ یہی جیت کو پانے کی پہلی کنجی ہے کمیابی کی راہ میں چلتے ہوئے۔