
روشانہ جمیل
دوغلا پَن کی عادت رکھنے والا شخص بدترین لوگوں میں سےہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی
اکرم ﷺ نےارشاد فرمایا :بے شک دو منہ رکھنے والا (یعنی دوغلا پَن کی عادت رکھنےوالا انسان) بدترین لوگوں میں سے ہے جو ایک کے منہ پر کچھ کہتا ہے اوردوسرے کے منہ پر کچھ کہتا ہے۔(صحیح بخاری)
دوغلے شخص کا قیامت کے روز حشر:حضرت عمّار (بن یاسر) رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :"جو دنیا میں دو مُنہ رکھے (یعنی جس میں دوغلا پن ہو) تو قیامت کے روز اس کے مُنہ میں آگ کی دو زبانیں ہوں گی۔(صحیح ابنِ حبّان) لہٰذا ہمیں دوغلا پن سے بچنا چاہیے،اس کی بات اس کے منہ پر اس کی بات دسرے کے منہ پر کہنے سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ گناہوں سے اور اللہ کے عذاب سے بچا جا سکے ۔





































