عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اوراقبال

صفیہ ملک صابری

حضرت علامہ اقبال رح کی نثر ہو یا شاعری آپ کےارُدو ہو یا فارسی آپ کےسارے کلام کا محورومرکز،خلاصہ،جوہر،لب لباب

صرف اور صرف عشق مصطفیٰ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلمّ اوراطاعت مصطفیٰ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلمّ ہے۔کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ذاتِ باری تعالیٰ تک پہنچنے کا صحیح اورسچا راستہ عشقِ مصطفیٰ صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلمّ ہی ہے۔آپ کے کلام میں آقا علیہ السلام کےساتھ عشق کے جو مناظر دکھائے دیتے ہیں ان کا احاطہ یااظہار کرنا تو  بہت مشکل ہے۔لیکن ہم آپ کے کلام ہی سے سہارا لیتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔جیسا کہ آپ اپنےفارسی کلام میں فرماتےہیں ۔

در دل مسلم مقام مصطفیٰ است

آبروئے ما زِ نام مصطفیٰ

است پنجہ او پنجہ حق می شود

 ماہ  از انگشت او شق می شود

بمصطفیٰ برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست

گربہ اونہ رسیدی تمام بو لہبی است ۔

یعنی اپنےآپ کو سرکار دوعالم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلمّ کی بار گاه تک پہنچاؤ کیونکہ دین سارے کا سارا آپ صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابرکات ہےاگر وہاں تک نہ پہنچ سکا تو تیری زندگی ابو لہب کی سی ہوگی۔، پھر فرماتے ہیں:

وه دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے

غبار راه کو بخشا فروغِ وادی سینا

 نگاہ عشق ومستی میں وہی اول وہی آخر

وہی قرآں وہی فرقاں وہی یاسیں وہی طہٰ

فرماتے ہیں

ہو نہ یہ پھول تو بلبل کا ترنم بھی نہ ہو

چمنِ دہر میں کلیوں کا تبسم بھی نہ ہو

یہ نہ ساقی ہو تو پھر مے بھی نہ ہو خم بھی نہ ہو

بزم توحید بھی دنیا میں نہ ہو تم بھی نہ ہو

خیمہ افلاک کا استاده اسی نام سے ہے

نبضِ ہستی تپش آماده اسی نام سے ہے

فرماتے ہیں

 قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے

دہر میں اسم محمد صلی ﷲ سے اجالا کر دے

فرماتے  ہیں

لوح بھی بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب

عشقِ مصطفی صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلمّ ٰ ہی آپکی زندگی کا محور و مرکز ہے آپ آقا علیہ السلام پر ہر وقت درود پاک بھیجتے اور اسی کی بدولت ہی دنیا میں اقبال کا اقبال بلند ہوا کیونکہ حضرت اقبال رحمۃ ﷲ علیہ کے نزدیک عشق رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہی سرِ دین ہے اور وسیلۂ دنیا بھی ہے اور اس کے بغیر نہ انسان دین کا ہے نہ دنیا کا اس لیے فرماتے ہیں:

 

در دلِ مسلم مقامِ مصطفیٰ است

آبرو ئے ما زمامِ مصطفیٰ است۔

عشقِ مصطفیٰ صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم ہی وه انمول خزانہ ہے اور قیمتی ہیرا ہے جس کو ہمارے دلوں سے چرانے کے لیےہم پر ہرطرف سے حملے ہو رہے ہیں کیونکہ جس گھر میں کوئی قیمتی چیز ہو چور بھی وہیں نقب لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔خالی گھر میں کچھ نہ ہو  وہاں چور کبھی نہیں آتے اس قیمتی خزانے کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور ہماری عزت و آبرو اسی عشق کی بدولت ہی ہے اور ذاتِ باری تعالٰی تک پہنچنے کا صحیح اور سچاراستہ عشقِ مصطفیٰ صلی ﷲّٰعلیہ وآلہ وسلم ہی ہے ۔ فرماتے ہیں 

