
روشانہ جمیل
نمـــاز حصـــول جـــنت کـــا ذریعـــہ ہـــے ,جو شخص سنن راتبہ ہرمحافظت کرتا ہے،اسےبھی رسالت مآبﷺ نے جنت میں ایک گھر کی بشارت
دی ہے۔
سیدہ ام حبیبہؓ سے مروی ہے کہ رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا
مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ
جو شخص رات اور دن میں بارہ رکعت سنت پڑھے گا۔ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا۔ چار رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو مغرب کے بعد، دو عشاء کے بعد اور دو فجر سے پہلے [ سن ترمذی، کتاب الصلاۃ ( 415 ) ]
اور جو شخص دن ہو یا رات تحیۃ الوضوءکا اہتمام کرتا ہے وہ بھی جنت حاصل کر لیتا ہے۔
سیدنا ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے سیدنا بلالؓ سے فجر کے وقت پوچھا۔۔۔۔
يَا بِلَالُ حَدِّثْنِي بِأَرْجَى عَمَلٍ عَمِلْتَهُ فِي الْإِسْلَامِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ دَفَّ نَعْلَيْكَ بَيْنَ يَدَيَّ فِي الْجَنَّةِ
ترجمہ :اے بلال! مجھے اپنا سب سے زیادہ امید والا نیک کام بتاؤ جسے تم نے اسلام لانے کے بعد کیا ہے کیونکہ میں نے جنت میں اپنے آگے تمہارے جوتوں کی چاپ سنی ہے۔
قَالَ: مَا عَمِلْتُ عَمَلًا أَرْجَى عِنْدِي أَنِّي لَمْ أَتَطَهَّرْ طَهُورًا فِي سَاعَةِ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ إِلَّا صَلَّيْتُ بِذَلِكَ الطُّهُورِ مَا كُتِبَ لِي أَنْ أُصَلِّيَ
بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میں نے تو اپنے نزدیک اس سے زیادہ امید کا کوئی کام نہیں کیا کہ جب میں نے رات یا دن میں کسی وقت بھی وضو کیا تو میں اس وضو سے نفل نماز پڑھتا رہتا جتنی میری تقدیر لکھی گئی تھی۔
| [ صحیح بخاری،کتاب التھجد ( 1149 ) ] |سیدنا عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ے ارشاد فرمایا
مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ، فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، مُقْبِلٌ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ، إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ
جو مسلمان اچھی طرح سے وضو کرے، پھر کھڑا ہو کر دو رکعتیں پڑھے، اپنے دل کو اور منہ کو لگا کر (یعنی ظاہر اور باطناً متوجہ رہے، نہ دل میں اور کوئی دنیا کا خیال لائے، نہ منہ ادھر ادھر پھرائے) اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔
صحیح مسلم،کتاب الطھارۃ،باب الذکر المستحب عقب الوضوء ( 553 ) ]




































