
بنت عبدالمجید
زندگی کی سچائی ہےکہ انسان ہی انسان کی دواہےاگرکوئی دُکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے۔ کوئی نفرت کرتا ہے،تو کوئی محبت دے کر
حساب برابر کر دیتا ہے۔کوئی رلاتا ہے ،تو کوئی مسکرانےکی وجہ بن جاتا ہے ۔کوئی ٹھوکر لگا کر گِرا دیتا ہے،تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے یہی تو زندگی ہے۔۔اورزندگی میں جب بھی تھکنے لگیں مایوس ہونے لگیں، دنیا کے جھمیلوں سےگھبرانے لگیں، تو ایک آیت مبارکہ یاد رکھیں ...!!
"فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا"
یہ آیت آپ کا حوصلہ بڑھائے گی کہ دنیا کی آزمائشیں دائمی نہیــں ہیں اور اللــــہ تعالیٰ نے ہر مشکل کےساتھ آسانی رکھی ہےاور اس چھپی ہوئی آسانی کو پانے میں بھی رب العالمیــن کی مدد درکار ہے۔ بس صبر کریں اللّه سے اس کی رحمت اور کرم کی امید رکھیں وہ اللّٰـــــــہ ہی مشکل کو آسانی میں بدلنے والا ہے۔



