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں۔

اقبال رحمتہ ﷲ علیہ کی طبیعت میں اس قدر سوزو گداز تھا اور آپ حب رسول صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم میں اس قدر سرشار تھے کہ جب کبھی حضور صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر پاک ہوتا  آپ دیر تک روتے رہتے اگر کسی وقت آپ سرکار دوعالم صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ پاک کے کسی عنوان پر گفتگو فرمانے لگتے تو ایسی عام فہم ،سیر حاصل اورشگفتہ بحث کرتے کہ ہر موافق و مخالف گرویده ہو جاتا  اگر آپ کے سامنے کوئی مسلمان محمد صاحب کہتا تو آپ کو بہت تکلیف ہوتی تھی ۔ ایک بار کسی نے سرورِ دوعالم کی شان میں کچھ گستا خانہ الفاظ استعمال کیے تو آپ بے حد برہم ہو ۓ اور فوراً اسے محفل سے نکلوا دیا جناب فقیر سید وحید الدین صاحب " روزگار فقیر " میں لکھتے ہیں ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ ﷲ علیہ کی سیرت اور زندگی کا سب سے زیاده ممتاز ، محبوب اور قابلِ قدر پہلو عشقِ رسول صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم ہے ۔ ذاتِ رسالت مآب کے ساتھ انہیں جو  والہانہ عقیدت تھی اس کا اظہار  انکی  چشمِ نمناک اور  دیدہء تر سے ہوتا تھا ۔ اپنی طویل نظم ساقی نامہ میں فرماتے ہیں۔

میرے دل کی پوشیده بے تابیاں

میرے دیدۀ تر کی بے خوابیاں

میرے نالۂ نیم شب کا نیاز

میری خلوتوں میں انجمن کا گداز

امنگیں میری آرزویں میری

امیدیں میری جستجوئیں میری

یہی کچھ ہے ساقی متائے فقیر

اسی سے فقیری میں ہوں میں امیر۔

اسی طرح جہاں کسی نے ان کے سامنے حضور صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم کا نام لیا ان پر جذبات کی شدت اور رقت طاری ہوجاتی ۔ آپ کا ذکرِ پاک چھڑتے ہی اقبال بے قابو ہو جاتے ۔جب اقبال رحمۃ ﷲ علیہ گول میز کانفرنس سے واپس آئے تو والد صاحب ان سے ملنے گۓ بڑی مدت کے بعد ان سے ملاقات ہوئی تھی اس لیے بڑے تپاک سے ملے اور ڈاکٹر صاحب سے ان کے سفر کے تجربات سے متعلق گفتگو ہونے لگی ۔

والد مرحوم نے دورانِ گفتگو کہا اقبال تم یورپ آۓ مصر اور فلسطین کی بھی سیر کی کیا اچھا ہوتا کہ واپسی پر آپ روضہ اطہر کی بھی زیارت کر لیتے؟  یہ سنتے ہی ڈاکٹر صاحب کی حالت دگرگوں ہو گئی یعنی چہرے پر زردی چھا گٔی اور آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور چند لمحوں تک یہی کیفیت رہی پھر کہنے لگے ۔فقیر کس منہ سے روضہ اطہر پرحاضر ہوتا؟ ۔آخری زمانے میں تو یہ کیفیت اس انتہا کو پہنچ گئی تھی کہ ہچکی بندھ جاتی تھی آواز بھرا جاتی تھی اور وه کئی کئی منٹ سکوت اختیار کر لیتے تھے تاکہ اپنے جذبات پر قابو پا سکیں ۔

تو اے مولائے یثرب آپ میری چاره سازی کر

میری دانش ہے افرنگی میراایماں ہے زناری

ﷲّٰ تعالیٰ ہمیں قرآن و سنت ، اتباعِ رسول صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ولولوں کے کاسے، عشقِ مصطفیٰ صلی ﷲّٰ علیہ وآلہ وسلم سے لبریز فرمائے اور فکرِ اقبال کی شمع روشن رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے