
مصباح رفیق
کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک بہت دلچسپ کتاب سےچند نایاب موتی اکھٹے کیے سوچا ان کی خوبصورتی کو آپ کے ساتھ بھی بنٹا جائے۔" حیا" بہت
خوبصورت اور پاکیزہ لفظ ہےجو عبرانی زبان کےلفظ " حوا "سے نکلاہے جو کہ اماں حوا علیہ سلام کا نام تھا۔حوا کے معنی ہیں" زندگی "۔اس لیے حیا سے بھی یہی مراد لیا جاتا ہے کیونکہ عربی میں حیا کے لفظی معنی " تروتازگی "اور" شادابی "کے ہیں یہ دونوں چیزیں ہی زندگی کی علامت ہیں۔
اللہ تعالی نے ہم پرکچھ اعمال کو واجب قراردیا ہےاور کچھ کو مستحب ان کچھ اعمال میں حجاب بھی سر فہرست ہے۔اب ہمارے معاشرے میں زیر بحث موضوع یہ ہوتا ہے کہ آیا حجاب کرنا واجب ہے یا مستحب؟ اگر ہم واجب اور مستحب کے معنوں پر غور کریں تو واجب اعمال سے مراد وہ اعمال جن کے کرنے پر ثواب اور نہ کرنے پر انسان گناہ کا مرتکب ہوتا ہےلیکن دائرہ اسلام سےخارج نہیں ہوتا جبکہ مستحب اعمال سے مراد وہ اعمال جن کی ادائیگی پر ثواب اور نہ کرنے پر کچھ گناہ نہ ہو۔اگر ہم دونوں کے معنوں کا موازنہ کریں تو ہم یہ دیکھیں گے کہ دونوں میں مشترک نقطہ ثواب ہے۔ آپ اس پرغور کریں کہ آیا حجاب کرنا واجب ہویامستحب آپ دونوں صورتوں میں اللہ کی خوشنودی حاصل کررہے ہیں تو پھر گناہ سے آپ کو کیا سروکار؟ آپ کی نیت ثواب کی ہے تو گناہ تو خود بخود اس میں سے نکل گیا۔
میں نےاس سب سے صرف ایک چیزاخذ کی ہے کہ ہم حجاب کےجس بھی درجے پر فائزہوں صرف اسکارف لیں یا حجاب بھی لیں ، عبایا کریں یا ساتھ میں نقاب بھی لیں اس پر ہمیشہ قائم رہیں ۔ اس سے نیچے کبھی نہ جائیں اس کے لیے لڑنا پڑے تو لڑیں،مرنا پڑے تو مریں مگر اس پر سمجھوتہ کبھی نہ کریں ۔میں یہ نہیں جانتی کہ حجاب واجب ہےیا مستحب لیکن میں ایک بات جانتی ہوں کہ یہ اللہ کو پسند ہے تو پھرہمیں بھی پسند ہوناچاہیے۔



































