
روشانہ جمیل
ہوسکتا ہےآپ کو رزق کے بدلےکچھ اوردے دیا گیا ہو۔رزق کے لئےمال کا ہونا شرط نہیں۔یہ بھی توہوسکتا ہے کہ کسی کو رزق
کی صورتاچھا اخلاق یاپھرحسن وجمال دے دیاگیا ہو۔یہ بھی توہوسکتا ہےکسی کورزق کی صورت میں عقل ودانش دےدی گئی ہواوروہ فہم اس کو نرم مزاجی اورتحمل وحلیمی عطادے۔
یہ بھی تو ہوسکتا ہےکہ کسی کورزق کی صورت میں بہترین شخصیت کاحامل شوہریا بہترین خصائل واخلاق والی بیوی مل جائے، مہربان کریم دوست اچھےرشتہ داریا نیک وصحت مند اولاد مل جائے۔یہ بھی تو ہوسکتاہےکسی کورزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہواور یہ بھی ہو سکتا ہےکہ اُسےرزق کی صورت لمبی عمردے دی گئی ہو۔
یہ بھی تو ہو سکتاہےکسی کورزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دےدیا گیا ہوجس سےوہ لوگوں میں محبت اورخوشیاں بانٹتا پھررہاہو۔یہ بھی تو ہوسکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دےدیا گیا۔ وہ شخص بھی توخوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو۔
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کورزق کی صورت نیک وسلیم طبع عطاءکی گئی ہو اوروہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سےاپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھرے،یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہےکسی کورزق کی صورت ایسا عزت اور شرف والا مقام مل جائے جو اس کے لئے حلال کمائی اورامن والی جائے پناہ بن جائے۔ رزق کےلئے مال کا ہونا شرط نہیں،جوکچھ عطا ہوا،اس پر مطمئن رہو اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہوـ





































