میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میرا رشتہ

مصباح رفیق

لب پر نعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے

میرے نبی سےمیرا رشتہ کل بھی تھا اورآج بھی ہے

کسی انسان کے لیےاپنے دلی کیفیات احساسات،جذبات کا اظہارکرنا آسان نہیں ہوتا اس کا احساس تو صرف محسوس کرنے سے ہوتا ہے اور اپنے انہی جذبات کومیں کچھ اس طرح بیان کروں کہ میں فقط خاک ہوں پرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت کا یہ ایک رشتہ ہےجو میری اوقات بدل دیتا ہے۔شاید یہ الفاظ میرے دلی جذبات محبت اورعقیدت کی عکاسی کررہے ہیں۔  ان احساسات کو تو صرف محسوس کیا جاسکتا ہے،وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ دل ہو یہاں۔ دل کا دھڑکنا ضروری نہیں بلکہ دل کا زندہ ہونا ضروری ہے اور زندہ رہنے کےساتھ سچا بھی ہواوراس کےلئےشرط یہ ہے کہ زبان صادق ہواور بیک وقت دونوں چیزوں کا ملنا کسی سعادت سے کم نہیں ۔

اب اگران شرائط کے ساتھ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سےمحبت کا دعویٰ تو صرف وہی کر سکتا ہے،جسے خدا نےاپنے محبوب کی محبت میں مبتلا کیا ہو اورمیرے نزدیک شاید میرامیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ ایسا ہی رشتہ ہے،جسے میں محسوس کر سکتی ہوں لیکن اسے قلم کےذریعے لفظوں میں بند کرنا میرے لیے ناممکن سی بات ہے۔ اگران الفاظ پرغور کریں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتےہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا"مجھے تمنا ہے کہ میں اپنے بھائیوں سےملتا ۔"صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ نےعرض کیا" یارسول اللہ کیاہم آپ کے بھائی نہیں ہیں۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا،"تم تومیرے صحابہ ہواورمیرے بھائی وہ لوگ ہیں جو مجھے دیکھےبغیر مجھ پر ایمان لائیں گے ۔"کتنا خوبصورت رشتہ ہے کہ جو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انتہائی خوش کن انداز میں بیان فرمایا۔ الحمد للہ میں امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق رکھتی ہوں ۔وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جنہوں نے اپنے نیک اور فرمانبردارامتیوں سے اپنا روحانی اور شعوری رشتہ ساڑھے چودہ سو سال پہلے جوڑا تھا۔ وہ آج ہمارے دلوں میں دھڑکن بن کر دھڑکتا ہے۔

اللہ تعالی فرماتا ہے،"جس نے میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی اس نےگویا میری پیروی کی ۔"ہمارا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ خالص رشتہ ہی تو ہمیں ہمارے رب کے اور قریب لے جاتا ہے۔مجھے کبھی کبھارایسا محسوس ہوتا ہےکہ گویا میں اللہ کے اتنے قریب ہو گئی ہوں کہ جتنا کوئی نہ ہوا ہو۔ یہ خوبصورت احساس مجھےاپنے لئے ہی خاص الخاص بنا دیتا ہے۔میرے رب نےمیرے دل میں میرےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئےوہ پیارڈالاجس کےنورنےمیرے دل کو منورکردیاچودہ سوسال پہلے اندھیری راتوں میں اپنے رب کے سامنے سرگوشیوں اور سسکیوں میں امتی امتی کی گردان کرنے والے سے محبت بھرارشتہ ہی تو ہے جو میرے دل میں دھڑکتا ہے۔میرے خون میں گردش کرتا ہے ۔ میری سانسوں کو مہکاتا ہے۔ میرے حوصلوں کو بلند کرتا ہے اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک دیدار کی تڑپ میں خدا کےسامنےگریا کرواتا ہے کہ شاید یہ خواہش پوری ہوجائےکہ میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جھلک کی زیارت کرسکوں۔  اللہ رب العزت کے بعد وہی تو رشتہ ہے جو مجھ جیسی گنہگاربندی سےمحبت کرتا ہے ۔ یہ وہی رشتہ ہے کہ جس کی بدولت ہم خدا کے قہرسےمحفوظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کی  گئیں ان دعاؤں کا نتیجہ ہےجو وہ اپنی امت کی حفاظت اور ہدایت کےلیے مانگا کرتے تھے ۔

کاش وہ چہرہ میری آنکھ نے دیکھا ہوتا

مجھ کو تقدیر نےاسی دور میں لکھا ہوتا

میں کیسےاس محبت وعقیدت اورپرخلوص رشتےکو بیان کروں جو لازوال رشتہ میرامیرےنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔یہ مجھ جیسی کی اوقات وعقل سے بالاترہےکہ میں اس رشتے اوراس کی نسبت کا کبھی حق ادا کرسکوں۔میرے لئے میرے نبی پرہر وہ انسان اورچیز قربان جس چیزیا انسان کی میرے نزدیک بہت اہمیت ہوجو مجھے بہت عزیز ہو۔ مجھے تو یہ احساس ہی سیرنہیں ہونے دیتا کہ میرے رب نے مجھےخاتم النبیین کا امتی بنایا ۔

جو نبی کو میرے قبول ہوں وہی کاش میرے اصول ہوں

وہی  صبر  وہی  گفتگو  وہی  سادگی   وہی عاجزی

اے میرے رب تیری اس نعمت پرجتنا شکر کیا جائےوہ کم ہے کہ تو نے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا اب ہمیں اس بات کی توفیق عطا کر کے ہم اس رشتے کا حق ادا کرسکیں جو بن دیکھے دلوں سے جڑا ہوا ہے اور ہمارے اس ایمان و محبت کو پختہ کر جو ہم بنا دیکھے تجھ سےاور تیرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کرتے ہیں اور روز محشر تک کرتے رہیں گے بے شک توفیق تیری ہی طرف سے ہے۔ آمین

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے