
صبا عبدالواحد
اسراٸیل اور ف ل س ط ی ن کےدرمیان مسجد اقصٰی کولےکرتنازع مذہبی اختلاف کی بنا پر ہی ہےلیکن آج ہم پہلے بات کریں گے انسانیت کی ۔۔۔۔ جی ہاں آج
بات ہو گی انسانی حقوق اور تحفظ انسانیت پر۔۔۔۔
پچھلی کٸی دہاٸیوں سےاسراٸیل نِہتّے ف ل س ط ی ن ی باشندوں کوان ہی کی سرزمین پرقتل کررہا ہے۔ رہاٸشی علاقوں میں مظلوم شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ تاہم حالیہ برسوں میں ف ل س ط ی ن میں قتل عام میں تیزی آئی ہے ۔ لیکن اقوام متحدہ میں بیٹھے انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکداروں کے کانوں پر تک نہ رینگ رہی۔ نہ ہی مسلم ریاست کہلانے والے 57 اسلامی ممالک میں سے کسی مسلم ملک نےمظلوم ف ل س ط ی ن ی عوام کی مدد کے لٸے کبھی کوٸی عملی قدم اٹھایا ۔
اب اسراٸیل ظلم و بربریت کی تمام حدیں پھلانگ کرانتہاٸی ہٹ دھڑمی سے ف ل س ط ی ن میں یک طرفہ جنگ شروع کرچکا ہے اور رہاٸشی علاقوں پر مسلسل بمباری کررہا ہے۔ اسراٸیل کی جانب سے ف ل س ط ی ن میں کیےگٸے فضاٸی حملوں کے نتیجے میں پچھلے چند دنوں میں معصوم بچوں سمیت 12 ہزار سے زائد نہتّے اورمظلوم ف ل س ط ی ن ی شہری شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکےہیں۔ ہرطرف معصوم شہریوں کی لاشیں بکھری ہوٸی ہیں اور اسراٸیل کی جارحیت اب بھی جاری ہے لیکن افسوس اقوام متحدہ سمیت تمام بااخیتیار ادارے خاموش تماشاٸی بنے ہوئے ہیں۔ اسراٸیل نے پچھلے کٸی دنوں سے ف ل س ط ی ن ی باشندوں کو کھانے،پانی، بجلی،انٹرنیٹ اورادویات سمیت تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے. غزہ سمیت پورے فلسطین کا رابطہ دنیا سےمنقطع ہورہا ہے۔
کہاں ہے سلامتی کونسل ؟؟؟ کہاں ہے انسانی حقوق کے نماٸندے؟؟؟ کہاں ہے اسلامی ممالک کا اتحاد؟؟؟ کوٸی پوچھے تو اسراٸیل کے حامیوں سے کہ معصوم اور نہتّے لوگوں کے گھروں پربمباری کرنا کس قانون کا حصہ ہے ۔۔ ہسپتالوں پر بم برسانا کیا انسانیت سےپرے نہیں ہے؟؟؟ پناہ گزیروں کے کیمپوں پر حملہ کر کے ان کو قتل کر دینا کون سا انصاف ہے ؟؟؟
لاشوں سے بھرے آٸسکریم ٹرک انسانی حقوق کےعالمی اداروں کوکیوں نظر نہیں آرہے؟؟؟خون میں لت پت نومولود زخمی بچے،ماں باپ کے ہاتھوں میں معصوموں کےلاشوں کو یو نیسیف کس بناء پر نظر انداز کٸے ہوٸے ہے ؟؟ جو لوگ پالتو جانوروں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ،وہ فلسطین کے معصوم بچوں اور مظلوم شہریوں کی ہلاکتوں پر اس قدر مطمئن ہیں آخرکیوں ؟
میں پھرسے دہرادوں یہاں مذہب کی بات نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔ لیکن رکیے ذرا۔۔۔
بہت غور کرنے والی بات ہے کہ۔۔۔کیا ف ل س ط ی ن پرہو رہی بمباری کی آوازانسانی حقوق کے لٸےکام کرنے والے عالمی اداروں کو اس لٸے سناٸی نہیں دےرہی کیونکہ وہ میزاٸل مسلمانوں پرداغے جا رہے ہیں؟؟؟
لہو میں ڈوبے ہوئےمعصوم بچوں کے چہرے درد دل رکھنےوالےاین جی اوز کا دل اس لٸےنرم نہ کرسکے کیونکہ وہ اللہ اکبر کی صدا بلند کرنے والے بہادر کلمہ گو ہیں؟؟؟
رہاٸشی عمارتوں کے ملبے سے ملنے والے اپنے بچوں سے لپٹے ہوۓ ماں باپ کے لاشے دیکھ کربھی انسانی حقوق کے پاسداروں کا ضمیر نہیں جاگ رہا کیوں ؟؟ کیا اس لٸے کہ وہ لاشوں کے انبار مسلمانوں کے ہیں!!!!
یہاں تک کہ اسراٸیل کی جانب سے غ-ز-ہ کے الاہلی ہسپتال پر کی جانےوالی بمباری کے بعد ف ل س ط ی ن ی ڈاکٹرز نے سینکڑوں معصوم بچوں کی لاشوں کے درمیاں کھڑے ہو کر دنیا کی تاریخ کی سب سےدرد ناک پریس کانفرنس کی لیکن یہ سانحہ بھی نہ ہی انسانیت کے عالمی اداروں کے سربراہان کا ضمیر جگا سکا نہ ہی مسلم حکمرانوں کو جھنجھوڑ سکا ۔۔۔
کہتے تو ہیں کہ انسانیت کا کوٸی مذہب نہیں ہے لیکن جب بات اسلام کے ماننے والوں کی آتی ہے اور جب مظلوم کلمہ حق پڑھنے والا ہو تو کیوں انسانیت ہمیشہ آنکھیں موند لیتی ہے؟؟ انسانیت کا راگ الاپنے والے, انسانی حقوق کی بات کرنے والےمذہب کو بنیاد بنا کرانسانیت کا درس بھول جاتے ہیں۔ بات تو انسانیت کی ہے لیکن ان دوغلے لوگوں کا مسٸلہ مذہب ہی ہے۔
اور صد افسوس جب بات مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی ہی ہے تو یہ مسٸلہ تو ساری امت مسلمہ کا ہے, ف ل س ط ی ن لہو میں ڈوب چکا ہے لوگ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں اپنے پیاروں کی لاشیں دفنا رہے ہں پھر بھی ان با ہمت لوگوں کی زبان پر یہی الفاظ ہیں ۔۔۔ حسبنا الله ونعم الوكيل ۔۔۔ جو لوگ زندہ ہیں وہ اپنے اور اپنے معصوم بچوں کے جسم کے مختلف حصوں پر ان کےنام لکھ رہے ہیں تاکہ اگر شہید ہو جاٸیں توان ناموں سےپہچان لٸے جاٸیں۔۔۔۔ اللہ اکبر۔
مسلم ممالک کے سربراہاں کا ضمیر کب جاگے گا ؟؟؟ جو کام ساری امت مسلمہ کو مل کر کرنا ہے وہ صرف ف ل س ط ی ن ی کر رہے ہیں, جتنا خون مسلمانوں کا بہہ چکا ہے مسلم ملکوں کو اب تک اقوام متحدہ میں ہلچل مچا دینی چاہیے تھی،جب اتنی جارحیت کے بعد بھی اسراٸیل کے حامی کھل کر اس کا ساتھ دے سکتے ہیں تو پھر ف ل س ط ی ن ی مسلمانوں کی مدد کے لٸے مسلم حکمران اب تک ہم آواز کیوں نہ ہو سکے؟؟؟ کس لٸے مطمئن بیٹھے ہیں؟؟؟ تاریخ میں اس بربریت کی مثال نہیں ملتی خواتین اور معصوم بچوں سمیت ہزاروں نہّتے بے گناہ لوگ شہید کٸے جا چکے ہیں۔ وہ تو اس پر بھی صابرہیں اور اللہ کا شکر کرتے ہوٸے دکھاٸی دے رہے ہیں۔ وہ تو شہادت کی انگلی بلند کرتے ہوئےہنستے ہنستے سرخرو ہورہے ہیں لیکن ان بےجان جسموں کی آسمان کی طرف اٹھی ہوٸی انگلیاں ساری انسانیت بالخصوص مسلم حکمرانوں کی غیرت ایمانی پربہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔



































