
صباء عبدالواحد
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں
پاک سرزمین اس عزم کےساتھ دنیا کےنقشے پروجود میں آئی کہ کرہ عرض پر موجود ممالک کے بیچ چودہویں کے چاند جیسا چمک کرابھرے گا لیکن وطن عزیز کی سیاسی تاریخ پرایک نظرڈالی جاٸے تو یوں لگتا تھا کہ جیسے کامیاب و ترقی یافتہ معاشرے کےخواہاں عوام کے احساسات و جذبات کا صرف استعمال کیا گیا ہے۔اقتدار کی دوڑ میں ہرآنے والے نے پاکستان کے عوام کےمساٸل حل کرنے اور ایک با کردار و ترقی یافتہ معاشرے کا شعور اجاگر کرنے کے بجائے عوام کو اپنے ذاتی مفاد کے لیےاور اپنی ہی ذات کردار کے داغ دھلوانے کے لیے استعمالکیے ہیں۔
ملک کےعوام بالخصوص نوجوان آبادی کو نٸی دنیا کے خواب تو دکھائے گٸے مگر ان کو جدید تعلیم و ٹیکنالوجی سے آشنا کرنے اورشعبہ جات زندگی سے واقفیت دلوانے کے بجائے ملک کےمستقبل کےساتھ اس طرح کھلواڑ کیا گیا کہ کوٸی ذات وزبان کے نام پرتعصب پسندی کے دلدل میں پھنستاچلا گیا اور تعصب اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر اسی آگ میں اپنی جاگرداری کا لوہا منواتارہا تو کسی نے عوام کو ہری پیلی ٹیکسی اور بسوں سے بہلا کر خاندانی سیاست کی عمارت اتنی بلند کردی کہ اس بادشاہی نظام کی بلندی کےآگے جمہوریت کا سایہ تک چھپ ہو گیا۔
کسی نے ساڈا حق ایتھےرکھ کو بنیاد بنا کرملک کے مستقبل یعنی نوجوانوں کےہاتھوں میں قلم اورذہنوں کوعلم کا شعور دینے کے بجائے مستقبل کے ان معماروں کے ہاتھوں میں اسلحہ تھما دیا اورملک کو انتہاپسندی کا جہنم بنا نے کی پوری پوری کوشش کی گٸی لیکن جوں ہی عوام میں یہ مکروہ عزاٸم اور خود غرضی کی سیاست کی آگاہی آنا شروع ہوٸی تو نیا طریقہ اختیار کر کے عوام کی توجہ سمیٹ لی گٸی ۔ اس بار بھی روشن مستقبل اورنٸی ریاست کا خواب دکھایا گیا لیکن اسلحہ اورلالچ دینے کےبجاٸے ہمیں موسیقی، خود پسندی اور جدید فتنوں سے آراستہ سواری پرچڑھا دیا گیا لیکن وہ بھی زیادہ دور نہ جا سکی اورخود پسندی کا بوجھ اتنا بڑھ گیا کہ وہ سواری بھی اپنے ہی بوجھ تلے دب کررہ گٸی۔
اپنی اپنی ذاتی دشمنیوں اوراپنے خستہ کردارکی مرمت کے لیےملک میں اتنا طوفان بدتمیزی برپا کردیا گیا کہ کامیابی اور ترقی وپرسکون معاشرے کے خواب دیکھنے والے جوانوں کی صلاحیتیں ان نام نہاد رہنماٶں کے سیاسی مفاد کی نظرہو کررہ گٸیں۔
خود غرضی مطلب پرستی ،مہنگائی اور بے رحمی کے دور میں کوئی تو ہوجو صرف عوام کے بارےمیں سوچے۔۔۔ بے ایمانی، خود غرضی اور بحرانوں کے اس دور میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو صرف عوام کو کھانا کپڑا اور مکان مہیا ہی کرنا نہیں چاہتی بلکہ نوجوانوں کو اس قابل بنانا چاہتی ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دورمیں پاکستان کےنوجوان ترقی کی راہ پر طرح گامزن ہوں ۔ کسی کے آگے ہاتھ پھیلا نے والے نہیں بلکہ ہاتھ تھامنے والے بن جاٸیں اس قدر قابل ہوجائیں کہ اپنے ملک سے غربت،افلاس اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے اپنے ملک کو خوشحالی و ترقی کی نٸی راہوں پر گامزن کرسکیں۔۔۔۔
:بقول شاعر مشرق علامہ محمد اقبال:
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
جماعت اسلامی ایک واحد جماعت ہےجواپنےذاتی مفاد سے بالا ترہو کرملک پاکستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیۓ کو شاں ہے جماعت اسلامی مختلف پلیٹفارمز سے نہ صرف عوام کے موجودہ معاشی ومعاشرتی مساٸل حل کر رہی ہے بلکہ آٸندہ وقتوں میں فاقوں اور بےگھر ہونے سے بچانے کے لیے عوام کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کی ریس کے لیٸے تیار کرنے والی واحد جماعت ہے۔
ذہن کو حالات کے تناٶ سے بچانے کے لٸے درس قرآن کی تدریس عام کر دی۔ ہرموقع اورحالات کی مناسبت سےدینی و دنیاوی شعورِ ذندگی اجاگر کرنے کے لٸے مختلف سیمینارز اور ورکشاپس کا ملکی و علاقاٸی ہر سطح پر انعقاد کیا جاتا ہے, حال ہی میں الخدمت جماعت اسلامی کی جانب سے آٸی ٹی کے جدید کورسز متعارف کرنے کے لٸے ”بنو قابل“ پوگرام متعارف کروایا گیا, اس سلسلے میں پاکستان کے دل شہرِ کراچی میں ایک آزماٸشی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تو نوجوانوں کی ایک عظیم تعداد بڑے پرُعزم انداز میں اس پنڈال میں نظر آٸی, ایسا محسوس ہو رہا تھا گویا اب اقبال کے شاہین اپنی پرواز کے لٸے تیار کیے جارہے ہیں۔
مشکلات کے اس دور میں ملک کے مستقبل کے معماروں کےہاتھوں میں قلم کی طاقت,سینوں میں قرآن کا نوراورذہنوں میں صلاحیتوں کے مشعال روشن کر رہی یہ جماعت جس طرز سےدین و دنیا کی تعلیمات و جدت کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوۓ دن اور رات ملک کے حالات بہتری کی طرف لے کر جا رہی ہے اور عوام الناس میں دین و دنیا کی تعلیم کا شعور اجاگر کر ان کو ایک مشعل راہ دینے میں ہمہ وقت کوشاں ہے شاعر شرق علامہ محمد اقبا کا یہ شعر اس کی مکمل تر جمانی ہے کہ
اس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی
ہو جس کے جوانوں کی خودی صورتِ فولاد
نوٹ : بلاگر کےخیالات سےایڈیٹر کا متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































